• اردو سائنس کالج میں Calculation کے لیے لفظ "تخمین" استعمال ہو کرتا تھا، مطلب تو اسکا مجھے بھی نہیں معلوم تاہم غور ضرور کرنا چاہیے۔ --کاشف عقیل 01:04, 18 اگست 2010 (UTC)
  • کسی بھی اصطلاح کو ، بہتر اصطلاح دستیاب ہوجانے پر ضرور تبدیل کر دیا جانا چاہیے۔

    جہاںِ تازہ کی افکارِ تازہ سے ہے نمود

    --سمرقندی 01:57, 18 اگست 2010 (UTC)
  • میں سمجھا نہیں، شاید آپکا مطلب یہ ہے کہ "شمار" ، "تخمین" کی نسبت بہتر اصطلاح ہے۔ شمار سے میرے ذہن میں گنتی آتی ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ calculation اپنے معنوں میں شمار سے زیادہ وسیع ہے اسلیے "شمار" سے بہتر اصطلاح کی ضرورت ہے۔ کیا آپ تخمین کے مکمل معنی معلوم کر سکتے ہیں؟ --کاشف عقیل 02:29, 18 اگست 2010 (UTC)
    • عام خیال کے مطابق ، جو رائج ہو وہی بہتر ہوتا ہے اور اسی لیے میں نے افکارِ تازہ کی اصطلاح تخمین کے لیے استعمال کی تھی فائل:Smile.PNG یعنی کہ شمار کو تخمین سے تبدیل کر دیا جانا چاہیے اگر اس کے مستند اور رائج ہونے کا یقین ہو۔ تخمین کا لفظ عربی زبان سے ہے اور ---- خمن ---- سے اخذ کیا جاتا ہے جس کے معنی بنیادی طور پر قیاس کرنے اور اندازہ لگانے کے ہوتے ہیں اسی سے اردو میں تخمینہ لگانے کا لفظ بھی بنایا جاتا ہے اور یہ دونوں الفاظ اپنے ان ہی معنوں میں تمام اردو لغات میں درج دیکھے جاسکتے ہیں۔ calculate گویا قیاس یا اندازے کے معنوں سے قریب تو ہو لیکن ان دونوں افعال سے بالا ہے ، مطلب یہ کہ calculate میں درست گننے (گویا حساب کرنے یا حسابی عمل) کا مفہوم زیادہ نزدیک آتا ہے۔ اردو لغت میں calculate کے لیۓ حساب سے ---- حسبہ ---- اور calculation کے لیے حساب سے ---- احتسب ---- کے الفاظ درج ہیں۔ اس اردو لغت کو ملاحظہ فرمایے۔ --سمرقندی 02:50, 18 اگست 2010 (UTC)

شمار سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "شمار" پر