تبادلۂ خیال:سرفراز شاہ قتل واقعہ، جون 2011ء
اس ادارے کا نام پاکستان رینجرز ہے اور یہ نام اس نے خود اپنے لیے چنا ہے۔ آپ کی ترجمہ کی کوشش قابلِ فہم ہے لیکن جب تک یہ ادارہ خود اپنا نام اردو میں نہیں کرتا، آپ کو اس کا ترجمہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس ترجمے سے پڑھنے والوں کو غلط فہمی ہوگی۔ وہ یہ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ یہ حرکت کسی پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی ہے، نہ کہ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والے رینجرز کی جنہوں نے عوام اور پاکستان کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے۔ برائے مہربانی یہ ترجمہ واپس کردیں۔ --بنٹی 16:47, 12 جون 2011 (UTC)
- مضمون کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات کی بحث بہت پرانی ہے۔ یہ فیصلہ بہت غور و حوض اور بحث کے بعد کیا گیا ہے کہ اردو اصطلاحات ہی استعمال کی جائیں۔ --Urdutext 21:48, 12 جون 2011 (UTC)
- ضرور استعمال کیجیے اردو اصطلاحات۔ لیکن اداروں کے نام جو خود انہوں نے اپنے لیے چنے ہیں، وہ کیوں تبدیل کر رہے ہیں آپ؟ کیا مائکروسوفٹ کا مقالہ "چھوٹانرم" کے نام سے لکھیں گے؟ کیا پاکستان میں کوئی "گشتی محافظ" کے الفاظ سے آشنا بھی ہے؟ آپ نے بڑی صفائی سے اردو اصطلاحات کے نام پر آرٹیکل کے نام اور مواد میں سے رینجرز کا لفظ نکال دیا ہے۔ --بنٹی 22:11, 12 جون 2011 (UTC)
- بنٹی جی آپ کو اردو وکیپیڈیا پر اصطلاحات سازی پر کیوں اعتراض ہے - رحمت عزیز چترالی 04:58, 13 جون 2011 (UTC)
- اردو ٹیکسٹ صاحب، آپ نے اردو اصطلاحات کے نام پر آرٹیکل کے نام اور مواد میں سے رینجرز کا لفظ نکال دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل پر "پاکستان رینجرز" تلاش کرنے سے یہ آرٹیکل نظر نہیں آئے گا اور کوئی پاکستانی "گشتی محافظ" نے نام سے تلاش نہیں کرے گا۔ یہ آرٹیکل کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش تو نہیں؟ --بنٹی 12:16, 13 جون 2011 (UTC)
سرفراز شاہ قتل واقعہ، جون 2011ء سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر سرفراز شاہ قتل واقعہ، جون 2011ء کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔