تبادلۂ خیال:آلہ مکبر الصوت
- جہر کے معنی loud کے نہیں آتے اس کا مطلب کچھ ، بیان کرنا ، افشا کرنا ، ظاہر ہونا ، اعلان کرنا وغیرہ کے ہوتے ہیں۔ جن کو اگر اعلان کرنے کے معنوں کو استعمال کر کہ جہر کو loud کے لیۓ اختیار کیا جاۓ گا تو یہ ایک ابہام نہیں بلکہ غلطی ہوگی۔ loud کے مناسب ترین لفظ ------ علو ------ ہے جس کا مطلب ، بلند یا loud کا ہوتا ہے اور یہ لفظ ----- عال ----- سے بنا ہے جس سے اردو میں ----- عالی ----- اور ----- اعلٰی ----- بھی بناۓ جاتے ہیں۔
- speaker کے لیۓ مناسب ترین لفظ ---- خطیب ----- ہے لیکن چونکہ یہ انسان کے لیۓ ہی مخصوص ہونے کا ابہام پیدا کرتا ہے جبکہ سائنسی مقالات میں speaker ہمیشہ انسان ہی نہیں ہوا کرتا بلکہ یہ کوئی آلہ بھی ہوسکتا ہے ؛ لہذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوۓ آلاتی speaker کے لیۓ مناسب ترین لفظ ----- مکلم ----- ہے۔
- اگر مذکورہ بالا دونوں الفاظ کو استعمال کیا جاۓ تو loud speaker کی کا مناسب متبادل ------ علو مکلم ----- بنے گا ، یا پھر عال سے ہی ------ عالی مکلم ----- بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔
- مکبر صوت یا مکبر الصوت گو عربی میں استعمال ہوتا ہے مگر عربی میں بھی سائنسی لحاظ سے غلط ہے کیونکہ یہاں speak کا لفظ آیا ہے جو کہ تکلم کے معنوں میں ہے نا کہ آواز یا صوت کے معنوں میں۔
- براۂ کرم مضمون میں اصلاح فرمالیجیۓ۔ --سمرقندی 03:43, 2 اکتوبر 2008 (UTC)
عال، علو اور جہر
ترمیمعال کی معنی loud کے آتے ہیں. علو کا مطلب ہے altitude. جبکہ speaker کیلئے فارسی میں گویندہ اور گویا (گونگا کی ضد) استعمال ہوتے ہیں. لہٰذا میں درج ذیل الفاظ کی تجویذ دیتا ہوں:
- عالی گویا
- عالگویا
- عالگویندہ
- عالی گو
- بُلند گو
مکبّر الصّوت میرے خیال میں amplifier کے زیادہ قریب ہے، جس کی وجہ سے اِسے loud speaker کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا. (مکبّر الصّوت کی تجویذ کسی اور صاحب کی ہے، میری نہیں). --محبوب عالم 12:00, 2 اکتوبر 2008 (UTC)
مکبر بلند کرنے والا صوت آواز سائینسی لحاظ سے یہ آلہ خود بات نہیں کرتا بلکہ آنے والی برقی لہروں کو بڑھا دیتا ہے۔ اصطلاحات کی تطہیر کرنی ہے تو انگریزی کے پیچھے ہی کیوں چلا جائے انہوں نے ایک غیر سائینسی نام speaker رکھ چھوڑا ہے تو اردو میں اسے صحیح تر لفظ سے بدلا بھی جا سکتا ہے۔
مکبر صوت کا استعمال amplifier کے لیے درست نہ ہو گا اس لیے کہ amplifier صوتی لہروں کے علاوہ دوسری فریکونسیز کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں۔ مجھے یہ غالب طرز کی اردو مزید نہیں آ رہی اس لیے سادہ زبان میں عرض کرتا ہوں کہ ایمپلی فائر کئی قسم کے ہوتے ہیں جو آڈیو فریکونسی حد سے لے کر ریڈیو فریکونسیز تک کو اپمپلی فائی کرتے ہیں۔ یعنی صوتی لہروں کے لیے ان کا استعمال تھوڑا ہے بہ نسبت دوسروں لہروں کے۔ ٹی وی، ریڈیو، سیٹلائٹ، راڈار، موبائل فون وغیرہ میں استعمال ہونے والے ایمپلی فائر صوتی حدود سے بہت آگے کام کرتے ہیں۔
- لیکن یہاں پر لفظ speaker ہے جس کی معنی ‘‘ مکبّر ’’ کے نہیں ‘‘متکلم’’ (عربی) یا ‘‘گویندہ’’ (فارسی) یعنی بولنے والے کے ہوتے ہیں. ویکی پر amplifier کیلئے ‘‘ افزائندہ ’’ کا لفظ موجود ہے. لہٰذا، مکبّر الصوت کو افزائندہ کی ایک قسم کہا جاسکتا ہے، تاہم، اِسے loud speaker کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا. لہٰذا، میں ‘‘ بُلند گو’’ (فارسی) کے حق میں ہوں جو کہ آسان بھی ہے اور مختصر بھی.
بحث نہیں چاہتا
ترمیمآپ لوگ تو بحث کر رہے ہیں اور وہ بھی بلا دلائل اور درست معلومات کے، سبحان اللہ ! جب تک کسی بات کا مکمل علم نا ہو تو اس کے بارے میں فتویٰ نہیں دینا چاہیۓ۔ عالی اور اعلی ، آۓ دن استعمال کرنے والوں کو یہ معلوم نہیں کہ یہ عال سے بنے الفاظ ہیں اور اسی سے جب loud کے لیۓ درست ترین متبادل ---- علو ---- بنایا گیا تو تو اس کو نظر انداز کردیا گیا اور عال کے پیچھے پڑ گۓ، علو صرف altitude کے لیۓ ہی نہیں آتا اسکے استعمال کے بارے میں مکمل معلومات کے لیۓ عربی ادب کا مطالعہ کیجیۓ۔ میں بلاوجہ کی بحثوں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ جناب محبوب صاحب آپ اس بات کو اپنی ذات پر نا لیجیۓ گا یہاں ایک اور صاحب بھی گمنام اندراجات کر رہے ہیں۔ میں کوئی دیگر اردو موقع نہیں دیکھتا ، مگر بہرحال دیوان عام پر دیا گیا چوپال کا ربط دیکھ ہی بیٹھا ؛ اگر اس ربط کو دینے سے آپ کی مراد یہ ظاہر کرنا ہے کہ میں اس ویکیپیڈیا پر مسئلہ ہوں اور میری وجہ سے یہاں مضامین کی تعداد کم ہو رہی ہے تو اس قسم کے روابط دینے کے بجاۓ آپ صاف صاف مجھے کہہ دیں ، یقین کریں میں تو خود یہاں آکر لکھنا نہیں چاہتا ، میری تو جان چھوٹ جاۓ گی میرے لیۓ تو اچھا ہوگا۔ --سمرقندی 00:38, 3 اکتوبر 2008 (UTC)