تبادلۂ خیال:ضلع بارکھان

سلمان رضوی صاحب ان مضامین کی جانب توجہ کرنے اور مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول فرمائیے۔ اِس ضلع کا نام میں نے ہمیشہ بارکھان ہی لکھا پڑھا اور سنا ہے اور اس ربط پر آپ دیکھ بھی سکتے ہیں کہ یہی لکھا ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بارخان ہی درست ہے تو بتا دیں۔ فی الوقت میں نے اسے بارکھان کی جانب منتقل کر دیا ہے۔ منتظر فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

بارخان نہیں بارکھان ترمیم

باروخان سے بارکھان تک
بعض روایات کے مطابق بارکھان کا نام ماضی میں باروخان تھا، اس کی توجیہہ یہ ہے کہ مغل دور میں یہ علاقہ سبی کے زیر اثر تھا۔ سبی کے مغل حکمرانوں کا نامزد باروزئی گورنر بارو خان اس علاقہ سے مالیہ وصول کیا کرتا تھا۔ بارو خان باروزئی کی ہی وجہ سے اس علاقے کا نام باروخان مشہور ہوا جو بعد ازاں بارکھان کہلانے لگا۔--ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 02:33, 9 اگست 2017 (م ع و)

واپس "ضلع بارکھان" پر