تاریخ بیہقی
تاریخ بیہقی جو تاریخ مسعودی کے نام سے بھی مشہور ہے، ابو الفضل بیہقی کی تصنیف ہے جو اس نے مسعود غزنوی کے احوال و دور حکومت کی تاریخ پر قلمبند کیا ہے۔ سلطنت غزنویہ کی تاریخ کے ساتھ مصنف نے دولت صفاریہ اور دولت سامانیہ کے حالات و واقعات بھی قلمبند کیے ہیں۔
مصنف | ابو الفضل بیہقی |
---|---|
ملک | ایران |
زبان | فارسی غزنی کے لہجہ میں |
موضوع | سلطنت غزنویہ کی تاریخ اور غزنی کے بادشاہوں کے خطوط |
صنف | تاریخ |
کہا جاتا ہے مکمل کتاب اصلا تیس جلدوں میں لکھی گئی تھی جس میں سے محض پانچ جلدیں دستیاب ہوسکیں۔[1]
اس کتاب میں فارسی ادب، فارسی شعرا و ادبا اور ایران سے متعلق جغرافیائی معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نیز تاریخی بیہقی زبان و بیان اور حسن انشاء کے لحاظ سے بھی اپنا مقام رکھتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Abu 'L-fadl Al-Bayhaqi , Louise Marlow, MedievalIslamic Civilization: An Encyclopedia, Ed. Josef W. Meri,و(Taylor & Francis Group, 2008), 8.