تبادلۂ خیال:حبہ بن جوین

صحابی یا تابعی

ترمیم

چونکہ ویکیپیڈیا کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے لہذا معتدل نقطہ نظر پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔ تحقیقی اعتبار سے حبہ بن جوین تابعی تھے ناکہ صحابی نیز اکثر کے نزدیک روایت میں ضعیف الحدیث یا متروك ہیں ملاحظہ: http://hadith.islam-db.com/narrators/2239/%D8%AD%D9%8E%D8%A8%D9%91%D9%8E%D8%A9%D9%8E%20%D8%A7%D9%84%D9%92%D8%B9%D9%8F%D8%B1%D9%8E%D9%86%D9%90%D9%8A%D9%91%D9%90#collapse4حماد بن سعید تبادلہ خیال 02:56، 9 نومبر 2021ء (م ع و)

حوالہ دے دیا ہے جو کافی ہے۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:37، 9 نومبر 2021ء (م ع و)
حوالہ معتبر نہیں ہے، ابن عقدہ خود مجروح ہیں۔ تابعی ہیں۔ یہ نقل کیجیے۔ — حماد بن سعید تبادلہ خیال 17:37، 11 نومبر 2021ء (م ع و)
مقالہ حوالوں پر تنقید کی جگہ نہیں ہوتا۔ ہم نے ایک حوالے اور ایک حدیث کے عینی راوی ہونے سے صحابی لکھا ہے۔ بس کافی ہے کہ اور کسی نے صحابی نہیں لکھا جب کسی اور کا حوالہ ملے گا لکھ دیں گے۔ آپ صحابی نہ ہونے کی دلیل پیش کر دیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:08، 12 نومبر 2021ء (م ع و)

دلیل پیش کردوں؟ اوپر ربط دیا ہے کتنوں نے جرح کی ہے! اہل سنت کے ہاں بھلا صحابی پر جرح ہوتی ہے؟ ویکی شیعہ نہ بنائیں — حماد بن سعید تبادلہ خیال 11:20، 19 نومبر 2021ء (م ع و)

اہل سنت کیا کرتے ہیں اس سے کیا لینا دینا؟آپ کے ربط میں جرح اور تعدیل دونوں ہیں۔ صحابی ہونے کا حوالہ موجود ہے اور آپ مجھے ان کے صحابی نہ ہونے کی دلیل عطا فرمائیں۔ اہل سنت کے ہاں بہت سے صحابہ قتل بھی کر دیا جاتا ہے۔ ویکی شیعہ اور ویکی سنی کی باتیں آپ کو نہیں جچتیں۔ مناسب بات کیا کریں۔ اہل تشیع کی رائے پیش ہی نہیں کی میں نے۔ معتدل رائے پیش کرنا مقصد ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:55، 24 نومبر 2021ء (م ع و)

تو مکمل لگائیں حوالہ جات!!! اپنی من مانی نہ کیجیے! اسے شیعہ ویکیپیڈیا مت بنائیں — حماد بن سعید تبادلہ خیال 04:22، 27 نومبر 2021ء (م ع و)

یہاں پر مسلکی حوالوں سے لڑائی کی ضرورت نہیں ہے۔ نا ہی ہم نے یہاں حق و باطل کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اتنی ساری بحث کرنے کی بجائے مضمون میں ایک سرخی ”صحابی یا تابعی“ کے نام سے بنا دیں۔ وہاں بتا دیں کہ ان حوالوں کے مطابق صحابی ہیں اور ان حوالوں کے مطابق تابعی ہیں۔ ہم نے مذہبی حوالوں پر جرح نہیں کرنی۔بس معلومات دینی ہوتی ہیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:46، 27 نومبر 2021ء (م ع و)

مسلکی بات میں نہیں کرتا بلکہ روک رہا ہوں۔ مضمون ہو بہو عربی ویکی سے ترجمہ کیا ہے۔ کوئی مسلکی نکتہ نگاہ پیش ہی نہیں کیا۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:21، 28 نومبر 2021ء (م ع و)

واپس "حبہ بن جوین" پر