تارا چند
پیدائش: 1888ء
ہندوستان کے مشہور دانش ور اور ماہر تعلیم۔ الہ آباد ،آکسفورڈ میں تعلیم پائی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1913تا 1918 پاٹھ شالہ کالج الہ آباد میں پروفیسر اور 1918ء تا 1940 پرنسپل رہے۔ 1945ء میں الہ آباد یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر اور 1947ء میں وہیں وائس چانسلر بنے۔ 1948ء تا 1951ء ہندوستان کی وزارت تعلیم کے سیکرٹری مقرر رہے۔ 1951ء میں ایران میں ہندوستانی سفیر بنائے گئے۔ تاریخ اور سیاسیات کے عالم اور فارسی و اردو کا بہت پاکیزہ ذوق رکھتے تھے۔ علم دوست اور متعدد کتابوں کے مصنف رہے۔ تصانیف میں ہندوستانی عوام کی مختصر تاریخ۔ ہندوستانی تہذیب پر اسلام کا اثر قابل ذکر ہیں۔