• نوٹ: یہ مضمون صارف:قیصرانی نے انگریزی وکیپیڈیا سے اردو میں ترجمہ کیا۔
بہت خوب قیصرانی صاحب۔ --Urdutext 22:57, 14 جون 2008 (UTC)


  • خوبصورت و مفصل مقالہ ہے۔ روابط اور تصاویر کے استعمال کے ذریعے اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ منتخب مقالہ بھی بن سکتا ہے۔ فہد احمد 05:42, 10 ستمبر 2009 (UTC)
  • پسندیدگی کا شکریہ۔ ایک بات میری نظر سے بہت عرصے سے گذری ہے اور اس پر بات کرنے کی کوشش بھی کی تھی، لیکن شاید توجہ نہیں پا سکی یا میں اس گفتگو کو مزید نہیں دیکھ پایا۔ ترجمے میں اکثر انگریزی الفاظ جیسا کہ مینی ٹوبہ کو مانی ٹوبہ کے نام سے لکھنے کے لئے مجھے کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی ما سوائے کہ عربی اور فارسی میں اسے مانی توبہ یا مانیتوبہ کہا گیا ہے۔ اگر مینی ٹوبہ کو مینی ٹوبہ ہی رہنے دیا جائے تو کیا خیال ہے؟ مثلاً یہ مضمون مانی ٹوبہ کے نام سے موسوم ہے جبکہ مضمون میں ہر جگہ (میں نے) مینی ٹوبہ ہی لکھا تھا۔ اگر اس بارے کوئی رہنما اصول بنا دیا جائے یا اگر موجود ہے تو براہ کرم مجھے آگاہ فرما دیا جائے تو ایک الجھن سے نجات مل جائے گی--قیصرانی 12:53, 14 فروری 2010 (UTC)
  • میری رائے میں درست تلفظ مینی ٹوبا ہی ہے۔ مزید یہ کہ یہ نام یک لفظی ہونا چاہیے یعنی "مینیٹوبا"۔ --کاشف عقیل 23:28, 2 جنوری 2011 (UTC)

راہنما اصول بہت سادہ سا ہو سکتا ہے کہ علاقے کا نام اس تلفظ کے ساتھ لکھا جائے جس تلفظ میں اس علاقے کی اکثریت اسے پکارتی ہے۔ اس اصول سے صحیح لفظ مینیٹوبا ہی ہے۔ عربی اور فارسی کے برعکس اردو زبان ہزاروں قسم کے مکتلف تلفظ باآسانی ضبط تحریر میں لاسکتی ہے لہذا قیصرانی صاحب کی بات ٹھیک ہے کہ اس سلسلے میں بیجا عربی اور فارسی کی پیروی نہ کی جائے۔ دوسرا یہ کی مینیٹوبا لکھیں یا مینی ٹوبا، بات ایک ہی ہے لیکن آخر الذکر کو قریبا تمام فانٹس میں قاری کیلیے پڑھنا آسان ہو گا اور تلفظ بھی زیادہ واضح ہو گا۔ حیدر 00:22, 3 جنوری 2011 (UTC)

مانیٹوبا سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں

گفتگو شروع کریں
واپس "مانیٹوبا" پر