تبادلۂ خیال:نظریاتی طبیعیات
میں اُردو ویکیپیڈیا پہلی دفعہ استعمال کر رہا ہوں۔طبیعات کا طالب علم ہونے کے ناطے سوچا اس میں کچھ اضافہ کیا جائے۔ زیرنظر مضمون کا عنوان نظریاتی طبیعات درست نہیں۔ Theoretical کا درست ترجمہ نظری ہے نہ کہ نظریاتی۔ کیا یہ ممکن ہے کچھ اور حضرات کی رائے لینے کے بعد یہ عنوان درست کر دیا جائے؟ ًًRafi436 (تبادلۂ خیال) 06:38, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
- جناب Rafi436 بھائی، آپ کی رائے نظر سے گذری، بہت شکریہ۔ اگر ناگوارِ خاطر محسوس نا ہو تو ایک بات عرض کرنا چاہوں گا؛ آپ کے خیال میں نظر اور نظریہ میں کیا کوئی فرق ہے؟ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:52, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
سمرقندی صاحب بہت بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی دلیل سے اختلاف نہیں ہے۔ مگر پاکستان کے طبیعیات دانوں کی کمیونٹی میں Theoretical کی جو اُردو مقبول ہے وہ نظری ہے نہ کہ نظریاتی ہے۔اسی طرح experimental کے لیے تجربی مقبول ہے نہ کہ تجرباتی۔مثال کے طور پر ڈاکٹر مجاہد کامران، جو اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، نے اپنی کتاب "جدید طبیعیات کے بانی" میں نظری اور تجربی ہی استعمال کیا ہے۔پرویز ہود بھائی کے خیال میں نظری اور نظریاتی دونوں ہی غلط تاثر دیتے ہیں۔ ایران میں، جہاں آج بھی طبیعیات کی اعلٰی تعلیم فارسی میں دی جاتی ہے، بھی نظری اور تجربی کی اصطلاحات ہی رائج ہیں۔ اور ویسے اُردو ویکیپیڈیا پر ہی نیل بوہر کے صفحے پر "نظری" طبیعیات کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ تکنیکی اعتبار سے آپ کی بات میں بہت وزن ہے لیکن کیا "غلط العام" اور "روزمرہ" کے لیے اب اُردو کے دروازے بند ہوگئے ہیں؟ پاکستان میں سائنس اور اردو کے درمیان پہلے ہی خلیج بہت وسیع ہے اور اگر ایسے ہی تکنیکی طور پر درست مگر غیر مقبول اصطلاحات کا استعمال کیا جاتا رہا تو یہ خلیج بڑھے کی کم نہیں ہوگی۔ (میری آخری دلیل کو ذرا وسیع تناظر میں دیکھیے گا پورا اُردو ویکیپیڈیا مشکل اور غیر مقبول اصطلاحات سے بھرا پڑا ہے). ًرفیع اللہ (تبادلۂ خیال) 12:49, 20 اکتوبر 2012 (UTC)
نظریاتی طبیعیات سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں
تبادلۂ خیال صفحات پر ویکی صارفین اس امر پر گفتگو کرتے ہیں کہ کس طرح ویکیپیڈیا کے مندرجات و مشمولات کو حتی الامکان خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ چنانچہ آپ بھی زیر نظر صفحہ پر نظریاتی طبیعیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں۔