کچھ اردو کے بارے میں
ترمیماردو ہمیشہ فارسی رسم الخط میں تحریر کی جاتی رہی ہے،[1] تاہم بعض لوگ رومن اور دیوناگری رسم الخط کے بھی حامی رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستانی شاعر سرفراز بزمی کا ایک نہایت پُراثر قطعہ یوں ہے:
سوداگرانِ شعر و ادب، تاجرانِ حرف | رومن تمہیں عزیز تمہیں ”ناگری“ پسند | |
اردو کا خط ہے اصل میں اس کا حسیں لباس | ہے ”ریختہ“ کا حُسن خطِ ریختہ میں بند |
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
- حوالہ جات
- ↑ مرزا خلیل احمد بیگ (ستمبر 2006)۔ "اردو زبان کا تاریخی تناظر"۔ ماہنامہ کتاب نما۔ نئی دہلی: مکتبہ جامعہ لمیٹڈ۔ ج 46 شمارہ 9: 39۔ ISSN:2348-3563۔
۔ ۔ ۔ فرقہ وارانہ بنیاد پر زبان کی تقسیم یہیں سے شروع ہوتی ہے اور طریقہ کار یہ اختیار کیا جاتا ہے کہ اس زبان کو جو روزِ اول سے ہی فارسی رسمِ خط میں لکھی جاتی تھی، ناگری حروف (یا دیوناگری رسمِ خط) کا جامہ پہنا دیا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک الگ زبان ہے۔ اس نئی اور غیر فطری زبان کا نام "اعلیٰ ہندی" یا "ناگری ہندی" رکھا جاتا ہے۔
ہمارا صارف نام
ترمیمVeritasphere (ویریٹاسفیئر) کا مطلب ہے حقیقی (معلومات) کا حلقہ ایک ایسی جگہ جہاں بات صرف تحقیق، حوالوں اور درست معلومات کی ہو۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر ہم ویکیپیڈیا میں علم بانٹنے اور سیکھنے کے لیے چل رہے ہیں۔
طبی کاوشیں
ترمیم
یہ صارف ویکی منصونہ طب کا رکن ہے۔ |