بعض مقالہ جات میں زر انگریزی لفظ Currency کے لئے استعمال ہوا ہے مثلاً زر کثیف، زرکاغذ وغیرہ۔ میرے خیال میں اس مقالہ کو عنوان مال سے تبدیل کر دینا چاہیے کیونکہ عربی میں بھی Money کے لئے مال کا لفظ ہی استعمال ہوا ہے۔ --ساجد امجد ساجد (talk) 11:20, 27 مارچ 2012 (UTC)

کاغذی زر ترمیم

کرنسی نوٹ کیا ہے ؟ یہ کسی بھی حکومت کا وعدہ ادائیگی زر ہے ۔ جبکہ سرکاری کفالتیں بھی حکومت کا وعدہ ادائیگی ہے ۔ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ سرکاری کفالت حامل سود ہے ، جب کہ کرنسی نوٹ سود سے مبرا ہے ۔ حکومت نوٹوں کو چلانے کے موجودہ طریقہ کار میں مرکزی بینک کو حامل سود ہنڈیاں دیتی ہے تاکہ نوٹ چھاپے جائیں ۔ جب مرکزی بینک کو احساس ہوتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ نوٹ گردش کررہے ہیں تو وہ ان کفالتوں کو تجارتی بینکوں کے ہاتھ فروخت کردیتا ہے ۔
کاغذی زر میں عمدہ زر کی خصوصیات موجود ہیں ، لیکن ان خصوصیات سے جو خرابیاں جنم لیتی ہیں وہ اس میں موجودہیں ۔ یہی وجہ ہے اس نظام میں سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ کاغذی نوٹ بڑی تعداد میں چھپ جائیں ۔ کیوں کے بعض اوقات حکومت قرض لینے کے بجائے نوٹ چھاپ لیتی ہے ۔ اس طرح نوٹوں کی رسد میں{ XE "نہعغف" }{ OL 86 }اضافہ سے جہاں اخراجات بڑھ جاتے ہیں وہیں ملک میں افراط زر بھی ہوجاتا ہے ۔جس سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس طرح کاغذی زر ہمیشہ ملک میں قبول ہوتا ہے ۔ کیوں کہ بیرون ملک کے مابین مشترکہ معیار کے لےے دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کیوں کے کاغذی زر کی قدر غیر مستحکم رہتی ہے اور اس کی رسد میں اضافے کی بدولت اس کی قدر میں تبدیلی آجاتی ہے ۔ 
موجودہ کاغذی زر کی وجہ سے بہت سہولت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس پر خرچہ بھی کم آتا ہے ۔ اسے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منقل کیا جاسکتا ہے ۔ ہنگامی حالات میں نوٹوں کی بڑی تعداد کو چھاپہ جاسکتا ہے ، اس طرح حکومت اپنے بڑھے ہوئے اخراجات سے عہدہ براہ ہو جاتی ہے ۔ کاغذی زر کی وجہ سے بینکوں کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ کیوں کہ بینک واجب الادا رقوم کے مقابلے میں محفوظ زر کی جگہ رکھ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے لین دین میں بڑی سہولت ہو گئی ہے ۔                
کاغذی زر میں خرابیاںہیں لیکن اس کی خرابیوں کے مقابلے میں خوبیاں زیادہ ہیں اور انہیں حکومت اپنی مالیاتی پالیسی کے ذریعے کنٹرول کر سکتی ہے ۔ یہی وجہ ہے دور جدید میں کاغذی زر ایک مستحکم عنصر کی حیثیت سے اخراجات ، دولت ، بچت ، سرمایاکاری اور روزگارEmplyment  کی قدرتی گردش پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ سچ تو یہ ہے اس کی بدولت پیداوار ، کھپت، تجارت غرض زندگی کے تمام شعبوں میں سہولتیں حاصل ہیں ۔ اس کی بدولت نہ صرف خرید و فرخت میں آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں ، بلکہ اس سے معاشیاتی سرگرمیوں میں تسلسل قائم ہے ۔ غرض صنعت ، زراعت ، مواصلات ، بینکاری ، کھپت ، پیداوار ، معاشی سرگرمیوں اور روزگارEmplyment  پیدا کرنے میں اس کا کردار بہت اہم ہے ۔ کینز Keynes کے خیال میں زر ایک سیالی اثاثہ ہے ، کیوں کہ اس مدد سے ہم اپنی ضرورت کی تمام اشیائ فوری طور پر خرید سکتے ہیں ۔  
عبدالمعین انصاری

--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:03، 7 مئی 2022ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (اپریل 2023) ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے زر پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 10:20، 2 اپریل 2023ء (م ع و)

واپس "زر" پر