تبادلۂ خیال:مولانا ضیاء اللہ صدیقی صاحب
برادر محترم، اسلام علیکم۔
وکیپیڈیا پر صرف معروف شخصیات کے بارے میں مضامین رکھے جاتے ہیں۔ مجھے یہ مضمون وکیپیڈیا میں شامل کیے جانے کے قابل نہیں لگتا۔ کیا ان صاحب کی معروف تصانیف ہیں جن کا آپ حوالہ دے سکیں؟ کیا انھیں کوئی بین الاقوامی اعزازات دیے گئے ہیں؟ جس ادارے سے یہ منسلک ہیں کیا اس ادارے نے بین الاقوامی یا ملکی سطح پر کوئی ایسا کام کیا ہے جسے میڈیا نے کور کیا ہو؟ اگر ان میں سے کوئی بات نہیں ہے تو پھر اس مضمون کو وکیپیڈیا پر نہیں رکھا جا سکتا۔ --کاشف عقیل 16:20, 27 جون 2009 (UTC)
میرے خیال سے اس مضمون کو ویکیپیڈیا پر رکھنے میں کوئی اصول حائل نہیں۔ مین مانتا ہوں کہ مضمون میں کوئی حوالہ نہیں لیکن تخلیق کار کو حوالے اور دیگر تفصیلات شامل کرنے کے لئے کم از کم دو ماہ کا وقت دیا جانا چاہئے۔صارف:syedkash4u
- جناب عالی میرے محلے میں بھی اس قسم کے دو تین اشخاص موجود ہیں اس طرح سے تو ہر کسی کو وکی پر جگہ دی جاسکتی ہے۔ یہ صفحہ کسی صارف کا تعارفی صفحہ تو بن سکتا ہے مگر مضمون کسی صورت میں نہیں بن سکتا۔ اس کو حذف کر دیا جائے۔ ًWahab 19:56, 14 جولائی 2009 (UTC)
مولانا ضیاء اللہ صدیقی صاحب سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر مولانا ضیاء اللہ صدیقی صاحب کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔