مضمون کا نام ترمیم

اس مضمون کا نام ملکی وے ہونا چاہیے۔ میں گوگل پر ملکی وے سے سرچ کرتا رہا، نتائج میں دور دور تک اس صفحے کا لنک نہیں تھا۔ مضمون کا نام ملکی وے کر کے اس خودساختہ اردو سازی کو ختم کیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:40, 9 ستمبر 2017 (م ع و)

تائید ترمیم

{تائید}}--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 15 ستمبر 2017 (م ع و)

تنقید ترمیم

تبصرہ ترمیم

  تبصرہ: آکاس گنگا فرہنگ آصفیہ میں ہے۔ لیکن مجھے اس میں ابہام ہے کہ وہ (Milky Way) کو کہتے ہیں یا کہکشاں کے لیے مترادف لفظ ہے۔

ادارۂ فروغِ قومی زبان آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت (Milky Way) کے نتائج:
(فلکیات) کہکشاں؛ اکاس گنگا؛ایک دُھندلی سی روشن پٹّی جو آسمان پر پھیلی ہوئی ہے اور یہ ان گنت ننھے ننھے ستاروں پر مشتمل ہے جنھیں آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا؛ مُجرّا؛ کہکشاں جس میں ہمارا نظامِ شمسی شامل ہے۔
جادہ اردو لغت کے نتائج:
جادہ - ( جادَہ ) { جا + دَہ } ( عربی )
تفصیلات -اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں محب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - باریک (کم چوڑا) راستہ جو جنگل میں لوگوں کی آمد و رفت سے بن جاتا ہے، بٹیا، پگ ڈنڈی۔
 کہکشاں ہے کہ جادۂ زریں یا فلک پر ہے جدول سیمیں ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٤١ )
٢ - طریقہ، رسم، رواج، دستور، ریت۔
"طبیعت جادۂ اعتدال سے منحرف نظر آتی ہے۔" ( ١٨٩٠ء، فسانۂ دل فریب، ٣٤ )
٣ - راہ، راستہ، سڑک؛ سیدھا راستہ۔
 گر ہے سفر وسیلہ ظفر کا تو ہم نشیں گرم سفر ہیں جادۂ یثرب کے رہ نورد ( ١٩٣١ء، بہارستان، ١٣٢ )
البتہجادہ شیر خود ساختہ ہے. ویسے مجھے یہ حیرت ہے کہ مسلمان فلکیات میں بہت ترقی یافتہ تھے تو اس کے لیے کوئی اصطلاح کیوں نہیں ہے؟
محمد عمیر مرزا فلکیات کے بارے میں جانتے ہیں ان سے اس پر توجہ کی درخواست ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:52, 10 ستمبر 2017 (م ع و)

  تبصرہ: فی الحال خودساختہ اردو ختم کرنے کے لیے اسے ملکی وے کی طرف منتقل کر رہا ہوں۔ باقی تجاویز کو دیکھنے کے بعد بعد میں فیصلہ کر لیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:42, 15 ستمبر 2017 (م ع و)

واپس "ملکی وے" پر