تبادلۂ خیال:حنجری ابھار

  • تفاحتِ آدم خاصا ثقیل لگتا ہے، اگر اس کو حلقوم کہیں تو کیسا رہے گا؟--اسپریچولسٹ (گفتگو) 07:36, 14 اکتوبر 2008 (UTC)


  • حلقوم اصل میں حلق سے متعلق ہوتا ہے اور اس سے مراد گردن میں پاۓ جانے والے اس حصے کی ہوتی ہے کہ جو غذائی راستے سے تعلق رکھتا ہے اسے انگریزی میں pharynx کہا جاتا ہے جبکہ addam's apple سے مراد گردن میں پاۓ جانے والے اس حصے کے ابھار کی ہوتی ہے کہ جو سانس کے راستے سے تعلق رکھتا ہے اور اسے انگریزی میں larynx کہتے ہیں اور اردو میں حنجرہ کہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس ابھار کو laryngeal prominence اور یا protuberance laryngee بھی کہا جاتا ہے؛ اب اگر تفاحت آدم کو آسان یا اردو زدہ ہی کرنا مقصود ہو تو پھر اسکے لیۓ حلقوم یعنی pharynx سے متعلقہ لفظ کے بجاۓ ----- حنجور ------ یعنی حنجرہ یا larynx سے متعلقہ لفظ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ --سمرقندی 00:24, 19 اکتوبر 2008 (UTC)
واپس "حنجری ابھار" پر