تارا کلیان
تارا کلیان (انگریزی: Thara Kalyan) (ملیالم:താര കല്യാണ്) بھارتی کلاسیکی رقاصہ اور ملیالم فلم میں اداکارہ ہیں۔ انھوں نے متعدد ملیالم فلموں اور ٹی وی سلسلوں میں اداکاری کی ہے۔[1] وہ بھرت ناٹیم، موہنی آٹم اور کوچی پوڈی میں پیشہ ور رقاصہ رہی ہیں۔ وہ دور درشن پر مشہور و معروف موہنی آٹم عقاصہ رہ چکی ہیں۔
تارا کلیان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 نومبر 1967ء (57 سال) ترشور |
رہائش | تیروپونیتورا |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمان کی ولادت ایک ملیالی براہمن خاندان میں کوئی۔ ان کے والد کلیان کرشن اور والدہ سوبکا لکشمی تھی۔ والدہ ملیالم فلم انڈسٹری میں معاون اداکارہ رہ چکی ہیں۔[2] ان کے شوہر راج رام بھی معاون اداکار تھے۔ انھوں نے ٹی وی سلسلوں میں کئی چھوٹے چھوٹے رول ادا کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ علاقائی اسٹیج پر ایڈیٹر بھی تھے اور کوریو گرافر بھی رہ چکے ہیں۔[3] ان کے شوہر 2017ء میں انتقال کرگئے۔ تارا اینکر بھی ہیں۔ انھوں نے دور درشنکے لیے کچھ پروگراموں کی میزبانی بھی کی ہے۔ انھوں نے کیرالی ٹی وی پر ایک ریلٹی شو میں حکم رہ چکی ہیں۔ 1983ء میں انھیں حسن کا اعزاز مل چکا ہے۔
فلمی سفر
ترمیمتارا کلیان نے فلم امے بھاگوتی سے اپنے فلمی سفر آغاز کیا۔ یہ فلم 1968ء میں بنی تھی جس میں انھوں نے چوٹنیکا دیوی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد اسی سال انھوں نے فلم سوکھامو دیوی بنائی۔ پھر تو جیسے ان کا کیرئر چل نکلا اور موکھا چترام، اسٹاپ وائلینس، اوتھارا جیسی بہترین فلمیں انھوں نے دی۔
ٹی وی اداکاری
ترمیمانھوں نے 1990ء میں ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا اور 1990ء-1999 دوردرشن کے لیے کئی سلسلوں میں اداکاری کی جس میں مایا، ویتاہ، ایلاکال وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ انھیں 2000ء کے ٹی وی سلسلہ نندھونی اور مانال ناگرام کے لیے کیرل اسٹیٹ ٹیلی ویژن اعزاز سے نوازا گیا۔ 2015ء-2017ء کے ٹی وی سلسلہ کاروتھاموتھو کتے لیے انھیں ایشین ٹیلی ویژن بیسٹ کیریکٹر اداکارہ کا اعزاز ملا۔ 2019ء میں وہ سوریا ٹی وی کے لیے چاکلیٹ میں کام کررہی ہیں جس میں اب شریکا مینن نے ان کی جگہ لے لی ہے۔
اہم فلمیں
ترمیم- رن کلیانی
- نیکسٹ ٹوکن نمبر
- لوسیفر
- تھاناہا
- ایزرا
- لورڈ لونگ اسٹون 7000 کندی
- الف
- اینجلس
- روز گیٹارینال
- اپریل فول
- اسٹاب وائلینس
- موکھا چترام
- امے بھاگوتی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Thara Kalyan"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2016
- ↑ "Mothers deserve all honour: artiste – KERALA"۔ The Hindu۔ 2011-05-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2016
- ↑ www.colorvibes.in (2013-09-04)۔ "Chatting with Dr Thara Kalyan; The dancer, actress and teacher"۔ Pravasi Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2016