تامار[6] یا تمر[7] (Tamar) (/ˈtmər/; عبرانی: תָּמָר، جدید Tamar ، طبری Tāmār ; کھجور کا درخت، تلفظ [ˈtamar]) کتاب پیدائش کے مطابق یہوداہ کی دو بیٹوں سے بہو اور خود اس کے جڑواں بیٹوں کی ماں بھی تھی۔[8]

تمر
 

معلومات شخصیت
شوہر ایر (بائبلی شخص) [1]
اونان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی یہودہ   ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد زیرہ (یہودہ کا بیٹا) [3]،  پیریز (یہوداہ کا بیٹا) [4]  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عیلام [5]،  سام   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بیان کتاب پیدائش

ترمیم

کتاب پیدائش [پیدائش باب 38] کے مطابق تامار کی شادی یہوداہ کے بیٹے عیر سے ہوئی لیکن اس کی شرارت کی وجہ سے خدا نے اسے ہلاک کر دیا۔ اس کی وفات کے بعد یہوداہ نے اس کی شادی اپنے دوسرے بیٹے اونان سے کر دی۔ لیکن اونان معاشی نقصان کے زیر نظر تامار سے اولاد کا خواہش مند نہیں تھا اور اپنا بیج بھائی کی بیوی کو دینے کی بجائے زمین پر بہا دیتا تھا۔ خدا اس سے بھی ناخوش ہوا اور اسے بھی ہلاک کر دیا۔ رواج کے مطابق تامار کی شادی یہوداہ کے تیسرے بیٹے شیلہ سے ہونا چاہیے تھی لیکن یہوداہ نے تامار کو منحوس سمجھا اور کہا کہ شیلہ کے جوان ہونے پر شادی کی جائے گی۔ تامار نے دیکھا کہ شیلہ کے جوان ہونے پر بھی شادی نہیں کی جا رہی۔ ایک دن تامار کو معلوم ہوا کہ یہوداہ بھیڑوں کی پشم اتروانے تمنہ کا رہا ہے۔ تامار نے بیواوں کا لباس اتار کر دوسرے کپڑے پہنے اور نقاب لے کر ایک جگہ راستے میں بیٹھ گئی۔ یہوداہ کی نظر جب اس پر پڑی تو وہ اسے طوائف سمجھا کیونکہ اس نے چہرہ نقاب سے ڈھک رکھا تھا۔ یہوداہ نے اس سے کہا کہ وہ اسے اپنے سے رجوع کرنے دے (نہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کی بہو ہے)۔ تامار نے کہا کہ اس کے بدلے میں تم مجھے کیا دو گے۔ اس نے کہا میں تمھیں اپنے ریوڑ سے تین بھیڑ کے بچے دوں گا۔ تامار نے کہا کہ لیکن ابھی مجھے کچھ ضمانت کے طور پر دیں۔ یہوداہ نے پوچھا کہ کیا چیز ضمانت کے طور پر دوں۔ اس نے کہا اپنی انگوٹھی، کڑا اور عصا۔ اس نے اپنی انگوٹھی، کڑا اور عصا اسے دے دیا اور اس سے رجوع کیا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ اس کے جانے کے بعد اپنے بیوگی والے کپڑے پہنے اور گھر چلی گئی۔ یہوداہ نے وعدے کے مطابق اپنے دوست کے ہاتھ تین بھیڑ کے بچے بھیجے گ مگر اسے وہاں وہ طوائف نہ ملی۔ تین ماہ بعد یہوداہ کو پتہ چلا کہ اس کے بہو تامار حاملہ ہے جس نے کوئی فاحشہ کا کام کیا ہے۔ یہوداہ نے اسے لانے اور جلانے کا حکم دیا۔ جب تامار کو لایا گیا تو اس نے کہا کہ میں جس سے حاملہ ہو اس شخص کی یہ اشیاء ہیں۔ اور اس نے انگوٹھی، کڑا اور عصا پیش کر دیا۔ یہوداہ نے وہ چیزیں پہچان لیں اور کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ صالح ہے کہ میں نے شیلہ کی شادی اس سے نہیں کی۔ وقت گذرا اس تامار نے یہوداہ کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Genesis — باب: 6 — فصل: 38
  2. فصل: 38
  3. عنوان : Genesis — باب: 30 — فصل: 38
  4. عنوان : Genesis — باب: 29 — فصل: 38
  5. عنوان : סֵפֶר הַיָּשָׁר — باب: וישב
  6. تامار | St-Takla.org
  7. قاموس الکتاب صفحہ نمبر 261
  8. عہد عتیق(عہدنامہ قدیم) کتاب پیدائش 30-38:29