grade اور degree کیلئے ویکی پر ایک ہی لفظ ‘‘درجہ’’ استعمال کیا جارہا ہے، جس سے میرے خیال میں ابہام پیدا ہوسکتا ہے. مثلاً یہاں centigrade کیلئے درجۂ صد کی اِصطلاح استعمال کی گئی ہے، لیکن degree centigrade کیلئے کیا ‘‘ درجہ درجۂ صد ’’ کی اِصطلاح استعمال کی جائے گی؟... اگر ڈگری کیلئے یہاں درجہ کے علاوہ کو اَور لفظ متعین کرنا ہو تو میرے خیال میں اِس کیلئے موزوں لفظ مرتبہ ہے. --محبوب عالم 19:10, 27 اپريل 2009 (UTC)

  • محبوب بھائی degree کے لیۓ تو درجہ ہی مناسب ہے اگر بدلنا ہی ہے تو grade بدلنے پر غور کیا جاسکتا ہے جس کے لیۓ آپ کا بیان کردہ مرتبہ بھی زیر غور آسکتا ہے اور رتبہ بھی۔ دونوں میں سے جو مناسب لگے کر لیجیۓ یا کوئی اور لفظ ذہن میں ہو تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ ویسے ایک بات طے ہے کہ ان میں سے جو بھی اختیار کرلیا جاوے ، کہیں نا کہیں پھر ابہام ضرور آوے گا۔ --سمرقندی 02:41, 28 اپريل 2009 (UTC)

تائید برائے سمرقندی صاحب،--Niazahmed 05:48, 28 اپريل 2009 (UTC)

  • گریڈ کیلئے ‘‘رُتبہ’’ کی اِصطلاح موزوں رہے گی. --محبوب عالم 14:27, 29 اپريل 2009 (UTC)
  • "گرمیوں میں یہاں کا درجہ حرارت 52 درجہ رتبہ صد تک پہنچ جاتا ہے"۔ یہ جملہ کچھ بھا نہیں رہا ہے۔ میرے خیال میں یہاں grade سے مراد پیمانہ ہے، نہ کہ رتبہ۔ اگر centigrade کا ترجمہ پیمانہ صد کیا جائے تو کیسا رہے گا؟ کاشف عقیل 15:29, 29 اپريل 2009 (UTC)
  • اگر انگریزی اِصطلاح ‘‘سنٹی گریڈ’’ کے انداز میں لکھا جائے تو ‘‘صدرتبہ’’ کی اِصطلاح حاصل ہوتی ہے. اِس طرح کاشف صاحب کا مذکورہ جملہ کچھ اِس طرح سے ہوگا: ‘‘گرمیوں میں یہاں کا درجۂ حرارت 52 درجہ صدرتبہ تک پہنچ جاتا ہے’’. --محبوب عالم 21:13, 29 اپريل 2009 (UTC)

سیلسیس سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "سیلسیس" پر