تبادلۂ خیال:جغرافیہ
ایک ہی نام کے دو مختلف مضامین نے مجھ کو تھوڑا سا تذبذب میں مبتلا کردیا ہے۔ کیا سمرقندی صاحب آپ کچھ معاونت فرمائینگے۔ دوسرا مضمون ملاحظہ فرمائیں۔--Niazahmed 06:01, 28 اپريل 2009 (UTC)
- السلام علیکم جناب نیاز احمد صاحب۔ حضرت دیکھیۓ اگر جو یوں آپ پہلے ہی روز تذبذب میں مبتلا ہو جائیں گے تو علم کی خدمت کم از کم اردو میں تو ہرگز نا کر پائیں گے فائل:Smile.PNG ۔ یہ اردو ویکیپیڈیا ہے، اور یہاں آپ کو سینکڑوں ایسے شاہکار نظر آئیں گے کہ جن کو دیکھ کر آپ ہی نہیں خود ہم بھی تذبذب میں مبتلا ہیں۔ بہت سے مسائل ہیں جو انگریزی کو لاحق نہیں پر اردو کو ہیں، موجودہ مسئلہ، لگتا کچھ یوں ہے کہ unicode کی کسی ہیر پھیر کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ میں اس کو منتقل کر دیتا ہوں تاکہ اس کے ابتدائی صارف کا نام تاریخچہ سے ضائع نا ہو۔ آپ کے صفحۂ صارف سے آگہی حاصل ہوئی کہ آپ انگریزی ویکیپیڈیا کے معیار کو یقیناً سمجھتے ہیں، آپ اردو ویکیپیڈیا کو اس معیار تک لے جانے کے لیۓ بہت اھم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ --سمرقندی 06:35, 28 اپريل 2009 (UTC)
- صاحب، میں تو اب تک مبتلائے حیرت و تصویرِ یاسیت ہوں کیونکہ یہاں مضامین کی کثیر تعداد بلا حوالہ جات مندرج ہے۔ یوں لگتا ہے کہ مضامین کی رسہ کشی جاری ہے۔ منتظمین کی کثیر تعداد ہے لیکن لگتا ہے کہ انہیں وکی پیڈیا سے دلچسپی ہی نہیں ہے؟ فارسی وکیپیڈیا میں صرف 9 منتظمین ہیں لیکن ماشاء اللہ اتنے فعال و متحرک ہیں کہ دیکھ کر رشک آتا ہے۔ اردو وکی پیڈیا کی حالت اتنی دگرگوں کیوں؟--Niazahmed 06:57, 28 اپريل 2009 (UTC)
- جیسی قوم ہوگی ویسے ہی اس کے ملحقات نظر آئیں گے، دنیا کے مختلف خطوں میں اردو بولنے والوں کی کثیر تعداد کی موجودگی کے باوجود اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کی اتنی قلیل تعداد سے جو بات ناچیز کے تجزیۓ سے ظاہر ہوتی ہے وہ اس طرح سرِ محفل کہہ نہیں سکتا کہ کوئی نیا ہنگامہ بپا ہوجانے کا اندیشہ قوی ہے؛ بہرحال اتنی بڑی تعداد میں اردو سمجھنے والوں کے باوجود اردو میں قلتِ علم کی موجودہ صورتحال دیکھ کر اتنا تو کہا ہی جاسکتا ہے کہ اردو سمجھنے والوں کی رغبتِ علم کے آثار بقدرِ شمار نظر نہیں آتے۔ رہی بات منتظمین کی تو کھبی ہم نے یہاں چار سے زیادہ منتظم نہیں دیکھے صاحب، وہ جو فہرستِ لاثانی منتظمین کی آپ کو طویل نظر آتی ہے تو اس کے بارے میں ہم چپکے ہی رہنا چاہتے ہیں۔ عمر کا ایک بڑا حصہ گنوا کر سمجھ میں صرف یہ آیا کہ کارواں اور ہمسفروں کے انتظار میں رہنے والے کھبی منزل پر نہیں جایا کرتے۔ --سمرقندی 08:09, 28 اپريل 2009 (UTC)
- سمرقندی، آپ نے ٹھیک کہا ہے کہ مسئلہ یونیکوڈ کا ہے۔ میری تحقیق سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مضمون میں تقریباً ہر جگہ عربی والی "ی" استعمال ہوئی ہے، اردو والی نہیں۔ یہ دونوں شمارندہ پر بالکل ایک جیسی نظر آتی ہیں لیکن ان کا یونیکوڈ مختلف ہے۔ میں متن میں اسے ٹھیک کر رہا ہوں، عنوان پہلے ہی ٹھیک ہے۔ غلط "ی" والا عنوان، درست مضمون کی طرف redirect کر رہا ہے۔ کاشف عقیل 14:24, 28 اپریل 2009 (UTC)
- بہت شکریہ کاشف بھائی ، بہترین معاونت فرما رہے ہیں آپ۔ --سمرقندی 04:04, 29 اپريل 2009 (UTC)
جغرافیہ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر جغرافیہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔