تبادلۂ خیال:ابن عربی
ابن عربي پر كام جاری ہے
- کیا شکل پر درج لفظ حضرت میں ت بلا نقاط کے نہیں ہے؟ یا میرے شمارندے کی کوئی خامی ہے کہ مجھے نقاط نہیں نظر آرہے، اگر ہیں تو ٹھیک ہے۔ --سمرقندی 07:57, 18 نومبر 2008 (UTC)
- مضمون کا انداز انتہاء کی حد تک یکطرفہ اور جانبدارانہ ہے؛ انداز و بیان اور لب و لہجہ ایسا اختیار کیا گیا ہے کہ جیسے نعوذ باللہ کسی پیغمبر کا تذکرہ کیا جارہا ہو یا کسی فرشتے کی صفات بیان کی جارہی ہوں۔ براۂ کرم ، ویکیپیڈیا پر دیگر شخصی مضامین کو دیکھیۓ اور اس مضمون کا انداز دائرۃ المعارف کے معیار کے مطابق بنایۓ ، موجودہ انداز و بیان ، ویکیپیڈیا کے انداز و بیان سے مطابقت نہیں رکھتا۔ مزید یہ کہ متعدد بیانات بلا کسی حوالے کے ہیں۔ --سمرقندی 07:02, 24 فروری 2009 (UTC)
- آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے کسی کی تعریف پر یا کسی کی خوبیوں پر۔ اس ط۔رح تو آپ ہندوؤں کے اوتاروں پر بھی اعتراض کریں گے کہ اسلام میں وہ پیغمبر نہیں تو ان کی تعریف ہندو مذہب کے مطابق نہ کی جائے۔ اور کسی دائرہ معارف کا مقصد کسی کی خوبیوں کو کم کرنا نہیں ہوتا براہ کرم کسی بھی روئے خط انسائیکلو پیڈیا میں ابن عربی کا مضمون دیکھ لیں نہیں تو ابن عربی سوسائٹی کی ویب سائٹ دیکھ لیں۔ آپ کو جس عبارت کا حوالہ درکار ہے وہاں پر حوالہ درکار لکھ دیجیے حوالہ مل جائے گا۔ اور براہ کرم آپ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان زمرہ جات کو نہ مٹائے جو اس شخصیت کے کام کے تحت آتے ہیں جیسے کہ تصوف ، صوفیا ، فلسفہ وغیرہ کیونکہ آپ کے مٹانے سے ابن عربی کا نام نہیں مٹے گا یہ آپ کی خام خیالی ہے ۔ شکریہ
--Abrar47 16:53, 24 فروری 2009 (UTC)
- ابرار صاحب ، آپ ایک بار پھر غلط فہمی کا شکار ہو رہے ہیں۔ میں نے ابن عربی کے مضمون سے زمرہ جات کو کسی تعصب کی بنا پر نہیں نکالا بلکہ آپ کے بھی علم میں ہوگا کہ ابن عربی ذاتی طور پر اتنی بڑی شخصیت ہے کہ کوئی خواہ اس کا متعارض ہو یا اس کا محافظ ، اس پر لکھے جانے والے موضوعات کی تعداد اتنی ہے کہ ان کو ایک مضمون میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کا لکھا ہوا مضمون ، سوانح کے قریب آتا ہے، میں غلط تو نہیں کہہ رہا؟ اور اس شخصیت کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے لیۓ الگ صفحات کی ضرورت سے آپ بھی انکار نہیں کرسکتے۔ اسی لیۓ میں نے ابن عربی کا ایک الگ زمرہ مخصوص کرا تھا؛ اور آپ کے اس مضمون میں رکھے ہوۓ کسی بھی زمرے کو نکالے بغیر ان تمام کو ابن عربی کے زمرے میں رکھ دیا تھا، صرف وہ زمرہ جات نہیں درج کیۓ تھے کہ جو سرخ رنگ میں تھے (اور یہ ویکیپیڈیا پر ایک اصول ہے جو کہ دیگر سائنسی اور تاریخی مضامین میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ، کیونکہ سرخ زمرہ جات کا کوئی مقصد نہیں ہوتا کہ ان نمائندگی کا کوئی بالائی زمرہ موجود نہیں ہوتا)۔ اور جناب ابرار صاحب میرے خیال سے تو کسی شخصیت کے لیۓ ایک الگ زمرہ ہی مخصوص کر دینا اس شخصیت کی وسعت اور اہمیت کی علامت ہے نا کہ تعصب کی۔ کیا ایسا نہیں؟ اس طرح کوئی ابن عربی کا مضمون دیکھے گا تو نیچے درج ابن عربی کے زمرے میں جاکر وہ باآسانی اس شخصیت پر تمام مضامین کو ایک ہی صفحے پر حاصل کر سکے گا ، کیا اس کو آپ میرا تعصب کہیں گے؟ --سمرقندی 01:22, 25 فروری 2009 (UTC)
- بہت شکریہ آپ کی طرف سے اگر ابن عربی کو الگ زمرہ دے دیا گیا ہے تو ہم اس عمل کو خوش آئند کہتے ہیں۔ جہاں تک سرخ زمروں کی بات ہے تو میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ وہ چونکہ ابھی تک کسی بالائی زمرے کے تحت نہیں ہیں لہذا ان کی ضرورت نہیں۔ مگر جہاں تک اس شخصیت کو صرف ایک زمرے کے تحت کرنا ہے تو میرے خیال میں یہ اس شخصیت سے زیادتی ہو گی۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ ابن عربی نامی زمرہ بھی ہونا چاہیے اور دیگر زمرہ جات میں بھی یہ مضمون مہییا ہونا چاہیے تا کہ فلسفے کے زمرے میں جانے والا شخص یا تصوف کے زمرے کو دیکھنے والا شخص ابن عربی کا مضمون وہاں موجود پائے اور ابن عربی کا الگ زمرہ تو ہے ہی ۔ اس لئے اگر آپ براہ مہربانی میری اس تجویز پر اپنا رد عمل ظاہر کریں۔
--Abrar47 14:30, 28 فروری 2009 (UTC)
- آپ کی تجویز کے مطابق مضمون میں زمرہ جات کی اصلاح کر دی گئی ہے، صوفیاء چونکہ خود زمرہ تصوف میں پایا جاتا ہے اس لیۓ اس کو یہاں رکھنے کا کوئی منطقی جواز نظر نہیں آتا، اگر آپ کو اعتراض ہو تو آپ مضمون میں تصوف کا زمرہ بھی رکھ دیجیۓ؛ مجھے جو مناسب اور منطقی لگا ویسے کر دیا اور اس کے پیچھے نا کوئی ذاتی بغض ہے نا تعصب۔ --سمرقندی 06:20, 1 مارچ 2009 (UTC)
شيخ اكبر محي الدين ابن عربي الحاتمي الطائي الاندلسي المرسي
ترمیمجناب آپ ان کو ایرا غیرا سمجھتے ہیں تو کیا اس سے ان کی شخصیت پر کوئی فرق پڑے گا؟ کیا دنیا ان کا احترام چھوڑ دے گی ؟ ميرے بھائی میں یہی رونا تو پیٹ رہا ہوں کہ ویکی پیڈیا کو اپنی آراء کا تابع نہ کرو۔ جس زمرے میں اس ہستی کا شمار ہے یعنی زمرہ صوفیا میں تو وہاں یہ شیخ اکبر کے نام سے ہی موسوم ہیں اور آج بھی صوفیا اور اہل تصوف انہیں اپنا امام مانتے ہیں اور میں اسی زمرے میں ہی ان کے یہ القابات لکھ رہا ہوں کسی دوسرے زمرے میں تو نہیں لکھ رہا اور جو لوگ ان کے خلاف ہیں وہ تو ان پر کفر کے فتوے لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ مگر یہ تو زیادتی ہے کہ کسی شخصیت کو اس کے اپنے لوگوں میں بھی ان کے دل پسند القابات سمیت ذکر نہ کرنے دیا جائے۔ میں کسی پر کچھ ٹھونس نہیں رہا مگر آپ ویکی پیڈیا پر اپنا ایسا حق جتاتے ہیں کہ اس میں کسی کو سانس لینے کی اجازت بھی نہیں دینا چاہتے۔ آپ اس مضمون کو نہ دیکھیں کیونکہ یہ ویسے بھی آپ کے مطلب کا نہیں۔ مگر چونکہ یہ راہ تصوف کے سب سے بڑے شیخ ہیں (شیخ اکبر ہیں) تو ان کے نام کے ساتھ یہ لقب لگانا ضروری ہے تا کہ لوگوں کو پتا چل سکے کہ صوفیا میں شیخ اکبر کون ہے۔
تجاہل عارفانہ
ترمیمابرار صاحب آپ تو کمال تجاہل کرتے ہیں بلکہ تجاہلِ عارفانہ کرتے ہیں! صوفیا (آپ سمیت) ابن عربی کو شیخ اکبر کہتے ہیں تو اس سے یہ جواز کہاں سے نکال لیا آپ نے کہ اس کو ویکیپیڈیا پر بھی ایسا ہی لکھا جانا چاہیۓ؟ اور اس سے میرے اوپر یہ الزام کیسے لگا دیا آپ نے کہ ویکیپیڈیا کو میں اپنی آراء کا تابع کر رہا ہوں؟ اس الزام کو یا تو ثابت کیجیۓ حضرت یا معذرت کیجیۓ! صوفیا کہتے ہیں شیخ اکبر تو حضرت مضمون کے ابتدائیۓ میں ایک جملہ لکھ دیجیۓ کہ ابن عربی کے پیروکار اس کو شیخ اکبر کہتے ہیں، یہ تو کوئی بات نا ہوئی کہ صوفیا کہتے ہیں تو ویکیپڈیا پر بھی ایسا ہی کہا جاۓ! کیا یہ تصوف یا صوفیوں کا ویکیپیڈیا ہے؟؟ میرا تو خیال ہے کہ آپ خود سراسر تعصب پسند رویہ اختیار کرتے ہیں اور دوسروں کے لیۓ غیرتہذیب یافتہ الفاظ اختیار کرتے ہیں۔ --سمرقندی 05:29, 7 مارچ 2009 (UTC)
پیچیدہ و غیر ضروری لفاظی
ترمیماس مضمون میں غیر ضروری لفاظی سے کام لیا گیا ہے جو کہ دائرۃ المعارف کے انداز سے اختلاف ہے؛ مزید یہ کہ مضمون میں موجود انگریزی ابجد TP کا نا کوئی سر سمجھ آتا ہے نا پیر ! معلوم نہیں یہ TP کیا بلا ہے اور کیا اس کی وضاحت بھی لکھی جائے کی مضمون میں یا ایسے ہی چلے گا جیسے اردو میں لکھی ابن عربی کی دیگر بے شمار کتب میں سب چلتا ہے۔ --سمرقندی 09:45, 23 فروری 2010 (UTC)
بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے ابن عربی پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.ibn-arabi.com/ میں https://web.archive.org/web/20180908124841/http://www.ibn-arabi.com/ شامل کر دیا گیا
- http://www.ibnarabisociety.org/articles/urdupublications06.html میں https://web.archive.org/web/20061214200248/http://www.ibnarabisociety.org/articles/urdupublications06.html شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 06:21، 16 جنوری 2021ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (مئی 2022)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے ابن عربی پر 3 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://ibnularabifoundation.org/ میں https://web.archive.org/web/20171113152716/http://ibnularabifoundation.org/ شامل کر دیا گیا
- http://www.ibn-arabi.com/ کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
- http://www.ibnarabisociety.org/articles/urdupublications06.html کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 02:15، 15 مئی 2022ء (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2023)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے ابن عربی پر 4 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://ibnularabifoundation.org/ کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
- http://www.ibn-arabi.com/ کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
- http://bewley.virtualave.net/fusus.html میں https://web.archive.org/web/20101006154156/http://bewley.virtualave.net/fusus.html شامل کر دیا گیا
- http://www.ibnarabisociety.org/articles/urdupublications06.html کا فارمیٹ/استعمال درست کیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 16:10، 16 اکتوبر 2023ء (م ع و)