بی کام
بی کام سے مراد کامرس یا تجارت کی ڈگری یا اس کا حامل شخص ہے۔ اس ڈگری میں عمومًا کھاتہ نویسی اور انتظامی امور کی تعلیم و تدریس پر زور دیا جاتا ہے۔
ڈگری کی تاریخی اہمیت
ترمیم1980ء کی دہائی کے اختتام تک بھی ’’بی کام‘‘ کرنے والوں کو فوری نوکری مل جاتی تھی۔[1] تاہم اس کے بعد اور موجودہ طور صورت حال بدل گئی ہے۔ بی کام کے حاملین زیادہ تر اکاؤنٹنگ کلرک بنتے ہیں یا پھر آفس کلرک بنتے ہیں جن کا کام دفتری کام کو دستاویزی شکل دینا اور محفوظ رکھنا ہے۔ اس کے برعکس جو بی کام کے طلبہ اعلٰی درجے کی ملازمتیں چاہتے ہیں، وہ ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر کے کاروباری شعبوں کا رخ کرتے ہیں۔