تبادلۂ خیال:مریم بنت عمران
مضمون میں درج مسیحی روایات درجِ ذیل طرز پر پیش کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔
مقدسہ مریم (عبرانی و آرامی מרים، یونانی Μαριαμ) خداوند یسوع مسیح کی والدہ ماجدہ ہیں۔ کیتھولک اور اورتھوڈوکس کلیسیاؤں کے علاوہ آپ کو اسلام میں بھی نہایت عقیدت اور احترام کی نگاہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ جہاں مسیحی آپ کو اپنے منجّی اور آقا یسوع مسیح کی والدہ ہونی کے وجہ سے آپ سے ایک خاص اور لاثانی محبت رکھتے ہیں وہاں قرآن مجید کی ایک سورت یعنی سورہﺀ مریم آپ کے نام سے منسوب ہے۔ آپ وہ واحد خاتون ہیں جن کا نام قرآن میں درج ہے۔
مقدسہ مریم فلسطین کے علاقے گلیل کے شہر ناصرت کی باشندہ تھیں۔ کتاب مقدس (بائبل) کے مطابق آپ روح القدس کی قدرت سے بغیر کسی انسانی دخل کے حاملہ ہوئیں۔ بائبل کے عہد عتیق یا پرانے عہدنامے میں درج پیشگوئیوں میں بھی کنواری سے جنم کی نشاندہی کی گئی ہے جیسے کہ " دیکھو کنواری حاملہ ہوگی اور اس کو بیٹا ہوگا"۔ (اشعیاہ 7: 14) اس واقعے کے وقت آپ مقدس یوسف نامی شخص کی منگیتر تھیں ( متى 20-1:18 ، لوقا 1:35)۔ اس جوڑے کے شادی کے بعد بھی تادمِ زیست کوئی جسمانی تعلقات نہیں تھے۔ اس نسبت سے مقدسہ مریم کو کنواری مریم، سدا کنواری اور ہمیشہ کنواری کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔
مسیحی روایات کے مطابق مقدسہ مریم کے والد کا نام یواقیم (دیگر تلفظات الیاقیم، یاقیم، ایلی یا عالی) اور والدہ کا نام حَنّا تھا۔ انجیل بمطابق لوقا میں درج شجرہ نصب دراصل مقدسہ مریم کا ہی شجرہ تصور کیا جاتا ہے۔
انجیل میں تذکرہ
ترمیممقدسہ مریم کے بارے میں نئے عہدنامے میں زیادہ معلومات درج نہیں ہیں۔ آپ کے والدین کا ہم کوئی ذکر نہیں پاتے۔ دیگر قدیم ذرائع کے مطابق آپ کے والد کا نام یواقیم اور والدہ کا نام حنّا تھا۔ آپ الیشبع (الیصبات) کی رشتہ دار تھیں جو کہ زکریا کی اہلیہ تھیں اور زکریا ہارون کے گھرانے سے تھے۔ تاہم کچھ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ انجیلِ لوقا میں درج نسب نامہ کنواری مریم کا ہے جب کہ انجیلِ متی میں جنابِ یوسف کا۔ یوں آپ داوﺀد نبی کے گھرانے اور یہودہ کے قبیلے سے تھیں۔ آپ گلیل کے ناصرت میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھیں۔
فرشتے کا پیغام
ترمیممنگنی کے بعد آپ پر فرشتہ جبرائیل رونما ہوئے اور خوشخبری سنائی کہ آپ مسیح موعود کی والدہ قرار پائیں ہیں۔ چنانچہ انجیلِ لوقا میں یوں مرقوم ہے۔
"اور چھٹے مہینے جبرائیل فرشتہ خدا کی طرف سے جلِیل کے ایک شہر میں بھیجا گیا جس کا نام ناصرت تھا۔ داؤد کے گھرانے کی ایک کنواری کے پاس جو یوسف نامی ایک مرد سے بیاہی ہوئی تھی۔ اور اس کنوری کا نام مریم تھا۔ اور فرشتے نے اس کے پاس اندر آکر کہا۔ سلام اے پُرفضل۔ خداوند تیرے ساتھ ہے۔ تو عورتوں میں مبارک ہے۔ اور وہ اس کلام سے گھبراگئی اور سوچنے لگی۔ کہ یہ کیسا سلام ہے؟ اور فرشتے نے اس سے کہا۔ اے مریم نہ ڈر کیونکہ تو نے خدا کے نزدیک فضل پایا ہے۔ اور دیکھ تو حاملہ ہوگی۔ اور تیرا بیٹا ہوگا۔ اور تو اس کا نام یسوع رکھے گی۔ وہ بڑا ہوگا اور حق تعالی کا بیٹا کہلائے گا۔ اور خداوند خدا اس کے باپ داؤد کا تخت اسے دے گا۔ اور وہ یعقوب کے گھرانے میں ہمیشہ تک بادشاہی کرے گا۔ اور اس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا۔ تب مریم نے فرشتے سے کہا یہ کس طرح ہوگا۔ جب کہ میں مرد سے ناواقف ہوں۔ اور فرشتے نے جواب میں اس سے کہا۔ روح القدس تجھ پر نازل ہوگا۔ اور حق تعالے کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالیگی اور اس سبب سے وہ قُدُّوس مولود خدا کا بیٹا کہلائے گا۔ دیکھ تیری رشتہ دار الیصابات کے بھی بڑھاپے میں بیٹا ہونے والا ہے اور یہ اس کا جو بانجھ کہلاتی تھی چھٹا مہینہ ہے۔ کیونکہ خدا کی کوئی بات ہرگز بے قدرت نہ ہوگی۔ اور مریم نے کوا دیکھ میں خداوند کی بندی ہوں۔ میرے لئے تیرے قول کے مُوافق ہو۔" (لوقا 1: 21-35)
خدا کے فرشتے نے جنابِ یوسف کو بھی خواب میں آگہی دی کہ مریم روح القدس کی قدرت سے حاملہ ہوئیں ہیں اور کہا کہ مریم کو اپنی بیوی بنا لیں۔ مندرجہ بالا واقعہ اناجیلِ بمطابق مرقس اور یوحنا میں درج نہیں ہے۔
مقدسہ الیصابات سے ملاقات، نشیدِ شکرگذاری
ترمیمجب فرشتے نے مقدسہ مریم کو یہ بھی آگاہی دی کے ان کی رشتہ دار الیصابات (الیشبع)، جو کے قبل ازیں بانجھ تھیں، بھی بچے سے ہیں اور انکو چھٹا مہینہ ہے تو یہ سن کے مقدسہ مریم کوہستان تی طرف روانہ ہو گئیں۔ مریم کو دیکھتے ہی الیصابات برملا چِلّا اٹھیں "تو عورتوں میں مبارک ہے اور تیرے بطن کا پھل مبارک ہے۔ اور میرے لئے یہ بات کیسے ہوئی کہ میرے خداوند کی ماں میرے پاس آئی۔ کیونکہ دیکھ ۔ جونہی تیرے سلام کی آواز میرے کان میں پہنچی۔ تو بچہ میرے بطن میں خوشی سے اچھل پڑا۔" (لوقا 1: 42-44) اسی خوشی اور اطمینان کی شکرگذاری مقدسہ مریم نے نشیدِ مریم کے ذریعے کی۔ دیکھئے لوقا 1: 46-55۔ تین ماہ بعد یعنی جنابِ یوحنا (یحیٰ علیہ السلام) کی پیدائش کے بعد آپ اپنے وطن کو لوٹ آئیں۔
پیدائشِ مسیح
ترمیماسی زمانے میں قیصر اغسطس کا فرمان آیا کہ تمام سلطنت میں مردم شماری کرائی جائے۔ چنانچہ آپ جنابِ یوسف کے ہمراہ اُنکے جدی وطن بیت لحم کو روانہ ہو گئیں۔ بیت لحم میں آپ نے یسوع مسیح کو ایک چرنی میں جنم دیا۔ پیدائش کے بعد 'مشرق سے مجوسیوں' نے آکر خداوند یسوع کی تعظیم کی اور بیابان کے چرواہوں نے سجدہ کیا۔
ہجرتِ مِصر اور مراجعتِ بہ ناصرت
ترمیمجب شاہ ہیرودیس نے یہ فرمان جاری کیا کہ دو سال سے کم عمر ہر لڑکے کا قتل کر دیا جائے پاک خاندان مصر کو روانہ ہو گیا۔ مصر سے واپسی پر پاک خاندان ناصرت میں آ بسا۔ دیکھئے متی 2: 16-20۔ خداوند یسوع مسیح کی اعلانیہ زندگی سے قبل جنابِ یوسف رحلت فرماگئے تھے۔
دیگر حالاتِ زندگی
ترمیمآپ خداوند یسوع مسیح کے پہلے معجزے یعنی قانائے گلیل کے معجزے کے موقعے پر موجود تھیں۔ یسوع مسیح کی تصلیب کے وقت آپ صلیب کے تلے موجود تھیں۔ صلیب سے اتارے جانے کے بعد آپ نے خداوند یسوع مسیح کو اپنی گود میں لیا۔ بعدازیں مسیح یسوع کے حکم کے مطابق یوحنا رسول نے آپ کی دیکھ بھال کا ذمہ لیا اور اپنے گھر لے گئے۔
'"اعمالِ رُسُل" کی کتاب کے مطابق آپ عیدِ خمسین (پینتیکوست) کے دن تقریبا 120 شاگردانِ مسیح کے ساتھ موجود تھیں۔ اس کے بعد بائبل میں ہمیں مقدسہ مریم کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ملتا۔ کتاب مقدس میں آپ کی موت کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔
القاب
ترمیم• مقدسہ مریم کے عمومی ترین القاب یہ ہیں : • مقدسہ کنواری مریم (انگریزیThe Blessed Virgin Mary ، عربی العذراء المبارکہ)، • ہماری خاتون (عربی سیدتنا، انگریزی Our Lady، فرانسیسی Notre Dame، ہسپانوی Nuestra Señora، پرتگالی Nossa Senhora، اطالوی Madonna ، لاطینیNostradamus)، • آسمان کی ملکہ (لاطینی Regina Caeli)
• علاوہ ازیں آپ کوشرقی کلیسیاؤں میں تھیوٹوکوس (یونانی Θεοτοκος) Theotokos یا دیئ جینیترکس Dei genetrix اور غربی کلیسیاؤں میں ماتر دیئ Mater Dei یعنی خدا کی ماں کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان القاب کا مقصد آپ کو خدا کے برابر درجہ دینا نہیں بلکے یسوع مسیح کے خدا ہونے کا اقرار کرنا ہے۔
• ابتدائی کلیسیا میں آپ کو مادر ملکہ کا بھی لقب دیا گیا کیوں کہ آپ کے فرزند یسوع مسیح کو شاہِ شاہاں تصور کیا جاتا تھا۔ دیکھئے عہدِ عتیق 1ملوک 2: 19-20 جس میں سلیمان بادشاہ اپنی والدہ بیت شیبا کو مادر ملکہ کا درجا دیتے ہیں۔
• مریم علیہا السلام کو حوّا ثانی یعنی دوسری حوّا بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس لیے کہ جس طرح پہلی حوا نے شجرِ ممنوعہ سے پھل کھا کر نافرمانی کا ثبوت دیا تھا اس کے عیں برعکس دوسری حوا یعنی مقدسہ مریم نے " میرے لئے تیرے قول کے مؤافق ہو" یہ الفاظ کہہ کر فرمانبرداری کی تاریخ رقم کی اور آپ ہی کی بدولت انسانیت کی خلاصی کا خدائی منصوبہ پایہﺀ تکمیل کو پہنچا۔
مقدسہ مریم اور فنون مصوری و مجسمہ سازی
ترمیمصدیوں سے فنکار فنِ مصوری اور فنِ مجسمہ سازی کے ذریعے آپ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ مسیحی آرٹ میں سب سے مقبول ترین تِھیم ' العذراء مع الصبی' یعنی Virgin with the Child ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی شبیہات میں فرشتے کی بشارت کا منظر نہایت خوبصورتی سے کھینچا گیا ہے۔ دیگر مقبول شبیہات میں Pietà اور عروجِ مریم کے روح پرور مناظر شامل ہیں۔
عنوان
ترمیماس مضمون کا نام مسیحیت کے حساب سے مریم یا کنواری مریم یا مقدسہ مریم ہونا چاہیے اور مریم بنت عمران (والدہ عیسی) کو مریم علیہا السلام کرنا چاہیے (یعنی مکمل اسلامی نقطہ نظر)۔ شکریہ! -- بخاری سعید تبادلہ خیال 13:01, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
- مریم بنت عمران ہونا چائیے!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:19, 24 ستمبر 2017 (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (اکتوبر 2022)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے مریم بنت عمران پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- https://azofficial.org/ashura-hundreds-thousands-pilgrims-thronged/ میں https://web.archive.org/web/20220520204241/https://azofficial.org/ashura-hundreds-thousands-pilgrims-thronged/ شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 16:31، 25 اکتوبر 2022ء (م ع و)