تبادلۂ خیال:برقی ڈاک
برقی برید کے ان متبادل کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
- برقی خط
- برقی ڈاک
برید، کافی دقیق معلوم ہوتا ہے۔Nahmed
- چلیۓ برقی خط کردیا۔ پوسٹ کے لیۓ برید کا لفظ لے لیا جاۓ گا۔ افراز
- میرے خیال میں اِس کیلئے خط کے علاوہ کوئی دوسرا لفظ اپنانا پڑے گا، کیونکہ لفظ خط اُردو ویکی پر دوسرے معنی میں مستعمل ہے. --محبوب عالم 21:10, 17 اپريل 2009 (UTC)
- دیگر معنی میں مستعمل ہونے سے احتیاط اس جگہ درکار ہوتی ہے کہ جہاں کوئی ابہام پیدا ہونے کا اندیشہ ہو۔ ایسے تو سینکڑوں الفاظ ہیں (اردو میں ہی نہیں بلکہ ہر زبان میں) جو کئی جگہوں پر استعمال ہوتے ہیں۔ خط کا لفظ تو ایسا ہے کہ جس کے معنی کا اندازہ لگایا جاۓ حیرت ہوتی ہے، ابھی کچھ روز قبل آہن راہ کو بھی خط کرنے کا ارادہ تھا لیکن چونکہ اکیلا آنے کی صورت میں کاغذی اور لکیری خط سے ابہام کا اندیشہ تھا اس لیۓ پٹری کو منتخب کیا گیا۔ برقی خط سے کوئی ابہام پیدا نہیں ہوتا اور مطلب بھی فوری واضح ہوجاتا ہے ؛ جبکہ اکیلا آنے کی صورت میں تو پھر ظاہر ہے کہ خط ہی ہے انگریزی میں بھی اور اردو میں بھی۔ EMAIL کے لیۓ فی الحال برقی خط ہی موزوں لگتا ہے۔ --سمرقندی 01:40, 18 اپريل 2009 (UTC)
- مذکورہ بالا عبارت لکھنے کے بعد اوپر Nahmed صاحب کے بیان پر نظر پڑی ؛ برقی ڈاک کے بارے میں کیا خیال ہے؟ mail کے لیۓ ڈاک ہو سکتا ہے۔ --سمرقندی 01:46, 18 اپريل 2009 (UTC)
- ابہام پیدا ہونے کا خدشہ تو ہے. کیونکہ برقی خط سے مراد electric line بھی ہوسکتی ہے. یہاں خط لغواً نہیں تو معنوی طور پر بھی غلط ہے. کیونکہ mail اور letter میں فرق ہوتا ہے. اور اِصطلاح درکار electronic mail کیلئے ہے نہ کہ electronic letter کیلئے. لہٰذا، میرے خیال میں mail کیلئے ڈاک فی الحال موزوں رہے گا. --محبوب عالم 04:37, 18 اپريل 2009 (UTC)
- ماشااللہ ! ایسا ہی کر لیجیۓ فائل:Smile.PNG --سمرقندی 05:26, 18 اپريل 2009 (UTC)
برقی ڈاک سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر برقی ڈاک کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔