مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی ایک خود مختار طلبہ تنظیم ہے جس کا قیام 11جنوری 2002ء کو عمل میں آیا تھا۔ تنظیم کے پہلے صدر یعنی ناظم اعلٰی قمر الزمان چودھری تھے۔ اس تنظیم کی پورے پاکستان پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،کشمیر سمیت اسلام آباد کے تمام عصری اداروں اور دینی مدارس میں پانچ ہزار فعال یونٹس موجود ہیں۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو مدارس،کالجز اور یونیورسٹیز میں یکساں طور پر کام کر رہی ہے۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان"' طلبہ تنظیموں کے روایتی انداز سے ہٹ کر خالصتاََ طلبہ کی فکری ذہن سازی اورعملی کردار سازی پر یقین رکھتی ہے۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلحہ کلچرکے فروغ کی بجائے درسگاہ کے تقدس کواُجاگرکرنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ کو حب الوطنی کے سانچے میں ڈھال کر حقیقی معنوں میں مملکت خداد پاکستان کے نظریاتی و جغرفیائی سرحدوں کے محافظ بنا رہی ہو جو وطن عزیز پر جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں حقیقی اسلامی شعور سے روشناس کرواتے ہوئے اساتذہ کے حقیقی مرتبے کی پہچان کروا رہی ہے الغرض مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک شعور بیداری کی تحریک ہے،فلاح و تقوی کی صدا ہے اور کردار سازی کی علامت ہے۔

مرکزی صدر[ارسلان کیانی]
نعرہالْعَظْمَۃُلِلّٰلہ
تاسیس11 جنوری 2002،لاہور
صدر دفتراسلام آباد،پاکستان
نظریاتغلبہ اسلام و استحکام پاکستان

نصب العین

ترمیم

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایک خود مختار طلبہ تنظیم ہونے کے ناطے اپنا ایک واضح اورمستقل نصب العین رکھتی ہے۔اور وہ ” غلبہ اسلام اوراستحکام پاکستان “ ہے۔یعنی پوری دنیا میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص قرآن و سنت کے نظام کی بالادستی جس کی عملی شکل تاریخ اسلامی میں دور خلافت راشدہ ہے۔لیکن قرآن و سنت کی بالادستی سے مقصود نہ صرف ریاستی استحکام کو ملحوظ رکھنا ہے بلکہ'''MSO'''یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کینظریاتی بنیادوں کااستحکام قرآن وسنت کی بلادستی میں ہی مضمر ہے۔[1] [2] [3]

رفاہی کارکردگی

ترمیم

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کشمیر زلزلہ، 2005ء کے زلزلے میں کشمیر اور گلگت میں بیشمار فلاحی کام سر انجام دیے۔

  • پاکستان میں سیلاب 2022ء کے آنے والے سیلاب میں ایم ایس او نے پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کمپ لگائے جس میں طلبہ سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سیلاب زدگان کے لیے امداد دی۔

ایم ایس او کے موجودہ ناظم سردار مظہر وہ امداد لے کر خود سیلاب والے علاقوں میں پہنچے۔ رجنپور تحصیل میں ایم ایس او نے سو سے زائد گھرانوں کے لیے خیمہ بستیاں قائم کی، جس میں متاثرین کے لیے کھانے کا بندوبست ، بیماروں کے لیے عارضی ہسپتال، عبادات اور دینی تعلیم کے مسجد اور دنیاوی تعلیم کے لیے اسکولوں کا انتظام کیا گیا۔

  • سکالرشپ

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان غریب اور یتیم بچوں کو مختلف سکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔

  • بلڈ بنک

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک بلڈ بنک بھی قائم ہے۔

  • ہیلپ ٹریسٹ

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک ٹریسٹ بھی قائم ہے۔ کرونا وائرس 2019 کی وبا کے دوران مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ہیلپ ٹریسٹ نے ہزاروں گھرانوں کو راشن فراہم کیا۔


مقاصد

ترمیم

"'غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان"' جیسے عظیم نصب العین کی حامل ’’مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان‘‘ ایک ملک گیر خود مختارطلبہ تنظیم ہے جو دینی وعصری تعلیمی اداروں میں یکساں طور پر وجود رکھتی ہے، MSOپاکستان کی بنیاد11جنوری 2001ء[4] کو ملک و ملت کے چند صالح،تعلیم یافتہ ،محب وطن،باخبراور مخلص نوجوانوں نے رکھی تھی،اس کے بنیادی اغراض و مقاصدمیں وطن عزیز پاکستان کو ایک مستحکم اورترقی یافتہ اسلامی فلاحی مملکت بنانا شامل ہے،اس مقصد کے حصول کے لیے ’’مسلم نوجوان‘‘ چاہے وہ ڈاکٹرز ہوں یا انجینئر،وکیل ہوں یا صحافی،عالم ہوں یا مفتی،قاری ہوں یا حافظ،وہ کسی عصری ادارے سے تعلق رکھتے ہوں یا دینی مدرسے سے ،ان میں احساس ذمہ داری پیدا کر کے دیانت،امانت،شرافت و صداقت جیسی صفات پیداکرناتاکہ وہ معاشرے کے بہترین فرد بن کر ملک کی ترقی اور استحکام میں بنیادی کردار ادا کرسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھMSO پاکستان ملکی ترقی کے دو بنیادی ستون ’’ملّا‘‘ اور ’’مسٹر‘‘ کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج اور دوری کو مٹاتے ہوئے ان کو ایک لڑی میں پروناچاہتی ہے تاکہ وہ صرف اور صرف دین اسلام کے غلبہ اور استحکام پاکستان کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد و متفق ہوجائیں۔

MSOپاکستان اول روز سے نسل نو کی نظریاتی،فکری تربیت اور مشرقی روایات کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور کوئی بھی موقع ضائع کیے بغیر نوجوانوں کی بروقت رہنمائی کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔ وطن عزیز جو اس وقت مختلف مسائل اور بحرانوں میں گھراہے بے امنی،مذہبی ،لسانی وگروہی تعصبات،خود پرستی،مادیت،فحاشی و عریانی نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ تعلیمات الٰہیہ،اخلاق حسنہ اور مشرقی روایات سے عدم واقفیت کی بنا پر نوجوان نسل اپنے تاریخی و مذہبی روایات اور عظیم الشان ماضی سے کٹ چکی ہے،نوجوان نسل کا اپنے تاریخی و اسلامی ورثہ سے تعلق جوڑنے کے لیے MSOپاکستان اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،اس حوالے سے نتائج و اثرات قابل اطمینان وتعریف ہیں۔[5]

MSO طلبہ میں علمی و تحقیقی ذوق کو بیدار کرنے اورپروان چڑھانے کے لیے ایک جامع پروگرام رکھتی ہے،اس حوالے سے مختلف سطح پرادبی،تحریری و تقریری مقابلے،کوئز پروگرامز،ذہین طلبہ ونمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ حوصلہ افزائی جیسے اقدامات شامل ہیں،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سمیت دیگر اہم تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سکالرشپ کی بنیاد پر تعلیمی مواقع فراہم کرناعصری و دینی تعلیمی اداروں کے طلبہ میں خلیج کو کم کرتے ہوئے ایک دوسرے سے قریب لاکر ایک پلیٹ فارم سے ملک وملت کی خدمت کے لیے نظریاتی تربیت کرنا شامل ہے۔ MSOپاکستان کی یہ بھی بنیادی کوشش ہے کہ نظریہ پاکستان،جذبہ حب الوطنی،متوازن طرز ِحیات، اسلامی اقدار و مشرقی روایات سے مزین ایک قومی طرز فکر کے حامل کردار ساز نصاب تعلیم تشکیل دیا جائے،بدقسمتی سے پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم رائج ہے جس سے غیر متوازن معاشرہ وجود میں آ رہا ہے اور قوم تقسیم در تقسیم کے عمل سے گذر رہی ہے،یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ہمارا نظام تعلیم پاکستانی قوم کو تباہی کے عمیق گڑھے کی طرف لے جا رہا ہے۔

دینی و عصری تعلیمی اداروں میں یکساں وجود رکھنے کی وجہ سے MSOپاکستان منظم و فعال سرگرمیاں سر انجام دیتی ہے،قومی اہمیت کے حامل ایام ہوں یا اسلامی تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والے دن،مظلوم مسلمانوں کے حقوق کی آواز اٹھانا ہویاکسی قومی و بین الاقوامی ایشو پرصدائے احتجاج،تعلیم و درسگاہ کے حوالے سے شعور و آگاہی ہویا طلبہ میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے ہم نصابی مثبت سرگرمیاں،تحریری و تقریری مقابلے ہوں یا کھیل کے میدان میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے موقع فراہم کرنا،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کو ملکی سطح پر تمام طلبہ تنظیموں میں نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طلبہ میں جذبہ حب الوطنی کے لیے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے،یہی وجہ ہے کہ '''مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان''' اپنی ان مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی وجہ سے وطن عزیز کے ہر طبقہ کی مقتدر شخصیات کا اعتماد اور اخلاقی تعاون حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

ناظمین اعلیٰ

ترمیم
فہرست ناظمینِ اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
نمبر شمار نام مدت تعلیم تعلیمی ادارہ
1 قمر الزمان چوھدری جنوری 2002 تا جنوری 2004 پی ایچ ڈی اسلامیات اسلامیہ کالج لاہور
2 حافظ اقرار عباسی جنوری 2004 تا جنوری 2006 ایم اے دارلعلوم کرچی
3 ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ جنوری 2006 تا جنوری 2012 درس نظامی اور ایل ایل بی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد
4 صفدر صدیقی جنوری 2012 تا جنوری 2015 ایم اے جامعہ کراچی
5 احمد معاویہ جنوری2015 تا جنوری 2017 ایم اے پنجاب یونیورسٹی لاہور
6 محسن خان عباسی جنوری 2017 تا جنوری 2019 ایم ایس سی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد
7 رانا زیشان جنوری 2019 تا جنوری 2022 درس نظامی اور ایم اے پنجاب یونیورسٹی
8 سردار مظہر جنوری 2022 تا 2024 ایم ایس سی اور درس نظامی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد
9 ارسلان کیانی 2024 تا حال ماسٹر آف کامرس پوسٹ گریجویٹ کالج H8 اسلام آباد
10
11
12

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

1- https://www.facebook.com/msopak.official/ 2- https://twitter.com/sada_e_tulba پاکستان کی طلبہ تنظیمیں

نمبرشمار نام تنظیم صدر مقام بانی موجودہ صدر تاریخ قیام وابستگی ویب سائٹ
1 انجمن طلبہ اسلام کراچی مولانا یعقوب قادری شہید مبشر حسین حسینی 20 جنوری 1968ء غیر سیاسی
2 آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی الطاف حسین 11 جون 1978ء متحدہ قومی موومنٹ
3 اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید ابوالاعلی مودودی محمد زبیر حفیظ شیخ 25 دسمبر 1947ء جماعت اسلامی jamiat.org.pk
4 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈاکٹر محمد علی نقوی علی مہدی 22 مئی 1972ء تحریک جعفریہ
5 انصاف وفاق طلباء لاہور عمران خان ملک مزمل جانگلہ پاکستان تحریک انصاف
6 پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لاڑکانہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی
7 جمعیت طلبائے اسلام جمعیت علمائے اسلام
8 مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام آباد حافظ اقرار محسن خان عباسی 11 جنوری 2002ء -
9 مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور قائد اعظم 31 دسمبر 1937ء پاکستان مسلم لیگ
10 مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عرفان یوسف 6 اکتوبر 1994ء تحریک منہاج القرآن msmpakistan.org
11 ورچوئل سٹوڈنٹس فیڈریشن ملتان کاشف بلوچ کاشف بلوچ 15دسمبر 2023ء - [http://www.twitter.com/virtualstdnfed/