تاجکستان میں اسلامی فرقے (2003)[1]
مذاہب فی صد
اہل سنت
  
95%
اہل تشیع
  
5%

اسلام تاجکستان کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت، سنی حنفی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہے۔[2] 2009ء میں امریکی اسٹیسٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کی جس کے مطابق، تاجکستان کی آبادی کا 98% مسلمانوں پر، (اندازہً 95% سنی اور 3% اہل تشیع) مشتمل ہے۔[3]

آبادی اور ابتدائی تاریخ

ترمیم

اسلام، وسط ایشیا میں سے سب سے اہم مذہب ہے، جو عربوں کے ذریعے ساتویں صدی میں اس علاقے میں پہنچا تھا۔ اس وقت سے، اسلام تاجکستان کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ مثال کے طور پر، دولت سامانیہ ریاستی طور پر اسلامی فن تعمیر کا ایک مضبوط سرپرست بن گیا اور اسلام کی فارسی ثقافت کو وسطی ایشیا کے مرکز تک پھلایا یہاں تک کہ، اسماعیل سامانی، کو تاجکوں کا بابائے قوم مانا جاتا ہے، جنھوں نے خطے کے ارد گرد مسلم مبلغین کو تبلیغ کا موقع دیا۔ وسطی ایشیا کے اندر آبادی نے نمایاں تعداد میں اسلام کو مضبوط طور پر قبول کیا، خاص طور پر تاراز کے علاقے میں، جو جدید دور میں اب قازقستان کا حصہ ہے۔ سوویت دور کے دوران میں، معاشرے کو مذہب بے زار کرنے کی کوششوں کو بڑی حد تک ناکام ملی اور سوویت دور کے بعد مذہبی رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھنے والی مسلمانوں کی تعداد بڑھی ہے؛ دیہی علاقوں میں 99 فیصد مسلمان اور شہروں میں 70% مسلمانوں نے رمضان (2004ء) کے روزے رکھے۔ بیشتر شیعہ خاص طور پر اسماعیلی شیعہ دور دراز صوبہ بدخشاں میں اور جنوب میں صوبہ ختلان کے بعض اضلاع اور دوشنبہ میں رہتے ہیں۔

شیعیت

ترمیم

بشمول تاجکوں کے سنی اسلام 1200 سالوں سے وسطی ایشیا میں مستقل موجود ہے۔ شیعہ اسلام کے ایک بہت چھوٹے اقلیتی گروہ، پامیری، جو نزاریہ اسماعیلی، ہیں، وہ سب سے پہلے ابتدائی دسویں صدی میں وسطی ایشیا میں وارد ہوئے اور کچھ پیروکار بنائے۔ ظلم و ستم کے باوجود، اسماعیلی دور دراز پامیر پہاڑوں میں رہتے ہیں اور آغا خان کے پیروکار ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "وسطی ایشیا :: تاجکستان"۔ سی آئی اے کتاب حقائق عالم۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018 
  2. "Все новости"۔ 25 اگست 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2015 
  3. "Tajikistan"۔ U.S. Department of State۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2015 

بیرونی روابط

ترمیم