تبادلۂ خیال:غلام عباس (گلوکار)

میرا خیال ہے کہ بقید حیات شخصیات پر مضمون لکھنے پر پابندی ہے ۔

استاد غلام عباس صاحب کا میں فین ہوں ۔ ان پر میں نے انگریزی وکی پیڈیا پر بھی مضون لکھنے کی کوشش کی تو وہاں بھی یہی پیغام دے کر صفحہ ختم کر دیا گیا ۔

اور ایسے میں یہ کہنا بھی زیب نہيں دیتا کہ میں ان کے وفات کا انتظار کروں تا کہ ان پر وکی پیڈيا پر مضمون بنا سکوں ۔ خیر دیکھا جائے گا ۔ ابھی دوسرے کاموں پر توجہ دیتے ہيں ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 14:49, 9 مارچ 2013 (م ع و)

یہ ضروری نہیں کہ صرف مرحوم شخصیت پر ہی مضمون لکھا جائے. انگریزی ویکی پر آپ کا لکھا ہوا مضمون معیارات پر کھڑا نہیں اترا ہوگا. -- شہزادہ محمد سمیع اللہ  بحث 16:13, 9 مارچ 2013 (م ع و)
تو کیا معیارات ہیں ؟ اس موضوع پر اردو میں کچھ موجود ہے ؟ انگریزي میں بھی موجود ہے ۔ ۔ میں نے پڑھا ہے مگر پھر بھی سمجھ نہيں آیا کہ کیوں ختم کر دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ جس طرح انگریزي والا ختم کیا گیا اسی طرح اردو والا بھی ختم کر دیا گیا اور وجہ مبہم ہے ۔ ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 05:42, 11 مارچ 2013 (م ع و)
یہ مضمون اشتہار بازی کے زمرہ میں آتا ہے اس لیے اسے انگریزی ویکیپیڈیا سے ختم کردیا ہے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 05:58, 11 مارچ 2013 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── آپ ایک غیر جانبدار نقطۂ نظر سے مضمون تحریر کریں. یا پہلے اپنے ریتخانے میں تحریر کر لیں، دوسروں سے مدد حاصل کریں اور مضمون مکمل ہونے کے بعد اسے مرکزی نام فضا کے جانب منتقل کر دیں. -- شہزادہ محمد سمیع اللہ  بحث 14:09, 11 مارچ 2013 (م ع و)

بقید حیات شخصیات پر مضمون

ترمیم

بقید حیات شخصیات پر مضمون کی کئی مثالیں ہو سکتی ہیں ۔ جیسے کہ ادا جعفری تو ان میں اور استاد غلام عباس سے متعلق موضوع میں کیا فرق ہے ۔؟ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 08:10, 12 مارچ 2013 (م ع و)

انگریزی وکیپیڈیا سے آپکا مضمون اشتہار بازی کی وجہ سے ختم کیا گیا ہے اور یہاں شعیب بھائی نے بھی شاید اسی وجہ سے حذف کیا ہے. میری یہی رائے ہے کہ آپ مضمون کو ایک غیر جانبدار نقطۂ نظر سے دوبارہ تحریر کریں. -- شہزادہ محمد سمیع اللہ  بحث 08:18, 12 مارچ 2013 (م ع و)
معذرت چاہتا ہوں کہ میں نہيں سمجھ پایا کہ اشتہار بازی کن معنوں میں ہے ۔ استاد غلام عباس ایک فنکار ہیں گلوکاری کے شعبے سے ایک عرصے سے وابستہ ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ مضمون وہ خود نہيں لکھ رہے ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 08:39, 12 مارچ 2013 (م ع و)
سمیع بھائی، بجا فرمارہے ہیں۔ اگر نور بھائی اس مضمون کو غیر جانبدارانہ انداز میں تحریر فرمائیں جس میں عقیدت کے بجائے معلومات فراہم کی گئی ہوں اور غیر ضرور القاب سے اجتناب کیا گیا ہو تو اس مضمون کا اردو ویکیپیڈیا پر استقبال ہے۔  —خادم— تبادلۂ خیال 08:40, 12 مارچ 2013 (م ع و)
ٹھیک ہے اب میں کچھ کچھ سمجھ رہا ہوں ۔ ریت خانہ میں کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے بعد جو آپ لوگوں کی رائے ہو ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 12:17, 12 مارچ 2013 (م ع و)
واپس "غلام عباس (گلوکار)" پر