تبادلۂ خیال:عظیم حائل شعب

مجھے اس کا کوئی مناسب نام سمجھ نہیں آ رہا اس لیے انگریزی نام ہی سے پیش کر دیا ہے۔ کیا اس کا ترجمہ کرنا ضروری ہوگا؟ اگر کوئی مناسب نام ہو تو یہاں رائے پیش کر دیں۔ عربی وکیپیڈیا پر یہ مقالہ "الحاجز المرجانی العظیم" اور فارسی پر "دیوارہ بزرگ مرجانی" کے نام سے ہے۔ فہد احمد 12:29, 4 نومبر 2009 (UTC)

دیوارِ بزرگِ مرجان درست رہے گا۔ مرجان کا لفظ بھی اردو میں ایسے ہی ہے۔--اردو دوست 13:34, 4 نومبر 2009 (UTC)

  • ترجمہ درکار ہے۔--Urdutext 01:59, 12 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • عظیم سنگستانی آڑ ۔۔۔ --محبوب عالم 07:29, 12 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • مضمون کے الفاظ کچھ یوں ہیں کہ ان میں مرجان کا تذکرہ نہیں
  1. عظیم = great
  2. حائل = barrier (دیکھیے صفحہ نسیج)
  3. شعب = reef

یوں مضمون کے نام کا ترجمہ --- عظیم حائل شعب --- بنے گا؛ حاجز اصل میں barrier نہیں بلکہ septa کے لیے موزوں ہے اور اسی طرح reef سے مراد دیوار یا آڑ کے بجائے ابھار (ridge) کی آتی ہے جس کے لیے شعب (یا شعاب) بہتر متبادل ہے۔ --سمرقندی 08:34, 12 جولا‎ئی 2011 (UTC)

مضمون کا نام

ترمیم

اس مضمون کا نام گریٹ بیرئیر ریف ہی ہونا چاہیے۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:00، 2 ستمبر 2019ء (م ع و)

عظیم سد مرجان اور بڑا سد مرجان بھی رائج ہے۔— ابن سعید تبادلہ خیال 08:07، 2 ستمبر 2019ء (م ع و)
محض reef کے لیے اردو میں شعب البحر مستعمل اور رائج ہے۔ تاہم اس مضمون کے عنوان کے لیے عظیم مرجانی رکاوٹی سلسلہ کی تجویز ہے۔ :)  —خادم—  مورخہ 3 ستمبر 2019ء، بوقت 4 بج کر 00 منٹ (بھارت)
خود ساختہ اردو سازی سے بچنے کے لیے ہی تو اس مضمون کا نام کلمہ نویسی میں تجویز کیا گیا ہے۔ ورنہ تجاویز تو اوپر بھی ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:05، 6 ستمبر 2019ء (م ع و)
اصل میں لوگ اردو میں گریٹ بیرئیر ریف ہی لکھ کر سرچ کرتے ہیں۔ ہمیں عنوان میں وہ نام دینا چاہیے جو لوگوں کو معلوم ہو۔ باقی غیر معروف نام مضمون میں ہی دے دینے چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:08، 6 ستمبر 2019ء (م ع و)
میرا تجویز کردہ عنوان خود ساختہ نہیں ہے، اس موضوع کے ایک صاحب تصنیف ماہر سے پوچھ کر اسے یہاں پیش کیا تھا۔ نیز اگر مضمون کی پہلی سطر میں ہم اس کے انگریزی نام کو کلمہ نویسی کی شکل میں لکھ دیں تو انگریزی نام سے تلاش کرنے پر گوگل سرچ میں یہ نظر آنے لگے گا۔:)  —خادم—  مورخہ 6 ستمبر 2019ء، بوقت 4 بج کر 50 منٹ (بھارت)
واپس "عظیم حائل شعب" پر