میری رائے میں تناخ کے بجائے تنک ہونا چاہیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 22:35, 26 جون 2012 (UTC)

  • عربی مقالے میں ملاحظہ فرمائیں "تناخ" کا مادہ "ت ن خ" بتایا گیا ہے اس لئے تناخ ہی مناسب اور مستعمل ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 01:02, 27 جون 2012 (UTC)
  • ساجد بھائی، بے شک عربی مقالہ میں لکھا ہے۔ لیکن وہ بھی زیادہ درست نہیں۔ اور آپ نے جو لکھا ہے کہ تناخ کا مادہ تنخ ہے وہ بھی غلط ہے۔ اس لیے کہ تناخ کوئی لفظ نہیں جس کا مادہ ہو۔ یہ تو اوائل الکلمات (נוֹטָרִיקוֹן) ہیں تورات، نبییم اور کتبیم کا۔ اب بتائیں کیا صحیح ہے؟ تنک یا تناخ؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:05, 27 جون 2012 (UTC)
    • برا نہ منائیے گا، انگریزی میں tanakh استعمال ہوا ہے اور kh کے لئے "خ" استعمال ہوتی ہے "ک" نہیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:11, 27 جون 2012 (UTC)
    • نہیں ساجد بھائی، علمی مباحثہ میں برا منانے کی کوئی وجہ نہیں۔ ۔ آپ کی دلیل میں کیا کہوں! کیا انگریزی ویکیپیڈیا ہماری زبان میں کسی لفظ کو اختیار کرنے کے لیے معیار ہے؟ میں پھر کہوں گا اردو میں جو عبرانی لسانیات کے ماہرین ہے انہوں نے بھی تنک ہی لکھا ہے اور مزید یہ کہ عبرانی میں وہ کتبیم ہے۔ عبرانی کے کاف کا تلفظ تھوڑا مختلف ہوتا ہے لیکن کاف سے قریب نہ کہ خ۔ اور آپ تو جانتے ہونگے نا کہ کتاب ہوتا ہے نہ کہ ختاب۔ عبرانی میں بھی کتب ہی ہوتا ہے۔ یقین نہ آئے تو عبرانی ویکیپیڈیا ملاحظہ فرمالیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:21, 27 جون 2012 (UTC)
    • اور خود اسی ویکیپیڈیا میں تناخ کے صفحہ پر کتوویم لکھا ہے نا کہ ختوویم۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:30, 27 جون 2012 (UTC)
  • اردو میں تناخ لکھنے کی کوئی منطقی وجہ سمجھ نہیں آرہی سوائے اس کے کہ اس لفظ کو عربی یا فارسی والوں نے اختیار کیا ہے۔ لہذا میں اسے تنک پر منتقل کر رہا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:56, 27 جون 2012 (UTC)
  • اردو میں تناخ ہی ہے۔ لہذا میں اسے تناخ پر منتقل کر رہا ہوں۔ دیکھیے سنیے --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:12, 24 اپریل 2013 (م ع و)

تنک سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "تنک" پر