وکیپیڈیا پالیسی کے مطابق یہاں اصل تحقیق شائع نہیں کی جاسکتی۔ آپ نے آلٹرنیٹر کو تناوبگر سے بدل ڈالا ہے، برائے مہربانی یہ لفظ کسی لغت میں دکھا دیجیے۔ --بنٹی 16:55, 15 جون 2011 (UTC)

- پہلے تو آپ ’’اصل تحقیق شائع نہیں کی جاسکتی‘‘ کی وضاحت کیجئے. دوسری بات یہ کہ انگریزی اصطلاحات کو ترجمہ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کافی بحث پہلے بھی کی جاچکی ہے اور میں آپ کو یقین دِلاتا چلوں کہ میں نے کوئی بھی کام اِتفاقِ رائے کے بغیر نہیں کیا ہے اور نہ کرونگا. اور لگتا ہے کہ آپ کو انگریزی اِصطلاحات کے اُردو متبادلات اِستعمال کئے جانے پر اِعتراض ہے، اِس ضمن میں ایک آسان فہم جواب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص ’’الٹرنیٹر‘‘ کو اُردو رسم الخط میں پڑھ سکتا ہے اور اُس سے متعلق دوسرے الفاظ بھی جانتا ہے تو یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کہ وہ اِس لفظ کو انگریزی میں پڑھ سکتا ہو، لہٰذا وہ ’’الٹرنیٹر‘‘ کا مقالہ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی ملاحظہ کرسکتا ہے اُسے اُردو ویکیپیڈیا کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ انگریزی ویکیپیڈیا پر مذکورہ مقالہ زیادہ تفصیل کے ساتھ موجود ہے. یاں اُردو ویکی پر طریقہ کچھ یوں ہے کہ اُن انگریزی سائنسی اِصطلاحات جن کے اُردو متبادلات متروک ہوچکے ہوں، استعمال میں نہ رہے ہوں یا کبھی اُن متبادلات پر غور نہیں کیا گیا ہو، ایسے انگریزی اِصطلاحات کیلئے تحقیق، غور و فکر اور متفقہ اتفاقِ رائے کے بعد اُردو متبادلات اپنائے جاتے ہیں. مثال کے طور پر اِسی مقالہ یعنی ’’تناوبگر‘‘ کو ہی ملاحظہ کریں، اِس کیلئے انگریزی میں اِصطلاح alternator استعمال کی جاتی ہے، اگر آپ اُردو میں ’’تناوبگر‘‘ کی بجائے انگریزی اِصطلاح ہی کو اُردو رسم الخط میں لکھ کر استعمال کرنے لگیں تو پھر اِس سے متعلق تمام اِصطلاحات کیلئے وہی انگریزی اِصطلاحات استعمال کرنے پڑیں گے اور اِس کا نقصان کیا ہوگا؟ اگر آپ کے پاس تھوڑا سا تحقیقی، لُغوی اور لِسانی علم ہو تو آپ جان سکتے ہیں ورنہ میری تقریر کا کوئی فائدہ نہیں. اِس کی ایک آسان مثال کچھ یوں ہوسکتی ہے کہ اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ مذکورہ آلے کیلئے ’’الٹرنیٹر‘‘ کا نام کیوں اِستعمال کیا جاتا ہے؟ تو آپ کیا تفصیل پیش کریں گے؟ یہی کہ یہ ایک انگریزی لفظ alternate سے بنا ہے؟ جس کے معنی ہیں؟؟؟؟؟ جو کہ ..... فلاں .... اُردو لُغت میں موجود ہے؟؟؟؟؟؟ اِس سے دوسرا لفظ alternation بنتا ہے جس کے معنی ہیں ؟؟؟؟؟؟؟ اور اگر آپ کو اِس تفصیل میں اِن انگریزی الفاظ کیلئے اُردو الفاظ استعمال کرنے ہی ہیں تو پھر alternator کیلئے کوئی اُردو لفظ کیوں نہ استعمال کریں؟؟؟... ہم نے اِتفاقِ رائے سے جو اِصطلاح منتخب کی ہے اُس کے دونوں الفاظ آپ کو آسانی سے کسی بھی معروف و قابلِ اعتماد اُردو لُغت میں مل جائیں گے اور اُس سے متعلق یا ماخوذ تمام اِصطلاحات و الفاظ بھی.. لیکن الٹرنیٹر کا لفظ کسی بھی معروف اُردو لُغت میں موجود نہیں اور نہ ہی اِس سے مربوط دوسری انگریزی اِصطلاحات... غور کیجئے... --محبوب عالم 22:30, 15 جون 2011 (UTC)

  • کوئی بھی ایسی چیز جو اردو دان طبقے میں وسیع پیمانے پر نہ تو راِئج ہے اور نہ ہی اردو دانوں کا وسیع پیمانے پر اس پر اتفاق ہے وہ اصل تحقیق ہے اور یہاں نہیں رکھی جاسکتی۔ اگر alternator کے اردو معنی تناوبگر کسی شائع شدہ مشہور لغت میں ہیں یا بجلی کا کام کرنے والے کاریگر ، انجینئر یا سائنسدان یہ لفظ استعمال کرتے ہیں تو آپ اسے یہاں لکھ سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔
جہاں تک آپ کے دلائل کا تعلق ہے تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ جاہل موٹر مکینک بڑی روانی سے "پسٹن" ، "ایکسل" ، "بریک" ، "ہیڈلائٹ" قسم کے الفاظ بولتے اور سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ انگریزی تو درکنار ، اردو بھی نہیں پڑھ سکتے۔ بالکل جاہل بجلی کا کام کرنے والوں سے پوچھ کر دیکھ لیجیے ، زیادہ لوگ اپنے آپ کو یا تو الیکٹریشن بتائیں گے یا کہیں گے کہ "بجلی دا کم کری دا اے"۔ وہ آپ کو الٹرنیٹر کا مطلب بتا دیں گے لیکن تناوبگر کا نہیں۔
اس معاملے کا تعلق بہرحال دلائل سے نہیں ہے، وکیپیڈیا کی پالیسی سے ہے اور پالیسی کے مطابق کسی مشہور شائع شدہ لغت میں لفظ کی موجودگی کے بغیر آپ اسے یہاں نہیں رکھ سکتے۔ مذید تفصیل کے لیے en:Wikipedia:No original research دیکھیے۔ --بنٹی 00:02, 16 جون 2011 (UTC)
  • بہت سے لوگ "آصل تحقیق" کی حکمت عملی کو سمجھ نہیں پاتے۔ غلامانہ ذہنیت کا کوئی زود علاج نہیں۔ --Urdutext 00:50, 16 جون 2011 (UTC)
  • ایک تو ناپاک اور غلیظ واقعات کے پے در پے رونما ہونے سے ویسے ہی دل و دماغ پر وحشت طاری ہے صاحبو! بلا پس منظر اور تاریخ کے مطالعے کے اس قسم کے مباحث سے تو دل مزید کچھ تحریر کرنے سے بیزاری کا شکار ہو جاتا ہے۔ --سمرقندی 01:18, 16 جون 2011 (UTC)
  • آپ میں سے کوئی دلیل کا جواب دلیل سے بھی دے گا؟ اصل تحقیق کے معنی اگر "بعض" لوگ نہیں سمجھتے تو آپ سمجھا کیوں نہیں دیتے؟ اگر انگریزی الفاظ کا استعمال انگریز کی غلامی ہے تو عربی کا استعمال عربوں کی غلامی نہیں؟ سیدھی بات کو الجھا رہے ہیں آپ لوگ۔ وکیپیڈیا کی پالیسی ہے کہ اصل تحقیق نہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اصل تحقیق نہیں تو ریفرنس دیں اور اگر اصل تحقیق ہے تو مان لیں کہ آپ پالیسی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ --بنٹی 02:34, 16 جون 2011 (UTC)
  • آپ نے اصل میں قتل کے واقعات والے مضامین کی اصطلاحات کا رخ سائنسی مضامین کی جانب موڑا ہے؛ ان کے بارے میں ایک رائے شماری بھی کرائی جاسکتی ہے، لیکن آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ زیادہ تر صارف اس معاملے پر خاموشی میں رہ رہے ہیں۔ جہاں تک رہی بات موجودہ لفظ تناوبگر کی تو یہ خود ساختہ نہیں ہے؛ آپ کسی بھی اردو کی لغت میں ملاحظہ کر لیجیے آپ کو تناوب اور متناوب دونوں الفاظ مل جائیں گے جو کے عربی کے تنب سے ماخوذ ہو کر اردو میں آئے ہیں، اور گر کا سابقہ لگا کر اردو میں الفاظ قواعدی لحاظ سے بنائے جاتے ہیں جیسے جہانگر، خواب گر وغیرہ ----- پھر اردو لغات میں موجود لفظ تناوب سے قواعدی اعتبار سے فعل کا سابقہ لگا کر تناوبگر لکھنا ، خود ساختہ کیسے ہوگیا؟ --سمرقندی 02:52, 16 جون 2011 (UTC)
  • آپ بالکل درست سمجھے ہیں۔ میری رائے میں رینجرز کا ترجمہ کرنے سے تلاش کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ لوگ رینجرز ہی جانتے ہیں، گشتی محافظ کوئی نہیں جانتا۔ معلوم تو نہیں کہ آپ لوگ کہاں رہتے ہیں لیکن دعا ہے کہ یہ "محافظ" آپ کے شہروں کی حفاظت پر مامور نہ ہوں۔ جب انہوں نے مشرقی پاکستان کی حفاظت کی تھی تو خوب گل کھلائے تھے اور آج تک ان جرائم پر کسی کو سزا نہیں ہوئی۔
تناوب اور متناوب کو http://www.urduenglishdictionary.org/ پر اور گوگل پر تلاش کیا۔ عربی ویب سائٹس تو ملیں لیکن اردو سے متعلق کچھ نہیں ملا۔ آپ ہی تلاش کرکے اس کا لنک فراہم کردیں۔
جب لفظ لغت میں نہیں تو آگے کوئی دلیل بنتی نہیں۔ --بنٹی 03:48, 16 جون 2011 (UTC)

--سمرقندی 04:26, 16 جون 2011 (UTC)

  • لنک فراہم کرنے کا شکریہ؛ مجھے یہ نہیں ملا تھا۔ لیکن تناوب کا لغت میں موجود ہونا کافی نہیں۔ Alternator کے لیے کسی اردو کتاب میں تناوبگر کے استعمال کا ریفرنس دینا ہوگا۔ یہی وکیپیڈیا کی پالیسی ہے۔ کیونکہ آپ "تناوبگر" کو صرف "تبدیل کرنے والا" کے معنی میں استعمال نہیں کررہے بلکہ اس سے بجلی کا ایک خاص آلہ مراد لے رہے ہیں۔ --بنٹی 02:18, 18 جون 2011 (UTC)
واپس "تناوبگر" پر