بی وی رادھا
بنگلور وجے رادھا (انگریزی: B. V. Radha) (ولادت: 15 اگست 1948ء - وفات: 10 ستمبر 2017ء) جو عام طور پر بی وی رادھا کے نام سے جانی جاتی ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر تھیں۔[2] انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1964ء میں کنڑ فلم ناواکوٹی نارائن سے کیا تھا۔[3] فلموں میں وہ زیادہ تر معاون کردار ادا کرتی تھیں، 300. سے زیادہ فلموں میں کام کیا، جن میں سے 250کنڑ فلمیں تھیں اور باقی تمل ، تیلگو ، ملیالم ، ٹولو اور ہندی میں تھیں۔[4]
بی وی رادھا | |
---|---|
(کنڑا میں: ಬಿ.ವಿ. ರಾಧಾ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 اگست 1948ء [1] بنگلور |
وفات | 10 ستمبر 2017ء (69 سال) بنگلور |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، فلم ساز |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمبی وی رادھا 15 اگست 1948ء کے بنگلور میں ایک کاشتکاری خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کا اصلی نام راج لکشمی تھا۔ اداکارہ بننے میں دلچسپی ہونے کی وجہ سے انھوں نے سنیما میں آنے کے لیے اسکول چھوڑ دیا۔ انھوں نے اپنا پہلا کردار 1964 میں کنڑ فلم ناواکوٹی نارائن میں ادا کیا تھا ، جس میں اداکار راج کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔[3]
ذاتی زندگی
ترمیمبی وی رادھا کی شادی کنڑ کے مشہور فلم ڈائریکٹر کے ایس ایل سوامی سے ہوئی تھی۔[3]
وفات
ترمیمبی وی رادھا 10 ستمبر 2017ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔[5][6][3] اطلاعات کے مطابق ، رادھا کو اتوار کی صبح تقریبا 4 بجے نجی اسپتال لے جایا گیا۔ وہ اسپتال میں ہی انتقال کر گئیں۔[3] ان کو کچھ سال پہلے ہی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کی آخری خواہشات کے مطابق، ان کا جسم بنگلورو کے ایک میڈیکل کالج میں عطیہ کیا جائے گا۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm3297448/ — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2019
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "B. V. Radha"
- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Veteran Kannada actor and producer BV Radha dies at 70"۔ thenewsminute
- ↑ "B. V. Radha profile"۔ veethi.com۔ 10 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2014
- ↑ "veteran-south-indian-actor"۔ deccanherald
- ↑ "Veteran actor BV Radha passes away in Bengaluru"۔ indianexpress
ویکی ذخائر پر بی وی رادھا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |