تبادلۂ خیال:مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
مقاصد
ترمیمغلبۂ اسلام اور استحکام پاکستان جیسے عظیم نصب العین کی حامل ’’مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان‘‘ ایک ملک گیر خود مختارطلبہ تنظیم ہے جو دینی وعصری تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر وجود رکھتی ہے، MSOپاکستان کی بنیاد11جنوری 2001ء کو ملک و ملت کے چند صالح ،تعلیم یافتہ ،محب وطن ،باخبراور مخلص نوجوانوں نے رکھی تھی، اس کے بنیادی اغراض و مقاصدمیں وطن عزیز پاکستان کو ایک مستحکم اورترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانا شامل ہے، اس مقصد کے حصول کے لئے ’’مسلم نوجوان‘‘ چاہے وہ ڈاکٹرز ہوں یا انجینئر، وکیل ہوں یا صحافی، عالم ہوں یا مفتی، قاری ہوں یا حافظ، وہ کسی عصری ادارے سے تعلق رکھتے ہوں یا دینی مدرسے سے ،ان میں احساس ذمہ داری پیدا کر کے دیانت، امانت، شرافت و صداقت جیسی صفات پیداکرناتاکہ وہ معاشرے کے بہترین فرد بن کر ملک کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرسکیں ۔ اس کے ساتھ ساتھMSO پاکستان ملکی ترقی کے دو بنیادی ستون ’’ملّا‘‘ اور ’’مسٹر‘‘ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور دوری کو مٹاتے ہوئے ان کو ایک لڑی میں پروناچاہتی ہے تاکہ وہ صرف اور صرف دین اسلام کے غلبہ اور استحکام پاکستان کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہوجائیں۔
MSOپاکستان اول روز سے نسل نو کی نظریاتی،فکری تربیت اور مشرقی روایات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور کوئی بھی موقع ضائع کئے بغیر نوجوانوں کی بروقت رہنمائی کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے ۔ وطن عزیز ‘جو اس وقت مختلف مسائل اور بحرانوں میں گھراہے ،بدامنی،مذہبی ،لسانی وگروہی تعصبات، خود پرستی، مادیت، فحاشی و عریانی نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ تعلیمات الٰہیہ، اخلاق حسنہ اور مشرقی روایات سے عدم واقفیت کی بنا پر نوجوان نسل اپنے تاریخی و مذہبی روایات اور عظیم الشان ماضی سے کٹ چکی ہے ،نوجوان نسل کا اپنے تاریخی و اسلامی ورثہ سے تعلق جوڑنے کے لیے MSOپاکستان اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،اس حوالے سے نتائج و اثرات قابل اطمینان وتعریف ہیں۔
MSO طلبہ میں علمی و تحقیقی ذوق کو بیدار کرنے اورپروان چڑھانے کے لیے ایک جامع پروگرام رکھتی ہے ،اس حوالے سے مختلف سطح پرادبی، تحریری و تقریری مقابلے ، کوئز پروگرامز ، ذہین طلبہ ونمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ حوصلہ افزائی جیسے اقدامات شامل ہیں، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سمیت دیگر اہم تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سکالرشپ کی بنیاد پر تعلیمی مواقع فراہم کرناعصری و دینی تعلیمی اداروں کے طلبہ میں خلیج کو کم کرتے ہوئے ایک دوسرے سے قریب لاکر ایک پلیٹ فارم سے ملک وملت کی خدمت کے لیے نظریاتی تربیت کرنا شامل ہے ۔ MSOپاکستان کی یہ بھی بنیادی کوشش ہے کہ نظریہ پاکستان، جذبہ حب الوطنی، متوازن طرز ِحیات، اسلامی اقدار و مشرقی روایات سے مزین ایک قومی طرز فکر کے حامل کردار ساز نصاب تعلیم تشکیل دیا جائے ،بدقسمتی سے پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم رائج ہے جس سے غیرمتوازن معاشرہ وجود میں آرہا ہے اور قوم تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہی ہے، یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ہمارا نظام تعلیم پاکستانی قوم کو تباہی کے عمیق گڑھے کی طرف لے جا رہا ہے۔
دینی و عصری تعلیمی اداروں میں یکساں وجود رکھنے کی وجہ سے MSOپاکستان منظم و فعال سرگرمیاں سرانجام دیتی ہے،قومی اہمیت کے حامل ایام ہوں یا اسلامی تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والے دن ،مظلوم مسلمانوں کے حقوق کی آواز اٹھانا ہویاکسی قومی و بین الاقوامی ایشو پرصدائے احتجاج ،تعلیم و درسگاہ کے حوالے سے شعور و آگاہی ہویا طلبہ میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے ہم نصابی مثبت سرگرمیاں ،تحریری و تقریری مقابلے ہوں یا کھیل کے میدان میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے موقع فراہم کرنا ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو ملکی سطح پر تمام طلبہ تنظیموں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے ۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ میں جذبہ حب الوطنی کے لیے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے ،یہی وجہ ہے کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنی ان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی وجہ سے وطن عزیز کے ہر طبقہ کی مقتدر شخصیات کا اعتماد اور اخلاقی تعاون حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
J.abbasi313 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:02, 16 دسمبر 2017 (م ع و)