تبادلۂ خیال:دمڑی
کاش کہ میں ان محاوروں کامطلب اور استعمال بھی جانتا!
شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:58, 29 دسمبر 2016 (م ع و)
- یہ تو بہت آسان محاورے ہیں۔ دمڑی کیوں کہ سب سے چھوٹا/کمتر مالیت کا سکہ تھا، جس وجہ سے انتہائی غربت ظاہر کرنے، یا کسی چیز کی کیفیت، اہمیت یا خامی گنوانے کے لیے اسے دمڑی سے تشبیہ دی جاتی تھی، اسی دور میں کوڑی کو انہی معنوں میں محاروں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جیسے احمد رضا خان کے نعتیہ سلام میں شعر میں آیا ہے،
- گندے، نکمے، کمیں، مہنگے ہوں کوڑی کے تین (ایک کوڑی کے ہم جیسے تین بھی ملیں تو مہنگا سودا ہے)
- کون ہمیں پالتا، تم پہ کرڑوں دورد
اور جیسے کوڑوں کے بھاؤ (بہت سستے میں ملنا)، بعد میں ٹکا (جیسے دو ٹکے کی اوقات نہیں اور بات کرتا ہے!)، اور اس کے بعد آنا (پنجابی محاورہ ہے : دو آنے نی کھوتی، بارہ آنے دا ڈھنگا، یعنی گھٹیا سی، کم قیمت چیز یا کام پر اس سے گنا خرچ کرنا)، پھر پیسہ کم تر سکہ تھا تو یہ محاروں میں آ گيا۔
- دمڑی نہ جائے، چاہے چمڑی جائے۔ (مال کا نقصان برداشت نہ کرنا بلکہ تکلیف برداشت کر لینا)
- دمڑی کی بڑھیا ٹکہ سرمنڈائی۔ (اوقات ذرا نہیں لیکن خرچ امیروں والا) یہاں شاید ٹکا ہے جو اوپر استعمال کیا ہے میں نے یا شاید سونے کا زیور جو ماتھے پر لگاتی ہیں عورتیں)
- دمڑی کے تین تین۔ کسی چیز کا سستا ہونا یا گھٹیا ہونے کی طرف اشارہ
- دمڑی کی آمدنی نہیں گھڑی بھر کی فرصت نہیں۔ (یعنی کام کاج بھی نہ کرنا اور خود کو مصروف ظاہر کرنا)
- دمڑی کی ہانڈی گئی کتوں کی ذات پہچانی گئی۔ (اپنا ذرا سا نقصان ہونے سے کچھ یاروں کی اصل اوقات کا ظاہر ہونا)
- اونٹ دمڑی کا اور دمڑی بھی پاس نہیں۔ (جیب کا ایسے خالی ہونا کہ سستی ترین چیز بھی نہ خرید سکنا)
- دمڑی کی ہانڈی لیتے ہیں تو اسے بھی ٹھونک بجا کر لیتے ہیں۔ (سستی سی چیز لینا یا تھوڑا سا خرچ کرنا لیکن بدلے میں اچھی چیز کی توقع کرنا یہ لینے کی کوشش کرنا)
- دمڑی کی دال بوا پتلی نہ ہو۔ (شاید اس کا مطلب ہے کہ کم خرچ سے زیادہ فائدہ حاصل ہونے کی تمنا کرنا)
--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:05, 30 دسمبر 2016 (م ع و)
شکریہ عبید بھائی
شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:02, 29 جنوری 2017 (م ع و)
دمڑی سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر دمڑی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔