بی ٹیک اختصار ہے بیچلر آف ٹیکنالوجی کا۔ اسے بی ای بھی کہا جاتا ہے جو بیچلر آف انجینئری کا اختصار ہے۔ یہ دونوں اختصار ان اشخاص کے لیے بھی مستعمل ہیں جو یہ کورس سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ عام طور سے دنیا بھر میں یہ کورس چار سال کے عرصے پر محیط ہے۔ مگر کچھ جگہوں پر، جن میں پاکستان کے کئی تعلیمی ادارے شامل ہیں، وہاں یہ نصاب کو مختصر کرتے ہوئے تین سال کا بنا دیا گیا ہے۔[1]

بی ٹیک میں طلبہ کئی شعبہ جات میں سے کوئی ایک شعبہ چن سکتے ہیں اور اپنی تعلیم اسی پر مرکوز کرتے ہیں۔ چند مشہور شعبہ ذیل میں درج ہیں:

  • سیول (شہری)
  • الیکٹریکل (بجلی)
  • الیکٹرانکس (برقی آلات)
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی / کمپیوٹر ایپلیکیشن
  • آٹوموبائل
  • معماری (جسے کبھی ایک الگ شعبہ بی آرک یا بیچلر آف آرکیٹیکچر کے طور ایک الگ شعبہ تصور کیا جاتا ہے)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم