جناب عبید مغل صاحب. مقالہ کا جو سب سے پہلا لفظ (عنوان) ہوتا ہے اُسے جلی حروف میں لکھا کیجئے. اُس کے بعد اُسی عنوان کی انگریزی معنی کو عربی رسم الخط میں لکھنے کی ضرورت نہیں. بہتر یہی ہے کہ عنوان کے بعد خطوط وحدانی میں اس کی انگریزی معنی رومن ابجد میں لکھ دیا کریں. خاکسار نے اس مقالے میں یہ تبدیلیاں کردی ہیں تاکہ آپ کو بات سمجھنے میں مشکل نہ ہو. --محبوب عالم 04:39, 26 اپريل 2009 (UTC)

  • بہت شکریہ بھائی محبوب عالم صاحب۔ یہ تجویز فرمائیے کہ کیا قوم پرستی کا بھی نیا مقالہ لکھا جاسکتا ہے یا اسی قوم پرست کی جانب ری ڈائریکٹ کردیں؟ میں دراصل اس میں قوم پرست یا قوم پرستی کا مغربی اور اسلامی نظریہ لکھنا چاہ رہا ہوں --Ubaidmughal 13:05, 26 اپريل 2009 (UTC)
  • دائرة المعارف کی ساخت کے رُو سے میرے خیال میں اصل مقالہ قوم پرستی کا ہونا چاہئے، جس میں قوم پرست کے بارے میں بھی تفصیل درج ہو. تاہم، الگ الگ مقالہ جات بھی مرتب کئے جاسکتے ہیں. ویکی کے اُصولوں کے مطابق قوم پرستی کے مقالہ میں ایک قطعہ قوم پرست کا درج کرنا چاہئے جس میں اُس کی صرف تعریف ہو. قطعہ کے عنوان کی نیچے (تعریف سے اوّل) یہ لکھ دیا جائے کہ قوم پرست کے بارے میں الگ مقالہ موجود ہے تو بہتر رہے گا. جیسے:

قوم پرست ترمیم

اصل مقالہ: قوم پرست

((((( قوم پرست کی تعریف )))))

.... --محبوب عالم 14:14, 26 اپريل 2009 (UTC)

واپس "قوم پرست" پر