تبادلۂ خیال:سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت

الیکٹریکل فٹنگز انگریزی لفظ ہے۔ اردو میں برقی آلات مروج ہے۔ الیکٹریکل فٹنگز کی جگہ برقی آلات کا لفظ استعمال ہونا چاہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:43, 2 ستمبر 2016 (م ع و)

جناب والا، انگریزی لفظ کی حد تک تو آپ کی بات درست ہے۔ تاہم برقی آلات کا ایک تو دائرہ وسیع ہے، پنکھے، ٹی وی سیٹ، اے سی سب برقی آلات ہیں۔ مگر غالبًا 'الیکٹریکل فٹنگز' اور واضح ہے معنوں کے اعتبار سے۔ آپ اگر برقی آلات کا انگریزی ترجمہ کریں تو یہ electrical equipment ہو گا جس کا اس مضمون سے خاص تعلق نہیں ہوگا۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:09, 2 ستمبر 2016 (م ع و)
آپ کی بات درست ہے۔ Fitting کا متبادل اردو لفظ ہونا چاہیے ، اگر نہیں مل رہا تو برقی آلات وسیع معنی میں مستعمل ہے تب تک اسے یعنی برقی آلات ہی کو استعمال کرنا چاہیے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:59, 2 ستمبر 2016 (م ع و)
  1. سیلف ہیلپ گروپ (مالیہ) پر کام کرتے وقت مجھے یہ خیال آیا کہ اس کا نام خود امدادی گروہ رکھوں، تاہم یہ اقدام اسی جناتی اردو کی جانب واپسی ہوتا، جس سے ہم اردو ویکی کو باہر نکالنا چاہتے ہیں۔
  2. الیکٹریکل فٹنگز کا عام اردو میں بے متبادل استعمال ہی اس کی قبولیت کی علامت ہے۔
  3. الیکٹریکل فٹنگز کو بدل کر برقی آلات کرنا اس بات کا جواز فراہم کرتا ہے کہ مستقبل میں ہم کسی ندی، بحیرہ اور بحر کے مضمون کا عنوان بدل کر وسیلۂ آب کریں کیونکہ یہ سب آخرکار آبی وسائل ہی ہیں۔ ویسے کنواں بھی وسیلۂ آب ہے۔
  4. دیوان عام پر میری اصل التجا پر جناب والا آپ نے غور نہیں فرمایا۔ وہ یہ ہے کہ آپ جیسے اصحاب جو کہ مجھ سے کہیں زیادہ سرگودھا کے قریب ہیں، مضمون میں مزید باحوالہ مواد شامل کریں۔ اس کے علاوہ کامنز پر یہاں تیار الیکٹریکل فٹنگز کی تصاویر اپلوڈ کر کے مضمون میں شامل کریں۔ سر دست کسی بھی تصویر کا براہ راست سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:27, 2 ستمبر 2016 (م ع و)
محترم آداب، سب سے پہلے مذکورہ مضمون لکھنے پر آپ کی جسارت کی داد دیتا ہوں۔ یقیناً بھارت میں رہائش پذیر کسی شخص کے لیے سرگودھا کی ایک صنعت پر مضمون لکھنا یقیناً آفرین ہے۔ محترم یہ آپ جیسے صاحبِ علم شخص کی صوابدید ہے کہ آپ مضمون کا کیا نام رکھتے ہیں۔ انگریزی کے کچھ الفاظ عنوان میں ضرور ہیں لیکن وہ اردو میں بھی رائج ہیں اور یہ آپ سے بہتر کون سمجھتا ہوگا۔ ابن انشا، حالی، اکبر الہٰ آبادی، رشید احمد صدیقی، مولوی عبدالحق اور بہت سے ناموران اور علمائے اردو نے بھی انگریزی الفاظ کا اپنی تخلیقات مین جا بجا اور آزادانہ استعمال کیا ہے۔ رہا ویکی کامنز میں تصاویر اپلوڈ کرنے کا تو میں فلمی پوسٹر اپلوڈ کرنے کے جرم میں سزا یافتہ ہوں اور مجھ پر پابندی لگ چکی ہے، یعنی ویکیمیڈیا کامنز پر راندۂ درگاہ ہوں یا یوں کہہ لیں کہ راندۂ ویکیمیڈیا کامنز ہوں۔ مجھے یہ نہیں سمجھ آتا کہ فلمی پوسٹر کس طرح کسی جاگیر ہو سکتے ہیں؟ وہ تو ہوتے ہی عوام کے لیے ہیں پھر فلمی پوسٹر اپلوڈ کرنے پر پابندی کسی چیز کی؟--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:38, 3 ستمبر 2016 (م ع و)
جناب والا، فلمی پوسٹر، کتابوں کے کور وغیرہ کامنز پر عمومًا ممنوع ہیں۔ آپ اپنے کیمرا یا موبائل فون سے تصاویر لے کر اپلوڈ کیجیے۔ یہ درست ہے۔ اگر آپ فیض احمد فیض اور ابو الحسن علی حسنی ندوی آجیسی کچھ شخصیات کے مضامین کو دیکھیں تو پائیں گے کہ آٹوگراف میری اپلوڈ کردہ ہیں۔ تاہم اس میں بھی مجھے دستخط کردہ تصاویر اپلوڈ کرنے سے منع کر دیا گیا، کیونکہ اصل تصاویر میری لی ہوئی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کامنز پر آپ اپنے تبادلہ خیال کے پیاموں پر بھی نظر رکھیے--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:02, 5 ستمبر 2016 (م ع و)
مستقبل میں احتیاط کروں گا۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:28, 5 ستمبر 2016 (م ع و)

سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "سرگودھا کی الیکٹریکل فٹنگز صنعت" پر