تبادلۂ خیال:المورد
اس ادارے کے بارے میں مضمون پر کسی نے حذف شدگی کا نوٹس لگا دیا ہے حالانکہ اور اس میں وجہ یہ بیان کی گئی ہے "غیر معروف ادارے/شخصیت سے متعلق سے جوکہ دائرہ العارف کے قوائد و ضوابط سے قطعاً ہٹ کر ہے" میرے خیال میں آج سے 10 سال قبل تو یہ ادارہ غیر معروف ہو سکتا ہے لیکن پاکستان میں ابلاغی انقلاب کے بعد نجی ٹیلی وژن چینلوں نے اس ادارے کے سربراہ جاوید احمد غامدی کو جتنی پذیرائی دی ہے اس کے بعد یہ ادارہ ہر گز معروف نہیں رہا۔ البتہ اس مضمون کو وکیپیڈیا کے علمی انداز میں لکھنے کی اشد ضرورت ہے اور موجودہ حالت میں اس میں سے تشہیر کی بو آ رہی ہے۔ اس حوالے سے آراء مطلوب ہیں۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
المورد سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر المورد کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔