تبادلۂ خیال:جناتی اردو

Shahab (تبادلۂ خیال) 20:04, 19 نومبر 2013 (م ع و)

    • وضاحت کا بہت شکریہ (کہ اسے رائج اردو کہے ہیں)۔ شاید زیادہ مناسب نام کرنٹ اردو ہو جس طرح سکّہ رائج الوقت کو اردو ویکیپیڈیا پر کرنسی لکھا گیا ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:17, 20 نومبر 2013 (م ع و)
    • خوش آمدید، من و عن فارسی سے لیا گیا ہے، اس لیے جناتی کی تعریف میں آتا ہے (دیکھو اوپر جناتی اردو کی تعریف)، کرنٹ اردو جیسا کہ فیس بک پر ویلکم لکھا جاتا ہے۔
کچھ زیادہ ہی غصہ آ گیا بھائی صاحب کو۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:14, 20 نومبر 2013 (م ع و)
کہا جات ہے "غصہ عقل کو کھا جاتا ہے" اور جب غصہ، ضد اور انا تینوں ایک جگہ شامل ہو جائیں؟؟؟
خوش آمْدِید [خُش (و معدولہ) + آم + دِید]
فارسی سے ماخوذ صفت 'خوش' کے ساتھ فارسی مصدر 'آمدن' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق جمع حاضر 'آمدید' لگانے سے مرکب 'خوش آمدید' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1920ء کو "روح ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مختلف لغات میں دیکھیے خوش آمدید (صرف ان لوگوں کے لیے جو اب تک نہیں جانتے)

خوش آمدید
خوش آمدید
خوش آمدید
خوش آمدید
خوش آمدید
امید ہے جناتی الفاظ کو کسی لغت سے ثابت کر کے Urdutext صاحب ہماری رہنمائی کریں کے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:26, 21 نومبر 2013 (م ع و)

  • آمدید فارسی سے آیا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ کب سے استعمال ہوتا رہا ہے۔ گروہ بندی کے شوق میں سیدھی سی بات آپ کو سمجھ نہیں آئی (شاید بکلاوا کا اثر ہے) اور یہ مدونہ ویکیپیڈیا پر تحریر فرما دیا۔ جن سائنیس مضامین میں اردو مواد موجود نہیں وہاں اصطلاحات کیسے لغت میں ہونگی؟ اب کوئی یا تو اردو کی اصطلاحات انہی روائیتی ماخذ زبانوں (عربی/فارسی) سے اخذ کرے گا یا اگر کرنٹ اردو یا اخباری اردو کا استعمال کرے گا۔ پالیسی سازی سے پہلے کسی شعبہ میں کچھ مضامین لکھ کر دیکھیں کہ آپ کا اپنا فلسفہ منہ کے بل تو نہیں گرتا۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 15:28, 21 نومبر 2013 (م ع و)

آج کیسا چاند نکل آیا ہے دکهو وکی پیڈیا پر کون آیا ہے آتے ہی کیا خوب گل کهلایا ہے. جہاں تک کا علم ہے مضمون میں پہلے حذف کا سانچہ لگایا جاتا ہے اور مضمون کو حذف نہ ہونے کے لیے وجوہات درج کرنے کے لیے تبادلہ خیال صفحے کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچه مدت تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن یہ اصول ہم جیسے منتظمین پر لاگو نہیں ہوتے ہم کسی صارف کی محنت سے لکهی ہوئی تحریر کو بہتر اور حذف نہ ہونے سے بچانے کے لیے کیوں وقت دیں؟ کیونکہ یہ وکی پیڈیا ہم جیسے تنگ ذہن لوگوں کی میراث ہے کسی مافیا کی طرح اس پر ہمارا قبضہ ہے کچه لوگ سمجهتے ہیں وکی پیڈیا کسی کی میراث نہیں کس دنیا میں جی رہے ہو تم لوگ؟ یہاں صرف ہماری من مانی چلے گی اور کوئی صاحب ہم پر تنقید کرنے کی جرات نہ کرے تنقید کرنے کا حق صرف ہمیں ہے اور کوئی کرے تو پتہ تو ہے ہی اس کے ساته کیا ہوگا. .--Urdutext (تبادلۂ خیال) 10:22, 30 نومبر 2013 (م ع و)

فوری حذف شدگی ترمیم

حضرت! فوری حذف شدگی کا اصول ویکیپیڈیا پر آج کا نہیں بہت پرانا ہے۔ جو ضوابط موصوف نے مرحمت فرمائے ہیں وہ اس وقت نافذ ہوا کرے ہیں جب کوئی مضمون ویکیپیڈیا پر رکھنے کے قابل ہو؛ تخریب کاری اور ذاتی وجوہات کی بنا پر بنائے گئے صفحات کو ویکیپیڈیا پر فوری حذف کرنا منتظمین کا فرض ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:14, 30 نومبر 2013 (م ع و)

واپس "جناتی اردو" پر