تبادلۂ خیال:جھوٹ کی نفسیات

محترم اردو ٹیکسٹ بھائی ابھی تو یہ مضمون پوری طرح تیار بھی نہیں ہوا۔ ویسے ہم تو یہاں طفل مکتب اور قواعد و ضوابط سے ناواقف ہیں۔ کیا یہ بہتر نہ تھا کہ آپ حذف کرنے کی دھمکی کے بجائے اصلاح کی تجاویز پیش کرتے۔ مگر شاید اصلاح مشکل اور تنقید آسان کام ہے اور انسان سہل پسندی کو ہی پسند کرتا ہے سو آپ نے بھی ایسا ہی کیا۔ چلیں کوئی بات نہیں۔ آپ نے یہ بھی گمان کرلیا کہ یہ اشاعت کی خلاف ورزی معلوم ہوتا ہے مگر آپ کے لئے خوش خبری ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بھائی بہت زیادہ گمان مت کیا کریں، بہت زیادہ گمان اچھی بات نہیں ہوتی اور اکثر گمان غلط ہوا کرتے ہیں ۔ اگر کوئی ابہام ہوتو سوال لکھ کر پوچھ لینا بہتر ہوتا ہے۔ جہاں تک وکی کے قوانین کا معاملہ ہے تو بھائی وہ عرض کرچکا ہوں کہ ہم یہاں طفل مکتب ہیں ۔ آپ بیک جنبش قلم اسے رد کرنے کے بجائے اس میں اصلاح کی زحمت فرمالیں تو یہ زیادہ مناسب ہوگا۔ مضون کے آپ کی طبیعت پر گراں گزرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ پہلے مجھے اس کی ادارت کرلینے دیں چونکہ پندرہ ہزار الفاظوں کو ترتیب دینا بھی کوئی آسان کام نہیں خصوصا ہم جیسے مصروف لوگوں کے لئے۔ پہلے مجھے ادارت مکمل کرنے دیں پھر دیکھ لیجئے گا۔ اور پھر اس کے بعد بھی ہم تو صرف یہی عرض کریں گہ جو چاہے آپ کا حُسنِ کرشمہ ساز کرے۔۔۔۔ --Ubaidmughal 00:38, 27 مارچ 2009 (UTC)

عبید صاحب، "حذف" کا سانچہ بھی قواعد کے تحت ہی لگایا جاتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مضمون حذف ہو جائے گا۔ کوئی بھی فیصلہ صلاح مشورے کے بعد ہی ہوتا ہے۔ اس میں سب کی رائے اہم ہے، چاہے کوئی منتظم ہو یا نہ۔ کسی جگہ آپ نے خود ہی لکھا تھا کہ کچھ مضمون اس انداز میں لکھے گئے ہیں کہ ان میں اصلاح ممکن ہی نہیں۔ اس مضمون کا اسلوب بھی مجھے کچھ اس قسم کا ہی لگا ہے۔ باقی اگر آپ وکیپڈیا کے علمی اسلوب میں اگر لا سکتے ہیں، تو اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ --Urdutext 01:02, 27 مارچ 2009 (UTC)

  • وضاحت کا شکریہ میں دراصل ابھی اس پر کام کر رہا تھا۔ بہر حال وضاحت فرمانے کا شکریہ۔ میں انسانی جرائم کی نفسیات پر بھی کچھ لکھنا چاہ رہا تھا مگر اب حفظ ماتقدم کے طور پر میں لکھنے سے قبل چاہوں گا کہ منتظمین اور مسجل ساتھی مشورہ دیں کہ کیسا رہے گا اگر جرائم اور مجرموں کی نفسیات کا تجزیہ کیا جائے؟ --Ubaidmughal 01:16, 27 مارچ 2009 (UTC)
  • بھائی سمرقندی صاحب، بہت ہی اچھی تجویز ہے۔ میں بھی اس کی تائید کرتا ہوں۔ تو گویا اب حذف شدگی کا اشتہار ہٹایا جاسکتا ہیے اور اردو ٹیکسٹ صاحب بھی اس بات پر متفق ہوں گے --Ubaidmughal 15:34, 27 مارچ 2009 (UTC)
  • میری رائے میں اب بھی اس مضمون کو انسائیکلوپیِڈیا کے اسلوب میں لانا خاصا مشکل نظر آتا ہے۔ "ادب" وغیرہ کے زمرات "وکی کتب" (دائیں ستون پر ربط دیکھیں) پر لکھے جا سکتے ہیں، اگرچہ میرے علم کے مطابق وہ جگہ بھی درسی کتب کے لیے ہے۔ اس کے علاوہ "وکی ماخذ" موجود ہے جہاں پہلے سے شائع شدہ مواد، جس کے حقوق طبع دائرہِ عام میں ہوں، کو رکھا جا سکتا ہے۔--Urdutext 01:20, 28 مارچ 2009 (UTC)
  • اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات درست ہے اور عبید صاحب اور سبحانی صاحب کی بات بھی اپنی جگہ درست ہے؛ اصل میں اس تحریر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ ترمیمات کی ضرورت ہے۔ عنوان چونکہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے اور علم نفسیات سے تعلق رکھتا ہے؛ کچھ وقت مرحمت فرمایۓ اس کو علم نفسیات کے مطابق بنا کر دائرۃ المعارف کے انداز میں ڈھالنے کی کوشش کروں گا۔ --سمرقندی 03:41, 29 مارچ 2009 (UTC)

اگر اس میں کچھ کام کا با حوالہ مواد ہے، یا اس کے حوالہ مہیا کیا جا سکتا ہے تو، امراضیاتی دروغ گو میں مواد شامل کر کے، اسے رجوع مکرر کر دیا جائے، کیون کہ، عنوان ویکی مزاج کا نہیں ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:18, 27 مارچ 2016 (م ع و)

واپس "جھوٹ کی نفسیات" پر