تبادلۂ خیال:عبدالشکور گورائیہ

میرے خیال میں یہ ایک غیر معروف شخصیت ہیں، ویسے شاعری کی ایک کتاب تو میں بھی تصنیف کر چکا ہوں، (اگرچہ وہ طبع نہ ہو سکی)، اور امریکہ کی ایک انگریزی کتاب میں میری نظم بھی شائع ہو چکی ہے تو کیا خیال ہے میرے نام سے بھی ایک مقالہ نہ بنا دیا جائے؟--ساجد امجد ساجد 09:26, 10 فروری 2011 (UTC)

  • فائل:Smile.PNG ساجد صاحب آپ کے خیال میں اگر یہ ایک غیر معروف شخصیت ہیں تو اس کے لیے آپ جواز بھی پیش کیجیے گا، یہ صاحب نوجوان شاعر اور صحافی ہیں اور سیالکوٹ اور اسلام آباد کے ادبی اور صحافتی حلقوں میں مشہور ہیں اگر آپ شاعر ہیں تو اپنے کتاب کا نام مع اپنا مختصر سوانحی خاکہ مجھے ای میل کریں اگر پاکستان میں آپ کی کتاب مل سکتی ہے تو میں خرید لوں گا --رحمت عزیز چترالی 03:00, 10 فروری 2011 (UTC)
    • رحمت بھائی، بغیر حوالہ اور بغیر کسی اعلیٰ کارکردگی کے شخصیت غیر معروف ہی ہوا کرتی ہے، نوجوان ہونا یا شاعر یا صحافی ہونا وغیرہ کسی کی معروفیت کے لئے ناکافی ہیں۔ پھر سے کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ خصوصیات ہم میں بھی ہیں؛ بہرحال! معاف کیجئے گا میرا مقصد بلاوجہ تنقید نہیں ہے باقی جو سب لوگ بہتر سمجھیں، آپ سے ایک اور گزارش ہے کہ انتظامی سانچوں کو بغیر مشورے کے نکالنے سے گریز کریں۔
رہی بات میری شاعری کی تو میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ وہ طبع نہیں ہو سکی اور انگریزی کتاب جس میں میری نظم شائع ہوئی تھی اس کا نام Labors of Love ہے، جو اس وقت میرے پاس موجود نہیں شاید پاکستان میں میرے گھر میں ہو؛ اس لئے اس کا ISBN نمبر نہیں بتا سکتا؛ میرے مختصر سوانحی خاکہ کے لئے آپ میں صفحہ صارف پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔--ساجد امجد ساجد 11:51, 10 فروری 2011 (UTC)
    • ساجد بھائی اور سمرقندی صاحب مزکورہ صاحب ادبی اور صحافتی حلقوں میں مشہور ہیں اس وجہ سے میں نے ان پر مقالہ بنایا اگر وہ عام آدمی ہوتے تو میں ان پر کبھی قلم نہ اٹھاتا اور تبادلہ خیال میں رایے دینے کے بعد میں نے انتظامی سانچہ نکالا کیونکہ ساجد صاحب اس وقت سمندر پار موجود ہیں اور ان کو یہاں سیالکوٹ اور اسلام آباد میں موجود شخصیات کے بارے اتنی جانکاری نہیں ہوگی جتنی یہاں کے لوگوں کو ہوگی، بغیر ثبوت کے کسی مقالے پر حذف شدگی کا سانچہ نہیں لگایا جاسکتا، ساجد صاحب آپ کے شاعر ہونے سے میں انکار نہیں کررہا اور نہ آپ کی شاعری پر اعتراض جھاڑ رہا ہوں میں نے مذکورہ شخصیت کے مشہور ہونے پر ان پر قلم اٹھایا ہے اور میں اس مقالے کو بہتر بنانے کو کوشش کروں گا اس لیے میں دوبارہ انتظامی سانچہ نکال رہا ہوں اور نولکھایی کا سانچہ ڈال رہا ہوں، بہرحال! معاف کیجئے گا میرا مقصد بلاوجہ بات کو طول دینا نہیں ہے اور ایک گزارش ہے کہ منتظم کا کام صرف حذف شدگی لگانا نہیں ہے بلکہ مضمون کا نوک پلک بھی سنوارنا ہوتا ہے اور بلا جواز اور زاتیات پر مبنی ترامیم اور سمرقندی جیسے ھمارے قابل ساتھی اور منتطیم پر پابندی لگانے کی وجہ سے ایک منتظم کو اپنی منتظمی سے ہاتھ دھونا پڑا اس لیے گزارش ہے کہ ابھی آپ کو منتظمی کا عہدہ ملے ہویے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے آپ ہمیں اور تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تو اس ویکیپڈیا کا بھلا ہوگا
رہی بات آپ کی شاعری کی تو عرض ہے کہ آپ پنجابی کے شاعر ہیں یا اردو کے، دونوں کے نمونے اگر میرے مطالعے کے بھیجدیں تو ممنون ہوں گا خوش رہیے فائل:Smile.PNG --رحمت عزیز چترالی 09:00, 11 فروری 2011 (UTC)
  • میرے خیال سے کچھ غلط فہمیاں ہیں جن کی وجہ سے یہ بات ایسی صورت اختیار کر رہی ہے؛ رحمت بھائی بھی اس ویکیپیڈیا کے معیار کا بہت خیال رکھتے ہیں اور میرے خیال سے وہ ساجد بھائی کے اٹھائے ہوئے سوال کا مقصد بخوبی سمجھ رہے ہونگے اور کسی وقت اس شخصیت پر کوئی براہ راست حوالہ (یا کوئی عکس وغیرہ) زبراثقال کر دیں گے۔ ساجد بھائی کا مقصد اپنی شاعری کی داد حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ انہوں نے محض تشبیہ کے لیے اپنی شاعری کا تذکرہ کیا تھا اور میرا نہیں خیال کہ ہمیں اس مضمون کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ساجد بھائی سے اپنا کلام پیش کرنے کی شرط یا ضد کرنی چاہیۓ۔ --سمرقندی 03:45, 12 فروری 2011 (UTC)
    • سمرقندی بھائی، بجا فرمایا آپ نے۔ یہاں پر تو پتہ نہیں کیوں منتظم سے بلا وجہ کا بیر رکھا جا رہا ہے، ایسے لگتا ہے کہ ہمیں منتظمی نہیں کوئی خزانہ مل گیا ہو جس کو ہر کوئی چھیننے کی کوشش میں ہے۔ رحمت بھائی، ذاتیات سے مبرا ہو کر ہم وکیپیڈیا پر کام کرتے ہیں ۔ میں نے ہمیشہ سب سے مشورہ کر کے اور سب کو ساتھ لے کر وکیپیڈیا پا کام کیا ہے اور کوئی متنازعہ کام کبھی نہیں کیا۔ آپ ذرا وکیپیڈیا کی حالیہ ترامیم پر نظر رکھا کریں تو آپ کو معلوم ہو کہ ہر نیا مقالہ اور نیا زمرہ جس پر کام کی گنجائش ہوتی ہے میں فوراً اس پر کام شروع کر دیتا ہوں اور نوک پلک کی بجائے اس کے زمرہ جات کی تراتیب بھی درست کر دیتا ہوں؛ بہرحال! میں کسی بحث میں نہیں الجھنا چاہتا کیونکہ اس سے وقت بہت ضائع ہوتا ہے۔ لہذٰا آپ برائے مہربانی ایسی باتوں سے گریز کیا کریں۔ --ساجد امجد ساجد 06:39, 12 فروری 2011 (UTC)

بیرونی روابط کی درستی (مارچ 2021)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے عبدالشکور گورائیہ پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 21:12، 7 مارچ 2021ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (فروری 2023)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے عبدالشکور گورائیہ پر 2 بیرونی روابط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 11:42، 26 فروری 2023ء (م ع و)

واپس "عبدالشکور گورائیہ" پر