السلام وعلیکم آصف صاحب! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ اردو وکی پیڈیا پر موجود مضامین میں سے مجھے آپ کے مضامین سب سے بہتر لگتے ہیں اور آپ انہی موضوعات پر لکھ رہے ہیں جن کی فی الحال اردو وکی پیڈیا کو ضرورت ہے۔ برادر آپ سے گذارش یہ ہے کہ میں مراکش پر ایک مضمون لکھ رہا ہوں اور ماشاء اللہ مراکش کے شہروں پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ اگر میں آج مراکش پر مضمون وکی پیڈیا پر جاری کردوں تو آپ اس میں ضروری ترمیم اور توسیع کردیجئے گا۔ عین نوازش ہوگی۔ --Fkehar 04:50, 22 نومبر 2006 (UTC)


سلام

تاریخ دان تو نہیں ہوں لیکن کچھ پڑہتا رہتا ہوں، اگر کچھ لکھ سکا تو ضرور لکھوں گا۔ توسیع کی کوشش ضرور کروں گا ترمیم کے قابل نہین سمجھتا خود کو۔

شکریہ

آصف 22 نومبر 2006ء

سانچہ

ترمیم

فرانس کے شہروں کیلیے سانچہ زیرتعمیر ہے۔ کام طویل اور پیچیدہ ہے۔ کچھ وقت لگے گا۔ حیدر 16:55, 25 نومبر 2006 (UTC)

فرانس کے شہروں کیلیے الگ سانچے کا ارداہ ترک کر دیا گیا ہے۔ تمام بین الاقوامی شہروں کیلیے سانچہ:خانۂ معلومات شہر تیار کیا گیا ہے۔ کوئی معاونت درکار ہو تو سانچہ کے تبدالۂ خیال کے صفحہ پر رابطہ کریں۔ حیدر 19:32, 28 نومبر 2006 (UTC)

شکریہ

ترمیم

آصف صاحب سلام علیکم ، آپ کے پیغام کا شکریہ۔ درج ذیل چند گذارشات ہیں غور فرما کر اپنی راۓ سے نوازیۓ۔ افراز

گذارشات

ترمیم

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز




  • Infrastructure = تحت الساخت ، تحتی ساخت
  • Coordinated Universal Time = متناسق عالمی وقت

تجویز

ترمیم

السلام وعلیکم برادر امید ہے مزاج بخیر ہوں گے میرے ذہن میں ایک تجويز آئی ہے جس سے اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تجویز یہ ہے کہ جب بھی کوئی مضمون لکھیں اس میں جتنے بھی Links بنائیں ان پر بھی مضامین لکھیں۔ ضروری نہیں کہ طویل مضمون لکھے جائیں بلکہ چھوٹے مضامین بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یعنی کوئی بھی Link سرخ رنگ کا نہیں رہنا چاہئے۔ میں نے یہ کوشش شروع کردی ہے اور ہر مضمون میں تھوڑی بہت معلومات دے رہا ہوں جس کا اندازہ آپ میرے حالیہ مضامین کے ذریعے لگارہے ہوں گے۔ جواب ضرور دیجئے گا۔ --Fkehar 12:34, 29 نومبر 2006 (UTC)

  • آصف صاحب شکریہ ، آپ کی دخل اندازی کا کیونکہ آپ کی یہ دخل اندازی بہت اھم ہے۔ میں پوری کوشش کرتا ہوں اور آئندہ اور زیادہ کروں گا کہ جو کچھ میں لکھوں اسکے متن میں اسکو جس قدر آسان ہو سکے بنا کر وضاحت کردوں۔ آپ نے Protooncogene پر مضمون اگر ایک نظر دیکھا ہے تو آپ کو میری کوشش کا اندازہ ہو گیا ہوگا۔ میرا تو خیال ہے کہ اگر کوئی عام شخص انگریزی ویکی پر protooncogene پڑھے گا تو شائد کچھ بھی نہیں سمجھ پاۓ گا جبکہ اردو میں پڑھ اسکو کم از کم یہ اندازہ تو ہو جاۓ گا کہ protooncogene ، سرطان پیدا کرنے والی کسی چیز کو کہا جاتا ہے۔ افراز
  • آصف صاحب سلام۔ آپ نے اپنے شمارندے پر خط (فونٹ) کی جسامت ضرورت سے زیادہ بڑی نظر آنے کا ذکر کیا تھا، کیا ابھی تک وہی صورتحال ہے؟ کیا آپ اپنے شمارندے کا اسکرین شاٹ بھیج سکتے ہیں تا کہ درست اندازہ لگایا جاسکے۔ افراز
واپس "محمد آصف" پر