تبادلۂ خیال:خلیق ابراہیم خلیق

سومرو صاحب! آداب! خلیق ابراہیم خلیق پر مضمون نظروں سے گزرا۔ جس طرح اس مضمون میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ، (خلیق ابراہیم خلیق (پیدائش: یکم فروری، 1926ء - وفات: 29 ستمبر، 2006ء)پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر۔۔۔۔۔) ایسے جملے، آپ کے ہر مضمون میں اکثر ملتے ہیں اگر وہ شخصیت پر لکھا جاتا ہے۔ یہ نہایت ہی خوشی کی بات ہے کہ آپ کی وجہ سے شخصیات پر اضافہ (بہت زیا دہ ) ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں سر تسلیم خم ہے۔ خاکسار کا خیا ل تھا کہ کوئی بھی ادیب ، فنکار، شاعر ہو وہ سب سے پہلے اردو والا ہوتا ہے اس کے بعد وہ ہندوستانی، پاکستانی، بنگلا دیشی یا چینی ہوتا ہے۔ استدعا ہے کہ شروع میں اسے اردو والا ہی رکھیں۔بہت ممکن ہے ویکی کانفرنس (چنڈی گڑھ) میں ملاقات ہو۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:42, 6 مئی 2016 (م ع و)

YesY تکمیل۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:00, 6 مئی 2016 (م ع و)

خلیق ابراہیم خلیق سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "خلیق ابراہیم خلیق" پر