تبادلۂ خیال:لونی کثیر رقمی
سمرقندی صاحب کی طرف سے:
- میرا خیال ہے کہ graph کا بنیادی مفہوم تمام علوم میں ایک سا ہی آتا ہے یعنی کہ نقاط و خطوط کو جوڑ کر عددی اقدار کا اظہار کرنا ، پھر اسکے خصوصی اطلاقات طبیعیات ، طب ، ریاضی اور معاشیات میں قدرے مختلف شکل اختیار لیتے ہیں۔ انہی خطوط کے تصور سے graph کو مخطط ہی کہنا مناسب ہے جسکا ذکر graphics اور EEG میں آیا ہے، مخطط میں میم پر پیش آتا ہے۔
- vertices
- vertex کی جمع ہے اور عربی کی لغات (بشمول سائنس و طب میں) اسکے لیۓ قمہ (قاف پر زیر و میم پر تشدید) ملتا ہے ، جسکی جمع اقمات کی جاتی ہے۔ ایک اور متبادل اوج (جو اردو میں استعمال بھی ہوتا ہے) کی ہے مگر پہلے نظام شمسی میں aphelion کے لیۓ آچکا ہے پھر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تیسرا متبادل راس (جمع : رؤوس) کی ہے جو کہ apex کے لیۓ بھی آجاتا ہے۔
- edges
- کنارہ --- جمع : کنارے
- حافہ --- جمع : حوافی
- حاشیہ --- جمع حواشی
- chromatic
- رنگ = color ، رنگین = colored ، لونی = chromatic
- chroma
- یہ خود ساختہ عنوان ہے۔ اسے رائج یا کسی موزوں اصطلاح کی جانب منتقل کیا جانا چاہیے۔
:)
—خادم— مورخہ 12 فروری 2019ء، بوقت 4 بج کر 20 منٹ (بھارت)- انگریزی ویکی پر یہ صفحہ Graph coloring سے مربوط ہے۔ گراف کے لیے تو گراف ہی ٹھیک ہے۔ کلرنگ کےلیے لغت دیکھیں۔ اگر لغت میں نہ ملے تو گراف کلرنگ کر کے جناتی اردو ختم کی جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:15، 15 فروری 2019ء (م ع و)
- یہ خود ساختہ عنوان ہے۔ اسے رائج یا کسی موزوں اصطلاح کی جانب منتقل کیا جانا چاہیے۔
لونی کثیر رقمی سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر لونی کثیر رقمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔