تبادلۂ خیال:نجمی شفائی توانائی (کتاب)
اسلام علیکم!
اس مضمون کے بارے میں میری رائے ہے کہ اس مضمون کو فوری طور پر ویکیپیڈیا میں شامل کر لیا جائے, شکریہ.
--Dr. Alan Godlas (تبادلۂ خیال) 08:31, 10 جنوری 2014 (م ع و)
میں بھی اس کو ہٹانے کا مشورہ دوں گا کیونکہ اور بھی کتب وکی پیڈیا پر موجود ہیں۔مزید براں یہ کہ اس کے متعلق جنگ میں بھی چھپ چکا ہے۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 16:17, 10 جنوری 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیممضمون ’’ نجمی شفائی توانائی ‘‘ کو ویکیپیڈیا میں شامل کرنے کا بہت بہت شکریہ مزید میری ویکیپیڈیا کے تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ و ہ اس مضمون کو انگریزی وکی پیڈیا پر منتقل کرنے کی کوشش کریں وسلام--عالیہ عظیمی (تبادلۂ خیال) 17:36, 21 جنوری 2014 (م ع و)
- وعلیکم اسلام۔ انگریزی وکی پیڈیا کے لیے کتاب کا کم از کم آئی ایس بی این نمبر ضرور ہو۔ یہاں اردو وکی پر تو منتظم تھوڑا حوالہ ڈالنے کا موقع دے دیتے ہیں اور بات سن لیتے ہیں۔انگریزی وکی پیڈیا پر حذف پہلے کرتے ہیں پھراُن سے بات کرو تو وجہ بتاتے ہیں۔ میں کئی صفحات وہاں پر حذف کرا چکا ہوں، اب جا کر پالیسی کا تھوڑا پتہ چلا ہے مگر اب وہاں لکھنے کا ٹائم نہیں۔ وہاں مکمل تیاری کے بغیر اپنا مضمون ڈالیں گی تو ایک منٹ لگے حذف ہوتے ہوئے۔ ایک دفعہ حذف ہو گیا تو اگلی دفعہ دوسرا منتظم زیادہ سختی سے چیک کرے گا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:16, 21 جنوری 2014 (م ع و)
درخواست
ترمیماسلام علیکم میری ویکیپیڈیا کے قابل احترام منتظمین سے مودبانہ گزارش ہے کہ مضمون’’ نجمی شفائی توانائی ‘‘ کو ترمیم کے لئے نیم محفوظ کر دیا جائے شکریہ و سلام --مہتاب عالم مہتاب 17:08, 24 جنوری 2014 (م ع و)
- پالیسی کے مطابق وکی پیڈیا پر وہ مضامین نیم محفوظ کیے جاتے ہیں جن میں تخریب کاری ہو رہی ہے۔ وکی پیڈیا کی پالیسی ہے کہ ایسا دائرہ معارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے۔ اگر کل کو کوئی اس حوالے سے ڈاکٹر صاحب کی کتاب پر یا شخصیت پر تنقید کا قطعہ بھی بنائے گا تو کوئی منتظم یا آپ اسے حذف نہیں کر سکتے، بشرطیہ کہ اس میں گالی گلوچ نہ ہو۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:57, 24 جنوری 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیمکتاب نجمی شفائی توانائی مینے پڑھی ہے واقعی یہ اسلامی روحانی طریقہ علاج پر لکھی گئی دنیا کی پہلی کتاب ہے اس میں روحانی طریقہ علاج کو سائنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے اس کتاب میں روحانی طریقہ علاج کے جو چار (۴) درجات بتائے گئے ہیں وہ بالکل نئے ہیں کتاب کے مولف کی طرف سے پاکستان اسلام اور اردو زبان کی جانب سے دنیا کے لئے بہترین تحفہ ہے (محمد مجاہد خان سہروردی)--115.167.80.116 09:48, 25 جنوری 2014 (م ع و)
دلی مبارک باد
ترمیمبہت اچھا مضمون ہے، کتاب کے مصنف ’’ریکی کے مقابلے میں دنیا کا پہلا اسلامی روحانی سائنسی طریقہ علاج متعارف کرانے پر‘‘ واقعی دلی مبارک باد کے مستحق ہیں (کنول فاطمہ)
اسلام علیکم!
ترمیمکتاب نجمی شفائی توانائی کا مطالعہ کیا۔ کتاب بہت پسند آئی کتاب پڑھ کر جہاں روحانی علم میں اضافہ ہوا وہاں اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی ذات اور اس کی توحید پر یقین اور زیادہ مستحکم ہوا کتاب انتہائی دلچسپ ہے جنات اور برمودا مثلث پر ابواب خاصے دلچسپ ہیں۔ کتاب کا ہر خاص و عام شخص کے مفت مطالعے کے لئے انٹر نیٹ پر اپلوڈ کردینا مصنف کی بے غرضی اور غیر مادی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ فرح زیبا ، ناظم آباد ،کراچی--115.167.125.129 08:44, 13 مئی 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیمآرٹیکل نجمی شفائی توانائی پڑھا بہت پسند آیا اور بعد میں کتاب کا بھی کافی گہری دلچسپی سے مطالعہ کیا جس سے اللہ کی ذات اورغیب پر ایمان اور زیادہ مستحکم ہوا۔ ویکیپیڈیا والوں کو اس آرٹیکل کو دوسری زبانوں میں منتقل کرنا چاہئے۔ فاطمہ جعفری ، انچولی سوسائٹی ، فیڈرل بی ایریا ، کراچی۔ --39.50.198.203 07:41, 22 مئی 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیمبھائی صاحب اردو ویکیپیڈیا میں شامل اتنے پرانے مضمون نجمی شفائی توانائی پر سانچہ حذف شدگی لگانے کا خیال کیوں آیا یہ کوئی نیا مضمون نہیں ہے شروع میں اس قسم کا سانچہ لگایا گیا تھا اور پھر رائے دہی کے بعد اسے ہٹادیا گیا تھا جب ایک مضمون شامل ہوچکا ہے اور اب یہ ایک پرانا مضمون ہو چکا ہے تو اس قسم کی غیر اخلاقی حرکت اردو ویکیپیڈیا کی عزت کو خراب کرنے کی وجہ بن سکتی ہے جس سے نئے صارفین کی حوصلہ شکنی ضرور ہوگی. وسلام--مہتاب عالم مہتاب 11:23, 13 اگست 2014 (م ع و)
مضمون کا پرانا پن
ترمیم- دیکھیں میں منتظم نہیں ہوں، میں بھی آپ کی طرح ایک عام فرد ہوں، ویکی پیڈیا پر آخر کیا وجہ ہے، پاکستان کے ہر پیر، ہر پیر کی کتاب پر تو طویل مضمون مل جاتا ہے، لیکن دوسرے موضوعات پر کچھ نہیں، اس پر میں بد گمانی کروں تو جن جن لوگوں نے حمایت کی ہے، مجھے ذرا ان کا بتا دیں کہ انھوں نے اس کے علاوہ اور کیا کیا کام کیا ہے، اردو ویکی پر؟، اپنے حمایت کے لیے یہ کام کوئی بھی کر سکتا ہے، ورنہ تو منتظمین تک کو وقت نہیں ہوتا کہ ایسے موقع پر جا کر رائے دیں، اور اس ایک مضمون پر 6 بندے آ کر ایک ساتھ رائے دیتے ہیں، وہ بھی ایک جیسے انداز میں
آپ نے شاید غور نہیں کیا، کہ اعتراض کیا ہے، اشتہار بازی، اشتہار بازی کی جو تعریف ادھر کی جاتی ہے، یہ اس پر لاگو ہوتی ہے، اور اعتراض ہے، غیر ضروری باتیں، جن کو اس مضمون میں شامل نہیں ہونا چائيے، آپ تاریخ کو طبی طریقہ علاج کی تاريخ و طریقہ ہائے علاج وغیرہ میں شامل کر سکتے ہیں۔
سانچے کو میں تبدیل کر دیتا ہوں کہ اس کو تراش خراش کی ضرورت ہے۔
آپ کام کریں، ویکی پیڈیا میرا نہیں ہے، میں اور آپ یہاں ایک برابر ہیں، رائے دینے میں کام کرنے میں، تنقید کرنے میں--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:23, 13 اگست 2014 (م ع و)
اسلام علیکم!
ترمیممیں وہی فرح زیبا ہوں کہ جس نے 13 مئی 2014 کو مضمون نجمی شفائی توانائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور بعد میں پھر اسی وجہ سے مجھے اردو ویکیپیڈیا میں شمولیت کا شوق پیدا ہوا اور مینے اپنے نام سے کھاتہ بنایا اور اس کے بعد سے اب تک ویکیپیڈیا کے لئے کچھ بھی غلط نہیں کیا. انگریزی ویکی پیڈیا میں, میں نے انتہائی بد اخلاقی دیکھی میرا خیال تھا کہ اردو ویکیپیڈیا کا ماحول اچھا ہے کیونکہ یہاں سب مسلمان ہیں اور ایک دوسرے کا خیال کرنے والے ہیں۔ لیکن جب مضمون نجمی شفائی توانائی جو کہ مجھے شاید نہیں معلوم کہ کتنا پرانا ہے اس پر حذف شدگی کا سانچہ دیکھا تو مجھے بہت افسوس ہوا اور میرے حوصلے پست ہو گئے مینے سوجا کہ یہاں محنت کرنا بالکل فضول اور وقت کا سخت نقصان ہے۔ انگریزی ویکی پیڈیا میں, میں نے بہت کچھ گند گی دیکھی جو کہ مسلمانوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ان ساری مثالوں کو یہاں بیان کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ایک چھوٹی سی مثال یہاں پیش کرنا چاہوں گی کہ انگریزی ویکی پیڈیا پر جو مضمون رسول اکرم پر موجود ہے کیا وہ درست ہے اگر آپ لوگ اتنا علم نہیں رکھتے ہیں تو اس مضمون میں جو رسول اکرم کی فرضی تصویریں بنا کر لگائی گئی ہیں کیا وہ درست ہیں آپ کا ایمان اور ضمیر اس بارے میں کیا کہتا ہے اس مضمون پر کون سا سانچہ لگنا چاہئے? غیر مسلموں سے انگریزی ویکی پیڈیا پر اعزازات اور ستارے لینے والے مسلمان صارفین کا دین ایمان اور غیرت کیا سب کچھ ختم ہوچکا ہے? یقینی طور پر آپ لوگوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہو گا۔ رہی ویکیپیڈیا پر لکھنے کی بات تو اب میرے نزدیک انتہائی فضول بات ہے وہ اس لئے کہ آج کا شامل ہوا مضمون لکھنے والے صارف کی لاعلمی میں ہوسکتا ہے کہ کوئی بھی شخص پہانے سے ایک سال بعد دوسال بعد یا پانچ سال بعد حذف شدگی کا سانچہ لگا کر اسے حذف کروادے۔ رہی مضمون کے اشتہاری ہونے کی بات تو اس کے لئے مضمون کو اور اس کے تبادلہ خیال کو باریک بینی سے پڑھنا چاہئے جس کے پاس عقل ہوگی وہ خود ہی سمجھ لے گا۔ آخر میں مجھے صرف اتنا کہنا ہے کہ آج کے بعد میرا کسی بھی قسم کی ویکی پیڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔خدا حافظ ویکیپیڈیا--Farha Zeba (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:56, 13 اگست 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیمآپ کے علم میں اضافے کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ 27 دسمبر 2013 کو مضمون نجمی شفائی توانائی پر منتظم صارف:Urdutext صاحب نے یہ ہی سانچہ لگایا تھا جو کہ آپ نے لگایا ہے مگر بعد میں رائے دہی کے بعد سانچہ ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ مضمون اردو ویکیپیڈیا کی زینت بنا رہا ہے اتنے وقت کے بعد اس قسم کا یا کسی بھی قسم کا سانچہ لگانا ایک غیر اخلاقی عمل تصور کیا جائے گا۔ نجمی شفائی توانائی کے علم میں صرف اللہ تعالی سے مدد مانگی جاتی ہے اس علم کی تحقیقات میں مصنف کی دس سالہ کوشش شامل ہے کسی کی محنت کو یوں پیروں تلے روند ڈالنا کہاں کی انسانیت ہے بھائی؟ ریکی طریقہ علاج کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا میں بھی مضمون موجود ہے جس کا تعلق بدھ مذہب سے ہے اور اسے زبردست تجارتی انداز میں استعمال کیا جاراہا ہے آپ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے؟ نجمی شفائی توانائی کے غریب مصنف نے اپنی محنت کی کمائی سے کتابیں چھپواکر لوگوں میں مفت تقسیم کی کراچی شہر کی کچھ نامور لائبریریوں میں رکھوائیں اب تک جن لوگوں کو شاگرد بنایا مفت بنایا کتاب کو پی ڈی ایف فائل میں منتقل کر کے انٹرنیٹ پر ڈال دیا کہ سب لوگ مفت میں کتاب پڑھیں، میرے بھائی اشتہاری کا لفظ وہاں استعمال کیا جاتا ہے کہ جہاں کاروبار ہو۔ آپ نے کتاب کے مصنف کو ایک پیر سے تشبہہ دی جبکہ وہ روایتی قسم کے پیر نہیں ہیں ایک فقیر صفت اللہ والے آدمی ہیں ان کی ماضی کی تمام زندگی زیادہ تر اللہ والوں کے ساتھ گزری ان کا اللہ سے کیسا تعلق ہے اس سے کسی کو کیا؟ ہر شخص کو اپنا تعلق اپنے رب سے مضبوط کرنا چاہئے۔ وسالام --مہتاب عالم مہتاب 19:46, 13 اگست 2014 (م ع و)
قیمت:200 روپے
ترمیم’’شفائی توانائی‘‘ مصنف: ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی صفحات:128 قیمت:200 روپے ناشر:الصحت فائونڈیشن، کراچی
زیر تبصرہ کتاب ایک خاص نوع کی ہیلنگ تکنیک کے گرد گھومتی ہے، جسے مصنف نے نجمی شفائی توانائی قرار دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسلامی روحانی سائنسی طریقۂ علاج ہے۔ کتاب میں مصنف کی عظیمی سلسلے کے روح رواں، خواجہ شمس الدین عظیمی کے ساتھ تصویر ہے، جس کا کیپشن صاحب کتاب کو اُن کا مرید قرار دیتا ہے۔ واضح رہے کہ شمس الدین عظیمی بھی رنگ و نور اور مراقبے سمیت مختلف انواع کے روحانی طرز علاج سے متعلق جامع اور ضخیم کتاب لکھ چکے ہیں۔ اور اُن تکنیکوں کو بھی’’اسلامی، روحانی اور سائنسی طریقۂ علاج‘‘ ہی قرار دیا جاتا ہے۔ خیر، کتاب میں مصنف نے اس توانائی اور تیکنیک کی وضاحت کی ہے، اور اسے، اپنے ظاہر میں ریکی اور سمدا ہیلنگ سے مشابہ ہونے کے باوجود، خدا پر کامل یقین کے باعث مختلف قرار دیا ہے۔ کیس اسٹڈیز بھی کتاب میں شامل ہیں۔ جنات اور برموداٹرائی اینگل سے متعلق ابواب ہیں۔ یہ تعارفی کتاب ہے، عملی ہدایت نامہ نہیں۔ مصنف نے اپنانمبر دے رکھا ہے۔ اگر کوئی یہ تکنیک سیکھنا چاہیے، تو ان سے رابطہ کرے۔ کتاب غیر مجلد ہے۔ اشاعتی نقطۂ نگاہ سے بہتری کا امکان موجود ہے۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:25, 14 اگست 2014 (م ع و)
جب کوئی شاعر ادیب یا کوئی بھبی مصنف اپنی کتاب چھپواتا ہے تو کتاب کی کوئی نہ کوئی قیمت ضرور مقرر کرتا ہے ظاہر ہے کہ کتاب مفت میں تو نہیں چھپتی کوئی بھی مصنف اگر پیسے کمانے کا ارادہ نہ بھی رکھتا ہو تو وہ اتنا تو ضرور چاہے گا کہ اس کے لگائے ہوئے پیسے کم از کم واپس مل جائیں۔ میرا تعلق تحریک نفاذ اردو سے ہے کہ جس سے اردو زبان کی نامور اورمعتبر ہستیاں جن میں بڑے بڑے ملک کے شاعر ادیب صحافی اورعلمی شخصیات پروفیسر حضرات وغیرہ منسلک ہیں، اکثر دیکھنے میں آتا رہتا ہے کہ کوئی شاعر یا ادیب صاحب اپنی نئی کتاب کہ جس کی قیمت بھلے 500 سو روپئے ہو لوگوں کو مفت تقسم کر رہے ہوتے ہیں وجہ یہ ہے کہ آج کل بازار میں کتاپیں نہیں بکتیں ڈاکٹر صاحب نے جب کتاب نجمی شفائی تونائی چھپواکر بازار میں رکھائیں تو دو مہینے میں صرف چھہ کتابیں بیکیں اس کے بعد انہوں نے کتابیں بازار سے واپس اٹھا کر اسے پڑھے لکھے لوگوں میں مفت تقسیم کرنا شروع کردیا اورکوئنزلائبریری نیویارک کو ڈیڑھ درجن کتابیں اپنے ایک عزیز کے ذریعے بھجوائیں جوکہ نیویارک میں ہی رہتے ہیں۔ بھائی صاحب جب آپ قرآن شریف بازار سے لینے جاتے ہیں تو کیا وہ مفت میں مل جاتا ہے؟ اسی طرح سے دوسری دینی کتاپیں کیا بازار سے مفت میں ملتی ہیں؟ جن دوسری کتاپوں کے بارے میں ویکی پیڈیا میں مضامین ہوں گے کیا وہ مفت میں ملتی ہوں گی؟ طاہر صاحب میرا تعلق ادب کے دنیا سے ہے اس لئے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ زیادہ نہتر سمجھتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے آپ کو اختیار ہے بھلے مضمون کو حذف کردین یا اس میں مناسب ترمیم کردیں شکریہ--مہتاب عالم مہتاب 08:38, 14 اگست 2014 (م ع و)
- محترم! آپ بات کو سمجھنے کی کوشش کریں؛ ہم یہ مضمون حذف کر نے یا نہ کرنے کی بات نہیں کر رئے، مئلہ یہ ہے کہ آپ سانچے میں لکھی عبارت (کہ اس میں فضول اور غیر ضروری، موصوع سے ہٹ کر مواد ہے، آپ اس کو نیچے دیئے ہوئے میری رائے کے مطابق تبدیل کر دیں، بس بات ختم، ریکی پر مضمون موجود ہے، اس لیے ریکی کی تفصیلات اس مضمون میں دینے کی حاجت نہیں، یہ نجمی شفائی طریقہ علاج پر لکھی کتاب؛ پر مضمون ہے، نجمی شفائی طریقہ علاج پر نہیں۔ جو مواد کتاب سے متعلقہ ہے وہ باقی رکھیں۔ دیگر آپ نجمی شفائی طریقہ علاج کے نام سے مضمون لکھیں اور اس میں اس طریقہ علاج کا تعارف، تاریخ، بانی، فروغ، تنقید، اثرات وغیرہ کے عنوان سے مواد ڈال دیں۔ ہم آپ سے اس مضمون کی تراش خراش کے خواں ہیں اور اسی موضوع پر مزید کی امید رکھتے ہیں۔ کتاب پر مضمون باقی رئے گا، آپ فکر نہ کریں، لیکن کتاب کے موضوع پر مضمون کا انتظار رئے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:32, 14 اگست 2014 (م ع و)
اشتہار بازی اور غیر ضروری مواد کی مثالیں
ترمیماپنے موضوع پر پہلی اور واحد کتاب ہے، اس لیے اس پر مضمون کے ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن اس مواد کو ترمیم کی ضرورت ہے۔
- * اشتہار بازی
- ۔۔۔۔ خالق جناب ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی صاحب ہیں جنہوں نے ایک کتاب’’ نجمی شفائی توانائی ‘‘ کے عنوان سے تالیف کی ہے جو کہ الصحت فاؤنڈیشن کی جانب سے جولائی 2013ء کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شائع کی جاچکی ہے۔
- اس کتاب پر ماہنامہ ’’نفاذ اردو‘‘ نومبر 2013ء کے شمارے میں تعریفی تبصرہ شائع ہو چکا ہے[1] اور 29 نومبر 2013ء کو پاکستان کے کثیر الاشاعت اخبار روزنامہ جنگ میں تعارفی خبر شائع ہو چکی ہے [2]اس کے علاوہ 26 جنوری 2014ء کو روزنامہ ایکسپریس, سنڈے ایکسپرس میگزین میں بھی کتاب پر تبصرہ شائع ہوچکا ہے.
- فضول جملے
- آج اگر ہم انٹرنیٹ پر دیکھیں تو ریکی ہیلنگ اور روحانی ہیلنگ سے متعلق سینکڑوں ویب سائٹس نظر آئیں گی ۔
- اس سلسلے میں ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی صاحب دلی مبارک باد کے مستحق بھی ہیں۔
- چند مسلمان حضرات بھی اس سلسلے میں انٹرنیٹ پر نظر آئیں گے لیکن وہ بھی صرف ریکی ہی کا راگ الاپتے ہوئے نظر آئیں گے۔
- غیر ضروری معلومات
- مختلف طریقہ ہائے علاج کی سرخی؛ میں اس کتاب پر ایک لفظ بھی نہیں ہے۔
- ریکی طریقۂ علاج، کی سرخی ؛ میں ایک الگ طریقہ علاج کا بیان ہے، جو صرف ضمنی طور پر کیا جانا چائیے۔
- ترمیم
- اس میں جگہ جگہ ایسے الفاظ ہیں جو جانبداری کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اس میں تنقید کا عنوان شامل کیا جانا چائیے، مختلف اخبارات میں تبصرے کے نام سے جو کچھ چھاپا جاتا ہے، وہ کسی کتاب کی معروفیت کی دلیل نہیں بن سکتا۔ کیونکہ ہرروز بیسیوں کتب پر تبصرے شائع ہوتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:26, 14 اگست 2014 (م ع و)
ترمیم
ترمیماگر آپ کو نجمی شفائی توانائی کے اشتہاری ہونے پر اعتراض ہے تو آپ خود اس کو بہتر طریقے سے ترمیم کیوں نہیں کردیتے؟ بس کتاب کا تعارف مثبت اور بہتر انداز سے ہونا چاہئے, وسلام.--Farha Zeba (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:38, 14 اگست 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
ترمیمہمارے مضمون نجمی شفائی توانائی سے خانہ معلومات اور کتاب کی تصویر غائب کردی گئی ہے کیا اس کی وجہ تخریب کاری ہے؟ منتظمین سے گزارش ہے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیں۔ شکریہ --مہتاب عالم مہتاب 15:25, 17 اگست 2014 (م ع و)
اسلام علیکم!
ترمیممضون نجمی شفائی توانائی (کتاب) کے حوالے سے اشتہاری پن کا جو اعتراض تھا امید ہے کہ وہ اب دور ہو گیا ہوگا لحاظہ اب مضمون سے سانچہ ہٹا دینا چاہیئے۔ شکریہ.--Farha Zeba (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:39, 21 اگست 2014 (م ع و)
تعصب
ترمیممضمون نجمی شفائی توانائی گزشتہ ایک سال سے موجود تھا ایک سال بعد صارف عبید رضا نے مضمون پر اشتہاری سانچہ لگا دیا اس کے بعد اعترض کو دورکرنے کے لئے مضمون دوبارہ لکھا گیا اس کے بعد اشتہاری سانجہ خود عبید رضا نے ہٹا دیا کیونکہ اعتراض دور ہو گیا تھا لیکن طاہر محمود نے چند ماہ بعد متعلقہ تینوں مضامین حذف کر دئے حذف شدہ مضامین پر لکھا ہے بوجہ اشتہار بازی کیا عمل درست تھا؟ کیا یہ تعصبانہ رویہ نہیں ہے؟ کیا یہ نئے صارفین کو ہراساں کرنا نہیں ہے مضمون سے متعلق پاکستان کے انتہائی معتبر ذرائع یا اخبارات روزنامہ جنگ اور روزنامہ ایکسپریس کے حوالہ جات بھی موجود تھے جبکہ ویکیپیڈیا قوانین کے تحت ایسے مضامین کہ جن کے حوالہ جات معتبر ذرائع سے موجود نہ ہوں ان مضامین کو فوری طور پر حذف کر دینا چاہئے چاہے وہ مضامین جتنی بھی مشہور شخصیتوں کا کیوں نہ ہو۔ اردو ویکیپیڈیا پر ایسے ڈھیر سارے مضامین موجود ہیں کہ جن کا سرے سے کوئی حوالہ موجود نہیں ہے اور ایسی شخصیتوں کے بارے میں بھی مضامین موجود ہیں جنہیں ایک عام آدمی سرے سے جانتا تک نہیں۔ کیا یہ حضرات عبید رضا اور طاہر محمود کے رشتے دار ہیں؟ ان منتظمین حضرات نے بھی بغیر حوالہ جات کے مضامین بنا بنا کر اردو ویکپیڈیا میں بھرے ہیں لحاظہ یہ بھی ویکیپیڈیا قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں ان کو کون پوچھنے والا ہے؟--Farha Zeba (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:06, 14 جنوری 2015 (م ع و)