ماسٹرز
ماسٹرز کی تعلیم گریجویشن کی تکمیل کے بعد ہوتی ہے۔ اس کی میعاد مختلف جامعات میں اٹھارہ مہینے سے لے کر دو سال تک ہوتی ہے۔
خصوصیت
ترمیمماسٹرز کی سطح پر پڑھائے جانے والے کورسیس عمومًا گریجویشن کے مضامین کا عمیق مطالعہ ہوا کرتے ہیں۔ مثلاً ایک طالب علم گریجویشن میں انگریزی ادب، سیاسیات اور تعلقات عامہ کا مطالعہ کر سکتا ہے، تاہم ماسٹرز کی سطح پر وہ ان تین میں سے کوئی ایک مضمون میں ہی مطالعہ کر سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص ایم اے کی سطح پر انگریزی ادب کا مطالعہ کرے، تو وہ کئی ذیلی معلقہ مضامین کا بھی مطالعہ کرے گا، جن میں قدیم انگریزی، وسطانوی انگریزی اور جدید انگریزی شامل ہوتے ہیں۔ اسے ایک اختیاری مضمون بھی چننا ہوگا، جیساکہ شیکسپیئری ادب یا جدید صوتیات۔ ماسٹرزکی سطح پر طلبہ تحقیقی مقالہ بھی پیش کرتے ہیں۔