تبادلۂ خیال:جھوٹ
جھوٹ سچ کا متضاد ہے اور جھوٹ کے اصل معنی ہیں کسی کو جان بوجھ کر دھوکا دینا اور غلط بیانی سے کام لینا۔ کسی بات کو غلط انداز میں بیان کرنا بھی جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ سچ میں کوئی شخص صحیح بات بیان کررہا ہوتا ہے لیکن جھوٹ میں سچ کے متضاد یعنی اُلٹ بات بیان کررہا ہوتا ہے۔ جھوٹ کا ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں سچائی کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے اور بات کو مکرو فریب سے اِس طرح بیان کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دوسری لوگ اس بات سے دھوکہ کھا جائیں اور اُس جھوٹ کو سچ سمجھنا لگ جائیں۔ جھوٹ بعض صورتوں میں منافقت کے زمرے میں بھی آتا ہے اور اکثر و بیشتر جھوٹے شخص کو منافق سمجھا جاسکتا ہے کیونکہ بعض اوقات جھوٹا شخص اپنی مطلب براری کے لئے دوسروں سے جھوٹ بولتا ہے لیکن اپنے مقصد اور مطلب کو اپنے دل کی گہرائی میں چھپا کر رکھتا ہے اور جھوٹ کا یہ پہلو منافقت میں شمار ہوتا ہے دراصل جھوٹ اور منافقت میں چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ سچ میں منافقت نہیں پائی جاتی بلکہ سچ منافقت سے کوسوں دور ہوتا ہے۔
--Tehseen Abidi (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:59, 27 اکتوبر 2014 (م ع و)
جھوٹ سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر جھوٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔