Untitled ترمیم

مضمون مجموعی طور پر اس خود ساختہ فرقے کے بارے میں جسے دنیا سنی کے نام سے بھی پکارتی ہے اور اسے دوسرے بڑے خود ساختہ فرقے سے جدا کرتی ہے۔ اس میں مجموعی نظریات ہی بیان کیۓ جاسکتے ہیں جو اس کے ہر ذیلی خود ساختہ فرقے کو بلا اعتراض قبول ہوں۔ اگر آپ کو ذیلی خود ساختہ فرقہ جات کی انفرادی خصوصیات بیان کرنی ہوں تو ان کے مخصوص صفحات پر کی جاسکتی ہیں۔ --سمرقندی 13:39, 17 جنوری 2009 (UTC)

  • براہ کرم غیر منطقی اندراجات کی جانب واپس نا کیجیۓ۔ یہ صفحہ جیسا کہ مذکورہ بالا سطور میں بھی کہا گیا کہ صرف شعیہ اور سنی خود ساختہ فرقوں کا موازنہ کر سکتا ہے۔ سنیوں کے ذیلی خود ساختہ فرقوں کی خصوصیات انکے مخصوص صفحات پر درج کیجیۓ۔ --سمرقندی 12:03, 18 جنوری 2009 (UTC)
  • کیا یہ مضمون سنی کے بارے میں ہے؟ یا کسی بریلوی یا دیوبندی کے بارے میں ہے؟ میرا خیال یہ ہے کہ یہ مضمون سنی کے بارے میں ہے اور اس میں بار بار کے انتباہ و اصلاح کے باوجود بریلوی یا دیوبندی قسم کے نظریات درج کۓ جارہے ہیں جو کہ میری نظر میں تخریب کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو کوئی صارف یا منتظم مجھے درست بات سے آگاہ کردے شکریہ ؛ بصورت دیگر اگلی بار تخریب کاری کے بعد میں مضمون محفوظ کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ --سمرقندی 09:07, 19 جنوری 2009 (UTC)

سرمرقندی صاحب آداب ۔ جنابِ والا جو آپ کے خیال میں خالصتاْ دیوبندی، سلفی و بریلوی مسلک سے ہی متعلق ہے آپ اسے حذف کردیں۔ لیکن پہلے تصدیق کرلیں کہ جمیع اہلسنت سے متعلق کوئی مواد نہ ہو۔ میری پوری کوشش ہے کہ یہاں درج کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے کہ یہ موقف ان تین مسالک سے بالا تر ہو کر جمیع عالمِ اسلام میں اہلسنتِ عوام میں رائج ہے۔

اس مضمون میں حضرت عثمان کے لئے قوسین میں شہادت کے قوسین میں ساتھ قتل کا لفظ استمال اہلسنت کی دل آزاری کا باعث ہے اس لئے اس لفظ کا استمال مناسب نہیں اس لئے اس لفظ کو حذف کیا جائے ورنہ پھر مزکورہ آرٹیکل میں سب کے لئے شہادت کے ساتھ قوسین میں قتل کا لفظ استمال کیا جائے۔

بقول آپ کے شیعہ اور سنی کو اسلام کے ساتھ نہیں رکھا گیا(اس بات پر کوئی اعتراض کی بات نہیں لیکن)۔ شرم آنی چاہیے آپ کو جھوٹ بولتے ہوے۔ جگہ جگہ پر اسلام کا نام لکھا ہے۔

  • عجیب سا پیغام ہے ، نا تو مخاطَب کا معلوم نا مخاطِب پتا۔ بھائی آپ کون ہیں اور کس کو شرم دلا رہے ہیں ؟ اور کس بات پر شرم دلا رہے ہیں ؟ شرم تو آپ کو آنی چاہیۓ ، اسلام کو کہیں کھو دیا اور رنگ برنگے فرقوں کی پوجا کر رہے ہیں۔ --سمرقندی 07:04, 1 ستمبر 2009 (UTC)

تبصرہ 17 فروری 2013 ترمیم

اہل سنّت کے بارے میں معلومات کے حوالے سے دعوت اسلامی www.dawateislami.net جو کے دنیا کی سب سے بڑی اہلسنّت کی تنظیم ہے کوئی بہتر راے نہی دے سکتا

پاکستان، کراچی 110.37.73.116 20:06, 17 فروری 2013 (م ع و)

احمد علی قادری

Edit request on 21 اپریل 2015 ترمیم

املا کی کافی غلطیاں ہیں نیز کچھ حوالے بھی درکار ہیں--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:48, 21 اپریل 2015 (م ع و)

املا تو آپ بھی درست کرسکتے ہیں جہاں آپ کو کچھ غلط املا نظر آئے درست کرلیجئے--عثمان خان||تبادلہ خیال 01:49, 21 اپریل 2015 (م ع و)

عثمان بھائی! میری تو نہیں مان رہا آپ ہی کچھ کریں۔ مجھے آنکھیں دکھا کر کہہ رہا ہے “آپ صرف مسودہ دیکھ سکتے ہیں اور اسکی نقل اتار سکتے ہیں:“ وجہ تو بتائیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:34, 21 اپریل 2015 (م ع و)

واپس "اہل سنت" پر