تبادلۂ خیال:لوط (اسلام)
سوال
ترمیمعنوان آل لوط اور قوم لوط مختلف عنوان کے تحت پڑے ہیں انہیں اس عنوان میں شامل کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی اگر تو اس عنوان سے ربط کرنے کی کوشش ہے تو یہ مزید دیکھیے کے سرنامہ کے ساتھ ربط دیا جانا چاہئیے نہ کہ اسے ضم کرنے کوشش--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 03:08, 9 مئی 2017 (م ع و)
- @Abualsarmad: لوط علیہ السلام#آل لوط اور لوط علیہ السلام#قوم لوط اسی مضمون کا حصہ ہے اس کو اسی میں ہونا چاہیے۔ چند دن پہلے آپ سید علی نقی صاحب کو کہہ رہے تھے کہ ہجری شمسی تمام کو ایک کردینا چاہیے۔ ایک صفحہ کو 2 یا تین صفحات میں پھیلا دیا گیا وجہ سمجھ نہیں آئی؟--- بخاری سعید تبادلہ خیال 03:27, 9 مئی 2017 (م ع و)
- آل لوط اور قوم لوط قرآن مجید میں الگ الگ بیان ہوئےحضرت لوط ایک نبی ہیں آل لوط ان کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور قوم لوط انکی قوم کا ذکر ہے جن میں سوائے لفظ لوط کوئی شے مشترک نہیں جبکہ شمسی اور ہجری میں ایک ہی صفحہ کو 2 یا تین صفحات پر نہیں 6 صفحات پر پھیلایا گیا جسے میں نے ضم یا رجوع مکررنہیں کیا تبادلہ خیال پر اس کا ذکر کرنے کی غلطی کی ہے--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 09:51, 9 مئی 2017 (م ع و)
- اتنی بار عرض کر چکے ہیں کہ خدارا پہلے تبادلۂ خیال کرنے کی زحمت کر لیا کریں، جب تک مضمون نگار یا دیگر لوگ رائے نہیں دیتے تب تک صفحات کو ضم کرنے اور منتقل کرنے سے پرہیز کریں۔ آپ سانچہ ضم لگا دیا کریں، اگر لگا دیا تھا اور کئی دنوں نے کسی نے کوغی رائے نہیں دی تو بھی کسی منتظم یا متعلقہ مضمون نگار کو ربط اس کے اپنے تبادلۂ خیال پر دیا کریں، تاکہ حجت رہے کہ، تبادلۂ خیال ان سے پوشیدہ نہیں رہا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:55, 9 مئی 2017 (م ع و)
- @Obaid Raza: جی ضرور آئندہ عمل کیا جائے گا مگر کوئی ضم ہی نہیں کرتا مضمون کو چاہے سانچے بھی لگادو۔۔۔ اسی طرح ایک مضمون
فہرست القابات فاطمۃ الزھراءحضرت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی عظمت بھی ہے جس کو ابھی تک ضم نہیں کیا گیا۔ اور آئندہ رائے لی جائے گی نہیں تو آپ سے اجازت لی جائے گی۔۔ بخاری سعید تبادلہ خیال 04:29, 9 مئی 2017 (م ع و)- فہرست القابات فاطمۃ الزھراء پر ضم کا سانچہ کب لگایا گیا، ابھی تو موجود نہیں، وہ صفحہ تو دیگر تین ویکیوں پر بھی موجود ہے، مختصر بھی نہیں، ایسا موضوع بھی نہیں کہ اس میں سرے سے مزید اضافہ محال ہو۔ ہاں حوالہ جات کی کمی کا سانچہ لگائیے۔ جو مطابقت رکھتا ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:38, 9 مئی 2017 (م ع و)
- @Obaid Raza: صاحب شاید مجھے یاد نہ رہا ہو، میں القاب کا نہیں حضرت فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کی عظمت کا کہہ رہا ہوں۔۔عبید بھائی دوسری ویکی پر قوم لوط، لوط میں ہی ہے۔(قوم الیاس، قوم ابراہیم) ہمیں بھی اس کو ضم کرنا چاہئے امید ہے کہ مضمون نگار یا دیگر لوگ بھی متفق ہونگے۔۔۔ بخاری سعید تبادلہ خیال 05:15, 9 مئی 2017 (م ع و)
- فہرست القابات فاطمۃ الزھراء پر ضم کا سانچہ کب لگایا گیا، ابھی تو موجود نہیں، وہ صفحہ تو دیگر تین ویکیوں پر بھی موجود ہے، مختصر بھی نہیں، ایسا موضوع بھی نہیں کہ اس میں سرے سے مزید اضافہ محال ہو۔ ہاں حوالہ جات کی کمی کا سانچہ لگائیے۔ جو مطابقت رکھتا ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:38, 9 مئی 2017 (م ع و)
- @Obaid Raza: جی ضرور آئندہ عمل کیا جائے گا مگر کوئی ضم ہی نہیں کرتا مضمون کو چاہے سانچے بھی لگادو۔۔۔ اسی طرح ایک مضمون
سوائے اہل بیت کے باقی سب کو ضم ہوناچائیے، کیوں کہ ان کا مواد سوائے ایک پیرےکے بڑھ نہیں سکتا۔ لیکن ان مسئلوں پہ اختلاف طول پکڑ جاتا ہے، اس لیے، بہتر یہی ہے کہ ان کو رہنےبی دیں، اور جنہوں نے یہ صفحات شروع کیے ہیں، وہ اس میں مزید مواد کا اضافہ کر سکتے ہیں، اور ایک پیرے والامیں میرا اعتراض آسانی سے ختم ہو سکتا ہےہے، کیونکہ دیگر یہود و مسیحی متون کی مدد سے ان کا نکتہ نظر و اقتباسات دیے جا سکتے ہیں، باقی عربی ویکی یا کسی اور ویکی پر اسلامی و غیر اسلامی کی ابھی تخصیص نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بعد میں کوئی اسلامی یا بائبل کے حساب سے انبیاء کے صفحات تخلیق نہیں کرے گا یا نہیں کر سکتا، ہر زبان کے لحاظ سے زبان بولنے والوں کا معروفیت کا اپنا معیار بھی ہوتا ہے، خاص کر جب کوئی زبان کسی مذہب کی بنیادی زبان ہو، جیسے پنجابی میں سکھ مت کے موضوعات پر الگ الگ مواد ہو گا، لیکن انگریزی ویکی پر نہیں ملیں گے، فارسی ویکی پر اسلامی شیعہ موضوعات اور عربی ویکی پر وہابی موضوعات، عربی ویکی پر ابن تیمیہ، ابن قیم کی درجنوں کتابوں پر مضامین مل سکتے ہیں، لیکن وہاں ابن عربی کی کتابیات والا صفحہ حذف کیا جا چکا ہے، انبیاء پر انگریزی ویکی پر تین تین چار چار بھی مضامین ہیں، سب ویکیوں پر افراط و تفریط ہے، ہمارا کام صرف غیر جانبداری ہے بس، وہ تب ہی ممکن ہے جب الگ الگ مضامین ہوں گے تو شخصیات کا وہ رخ جو قرآن کا ہے یا بائبل کا یا مسیحت کا یا ربیوں کی تحریروں میں وہ مکمل طور پر سامنے آ سکےجائے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:25, 9 مئی 2017 (م ع و)
- اسی طرح قوم ابراہیم (قوم الیاس) وغیرہ بھی اسلامی نقطہ نظر ہے تو اس کو ابراہیم علیہ السلام میں ہونا چائیے۔ ہر ویکی کا الگ انداز ہوتا ہے مگر ایک پلیٹ فارم پر تمام مذاہب کے تصورات شامل کرنا زیادہ راجح و وقیع ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ، دیگر مذہبی نقطہ نظر کے تفصلی صفحات بھی ضروری ہیں۔ بخاری سعید تبادلہ خیال 07:39, 9 مئی 2017 (م ع و)
- اگر تو آل لوط اور قوم لوط کسی منتظم نے ضم کئے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں بلکہ حذف پر بھی اعتراض نہیں ہوگا یا کوئی بھی صاحب عقل مجھے اس ضم کی معقول وجہ بتا دے--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 02:49, 13 مئی 2017 (م ع و)