تناوبگر (alternator) ایک ایسا آلہ ہے جو میکانیکی توانائی (mechanical energy) کو برقی توانائی (electrical energy) (جو مناوب رَو کی صورت میں ہوتی ہے) میں بدلتا ہے۔

کسی بھی مناوب رو (alternating current) پیدا کرنے والے مولّد (generator) کو تناوبگر کہا جا سکتا ہے۔ تناوبگر اندرونی احتراقی انجنوں، گاڑیوں اور پاورپلانٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔

تاریخ

ترمیم

آلٹرنیٹر کے موجد مائیکل فیراڈے Michael Faraday اور ہپولیٹ پکسی تھے۔

طریقۂ عمل

ترمیم

تناوبگر گھومتے ہوئے مقناطیسی میدان کی مدد سے بجلی پیدا کرتے ہیں۔ آلٹرنیٹر مستقل مقناطیسوں،کوائلز،سٹیٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔ چند کوائلز کو لوہے کی کور پر وائنڈ کیا جاتا ہے۔ اسے سٹیٹر کہتے ہیں۔ سٹیٹر گول شکل کا ہوتا ہے۔ اس کے درمیان مستقل اور عارضی مقناطیسوں پر مشتمل روٹر رکھا جاتا ہے۔ جس کے کئی پول ہوتے ہیں۔

 
‎آلٹرنیٹر کی ڈایاگرام

عارضی مقناطیس رکھنے کی صورت میں انھیں الگ سے برقی رو دینا پڑتی ہے۔ جب روٹر گھومتا ہے۔ تو اس سے گھومتا ہوا مقناطیسی میدان پیدا ہوتا ہے۔ جو کوائلز میں میگنیٹک انڈکشن کے ذریعے آلٹرنیٹنگ کرنٹ پیدا کرتا ہے۔ آلٹرنیٹر سے حاصل کردہ کرنٹ کی مقدار اور وولٹیج پولز کی تعداد،مقناطیسوں کی طاقت،کوائل میں ٹرنز کی تعداد اور زیادہ تیزی سے گھمانےRPM پر منحصر ہے۔

فوائد

ترمیم

آلٹرنیٹر چونکہ ڈائنامو کے مقابلے میں سستا اور دیرپا ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے آج کل اسی سے برقی رو حاصل کی جاتی ہے۔ ڈائنامو کے کموٹیٹر(کاربن برش)گھسنے کی وجہ سے جلد تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔ یہ ڈائنامو کا نقصان ہے۔ اور D.Cوولٹیج کو کم زیادہ کرنا بھی مشکل ہے۔ اس لیے A.Cکرنٹ اور آلٹرنیٹر کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔

استعمالات

ترمیم

آلٹرنیٹرز برقی پاور پلانٹس میں ڈیم کے ٹربائن یا سٹیم ٹربائن سے گھمائے جاتے ہیں۔ گاڑیوں اور اندرونی احتراقی انجنوں (internal combustion engines)

میں انجن آلٹرنیٹر کو گھما کر برقی رو پیدا کرتا ہے۔ جو سپارک پلگ کو کرنٹ فراہم کرتی ہے۔ اور انجن سٹارٹ ہونے کے بعد چلتا رہتا ہے۔

 
‎گاڑی کا آلٹرنیٹر

باقی طاقت ریکٹی فائر کے ذریعے ڈائریکٹ کرنٹ میں بدل کر ہیڈلائٹس،ہارن،ائر کنڈیشنر وغیرہ چلانے کے کام آتی ہے۔

نیز دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم