تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:آٹوویکی براؤزر/املائی اغلاط

  • بہت سے صارفین اکرام رائج عربیزدہ انگریزی میں اصطلاحات لکھتے ہیں جس سے ویکیپیڈیا کے معیار میں دوغلاپن آتا ہے؛ کیا اس لغت میں رائج العام عربیزدہ انگریزی کی جگہ بطور متبادل، مستند اردو کے الفاظ بھی شامل کرنے کی اجازت ہے؟ --سمرقندی 06:44, 24 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • قابل عمل تجویز معلوم ہوتی ہے۔ اگر کوئی اعتراض ہو، تو اسی طرح کا صفحہ آلہ علیحدہ بنایا جا سکتا ہے۔--Urdutext 11:08, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)
  • براہ کرم اس منصوبہ میں ایسے الفاظ فی الحال فہرست سے نکال دیں جن کے ہجے ایک سے زیادہ طریق سے مستعمل ہیں یا جن پر برادری میں اختلاف ہے۔ "دیوان عام" میں بحث دیکھیں۔--Urdutext 13:36, 2 اگست 2009 (UTC)

متنازع الفاظ

ترمیم

مندرجہ ذیل الفاظ دیوان عام میں زیر بحث ہیں۔ ان الفاظ کا مفہوم "کے واسطے" ہے اور CRULP کی لغات کو دیکھتے ہوئے مجھے درست ہجے "کیلئے" لگ رہے ہیں نہ کہ "کیلیے"۔

  • <Typo word="کیلیے" find="\bکیلئے\b" replace="کیلیے" />
  • <Typo word="کيليے" find="\bکیلیۓ\b" replace="کيليے" />
  • <Typo word="کیلیے" find="\bکیلۓ\b" replace="کیلیے" />

--کاشف عقیل 22:48, 2 اگست 2009 (UTC)

"کےلیے"، "کے لیے"، "کیلیے" اور "کیلئے" میں سے کسی ایک کو درست صورت قرار دینا ہوگا۔ CRULP کی لغت کو مدنظر رکھتے ہوئے میری نظر میں صرف "کیلئے" درست ہے کیونکہ اسکا مفہوم "کے واسطے" ہے۔

  • <Typo word="کےلیے" find="\bکےلئے\b" replace="کےلیے" />
  • <Typo word="کےليے" find="\bکےلیۓ\b" replace="کےليے" />
  • <Typo word="کےلیے" find="\bکےلۓ\b" replace="کےلیے" />

--کاشف عقیل 22:53, 2 اگست 2009 (UTC)


CRULP کی لغات کے مطابق "لیے" اور "لئے" دونوں درست الفاظ ہیں جن کے مختلف مفاہیم ہیں۔ ان الفاظ کو خودکار درست نہیں کرنا چاہیے۔

  • <Typo word="لیے" find="\bلئے\b" replace="لیے" />

--کاشف عقیل 22:55, 2 اگست 2009 (UTC)

یہ لفظ بھی متنازع ہے۔ لیئے اگرچہ کہ CRULP کی لغت میں موجود نہیں لیکن اس کا غلط ہونا ابھی ثابت نہیں ہوا ہے۔ اگر اس کا غلط ہونا ثابت ہو بھی جائے تو روبہ سیاق و سباق کو نہیں سمجھتا اور اس تصحیح کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ درست لفظ "لیے" بھی ہو سکتا ہے اور "لئے" بھی۔

  • <Typo word="ليے" find="\bلیۓ\b" replace="ليے" />

--کاشف عقیل 23:01, 2 اگست 2009 (UTC)

اس بات پر ابھی بحث جاری ہے کہ یہاں کھڑی زبر "س" پر ہے یا "ی" پر۔ آپ نے کھڑی زبر کو "ی" پر رکھا ہے جبکہ میرا موقف ہے کہ یہ "س" پر ہونی چاہیے۔ سلمان بھائی اور فہد بھائی آپکے موقف کی تائید کرتے ہیں اور Urdutext کا موقف مجھ سے ہم آہنگ ہے۔ فیصلہ ہونے تک اسے تبادلہ خیال پر رہنے دیں۔

  • <Typo word="عیسیٰ" find="\bعیسی\b" replace="عیسیٰ" />
  • <Typo word="موسیٰٰ" find="\bموسی\b" replace="موسیٰٰ" />

--کاشف عقیل 23:05, 2 اگست 2009 (UTC)

حال ہی میں چند اصحاب نے اس فہرست میں کچھ متنازع الفاظ کو نکالنے کا کہا ہے لیکن ان الفاظ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ میرے ریکارڈ کے مطابق اوپر دیے گئے بیشتر الفاظ پہلے ہی اس فہرست سے نکالے جا چکے ہیں۔ اگر مزید الفاظ کا اخراج مطلوب ہو تو اوپر استعمال شدہ طریقہ سے ان کی نشاندہی اس صفحہ پر کر دیں۔ شکریہ۔ حیدر 00:55, 17 جنوری 2011 (UTC)

  • اردو ویکیپیڈیا کے بہت سے صارفین کی عربیزدہ، فارسی زدہ اور انگریزی زدہ اور خودساختہ اصطلاحات سے اردو ویکیپیڈیا کے معیار پر حرف آرہا ہے لیکن اس کے باوجود اگر ہم جیسے اردو کے طالب علم کچھ لکھین تو ھمارے پرانے ساتھیوں کو وہ برا لگ رہا ہے اور وہ اپنی خودساختہ اصطلاحات کو تبدیل نہیں کرتے اگر ہم ان کو مشورہ دیں تو ناراض ہوکر اردو ویکیپیڈیا سے چلے جاتے ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں، اردو کے صحیح الفاظ مندرجہ زیل ہیں
  • <Typo word="کےلیے" find="\bکےلئے\b" replace=""کےلئے"" />
  • <Typo word="عیسی" find="\bعیسیٰ\b" replace="عیسیٰ" />
  • <Typo word="موسیٰٰ" find="\bموسیٰٰ\b" replace="موسیٰٰ" />

--رحمت عزیز چترالی 06:44, 19 جولا‎ئی 2011 (UTC)

  • دیکھیے کے مختلف ہجے کتابوں سے ثابت ہیں۔

<Typo word="دیکھیے" find="\bدیکھ(ئے|یئے|یۓ|ۓ)\b" replace="دیکھیے" /> --کاشف عقیل 16:04, 2 فروری 2011 (UTC)

نقائص

ترمیم
  • "تقریباً" کی تصحیح درست کام نہیں کر رہی۔ کئی بار یہ دوزبر کو دو دفع لگا دیتا ہے۔ نقص دور ہونے تک اسے اگر فہرست سے نکال دیا جائے تو مناسب ہوگا۔ --کاشف عقیل 16:15, 2 فروری 2011 (UTC)
  • اس تبدیلی کو دیکھیں۔ AWB نے سانچے کے اندر املاء درست کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ غلط ہے۔ علاوہ ازیں، اس نے بین الوکی روابط کی ترتیب کو بھی غلط کردیا ہے۔ --کاشف عقیل 16:48, 2 فروری 2011 (UTC)

نیم محفوظ کیجیئے

ترمیم

کسی بھی منتظم سے درخواست ہے کہ اس صفحے کو ترامیم کے لیئے نیم محفوظ کیجیئے۔ یہ کسی بھی شخص کا ذاتی صفحہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا اور تمام مندرج صارفین کو اس میں ترمیم کا حق ہے۔ --سمرقندی 00:51, 3 فروری 2011 (UTC)

منصوبہ صفحہ آٹوویکی براؤزر/املائی اغلاط میں واپس جائیں۔