تبادلۂ خیال:نیشن آف اسلام

چند مشورے:
  • کسی لفظ کی انگریزی ( ۔۔۔ ) میں لکھتے وقت بریکیٹ میں -- انگریزی: -- نہ بھی لکھیں تو ٹھیک نہیں ؟
  • ‏Million Man March کا ترجمہ آپنے -- دس لاکھ مردوں کا جلوس -- کیا ہے، Man کا لفظ یہاں افراد کیلیۓ استمعال ہوا ہے نہ کہ مردوں کیلیۓ۔
  • Blackman کی اردو -- سیاہ فام آدمی کے بجاۓ صرف، سیاہ فام -- کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ ویسے اگر نوعیت کی طلب ہو تو -- سیاہ فام آدمی -- میں بھی کوئی حرج نہیں
  • Atlantic slave trade کو اوقیانوسی تجارت اغلام ، کہنا مناسب نہیں ؟

جواب

ترمیم

آپ نے جو نکات اٹھائے ہیں ان پر میں نے بھی بہت غور کیا ہے جس کی وجہ سے مضمون کے بہت سے الفاظ اور اصطلاحات بارہا تبدیلی کے مراحل سے گزرے۔

  • بہت سی انگریزی اصطلاحات کا ترجمہ ان کے مفہوم کو پوری طرح بیان نہیں کرتا جبکہ نیشن آف اسلام کی تمام دستاویزات انگریزی میں ہیں۔ لہذا میں نے ان قارئین کیلیے جو انگریزی سے شغف رکھتے ہیں میں نے جہاں ضروری سمجھا صرف وہاں اصل انگریزے الفاظ بھی نقل کر دیے۔ کتب کے نام انگریزی میں اس لیے دیے کہ اگر ان کو ان کتب کے مطالعہ کی خواہش ہو تو وہ اصل ناموں کے ذریعے ان کو باآسانی تلاش کر سکیں۔
  • یہاں میں آپ سے قطعی متفق ہوں۔
  • انگریزی میں سیاہ فام آدمی کیلیے دو اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں (1) Black اور (2) Blackman دوسری اصطلاح کو پہلی سے بہتر سمجھا جاتا ہے جس کا صحیح ترجمہ سیاہ فام آدمی ہی بنتا ہے۔ Black کے ساتھ man کے استعمال کی بہت سی سماجی اور ثقافتی وجوہ ہیں جن کی بنا پر اس کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔
  • میں شروع میں اغلام ہی کا لفظ استعمال کرنا چاہ رہا تھا لیکن اس کا ایک اور مطلب سدامت بھی ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔ غلامان بھی زیر غور تھا لیکن یہ بھی کچھ اسی قسم کی وجوہ کی بنیاد پر ترک کرنا پڑا۔ بہرحال کا آپ کے مشورہ پر میں عمل کی کچھ‍ حد تک کوشش کروں گا۔ slave کیلیے اردو میں کوئی اور لفظ ہو تو ضرور بتائیے۔

غور فرمائی کا بہت شکریہ۔ آپ کے مشورے قابل ستائش ہیں۔

(انگریزی:۔۔۔۔۔) اور غلام و اغلام

ترمیم
  • میں اپنی نااہلی کی وجہ سے اپنے پہلے نکتے کا مفہوم درست پیش نہیں کرسکا دوبارہ تحریرکرتا ہوں -- میری؛ انگریزی: نہ لکھنے کا مطلب و عرض صرف اتنی تھی کہ بریکیٹ میں یوں لکھا جاسکتا ہے ، مثلا، نیشن آف اسلام (Nation of Islam) بجاۓ اسکے کہ بریکیٹ میں یوں لکھا جاۓ ، (انگریزی:Nation of Islam)۔ ہربار بریکیٹ میں (انگریزی:۔۔۔۔۔۔۔) لکھنے سے لکھنے میں لکھنے والے کو اور پڑہنے میں قاری کو بھی الجھن ہوتی ہے، بریکیٹ میں اگر (Nation of Islam) لکھا ہے تو آپ ہی عیاں ہے کہ انگریزی ہے ہم لکھیں نہ لکھیں۔ آگے آپکی مرضی
  • Slave کے لیۓ مناسب لفظ غلام ہی ہے۔ اسکی جمع اغلام لکھنے میں کوئی قباحت نہیں کہ ہر لفظ اپنی اپنی جگہ مختلف معنی رکھنے کے باوجود اپنے سیاق و سباق سے قابل شناخت ہوتا ہے۔

جواب: (انگریزی:۔۔۔۔۔) اور غلام و اغلام

ترمیم

گزشتہ چند روز کچھ بیماری اور کچھ فکرروزگار میں گزرے اور کچھ ایسے حالات رہے کہ وکیپیڈیا پر بالکل توجہ نہ دے سکا۔

  • اس بات سے میں آپ سے اتفاق کرتا بھی ہوں اور نہیں بھی کرتا۔ اتفاق اس لیے کرتا ہوں کہ وکیپیڈیا اردو پر آپ غالبا سب سے زیادہ سرگرم مصنف ہیں اور آپ نے ایک معیار قائم کر رکھا ہے کہ لفظ "انگریزی:" کو انگریزی زبان کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے اور میرے خیال میں میرے ایسے نوآموز لکھاریوں کو اسی معیار کو برقرار رکھنا چاہیے۔ اختلاف اس لیے کرتا ہوں کہ ہمیں انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں کے الفاظ کے ساتھ ان زبانوں کے نام لکھنے پڑیں گے لہذا اس معیار کو قائم رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لفظ "انگریزی:" کے استعمال سے ذرا زیادہ وضاحت ہو جاتی ہے۔ بہرحال میں آپ کے قائم کردہ معیار کا انتخاب کرتا ہوں۔ جب دوسری زبانوں کی باری آئی گی تو دیکھی جائے گی :-) (آخری جملے کو ہلکے مزاح کے طور پر لیا جائے)
  • لفظ اغلام کے بارے میں گوکہ میرے وسوسے قائم ہیں لیکن آپ کی بات میں وزن ہے اور میں اسی لفظ کو استعمال کروں گا۔

شکریہ

دیگرزبانوں کے الفاظ

ترمیم

بہت خوشی ہوئی کہ آپ واپس آۓ، یقین کیجیۓ کہ آپکی غیرموجودگی سے طبیعت مضطرب تھی۔ اب کیسی طبیعت ہے آپکی؟ کچھ گذارشات ہیں

  • جب آپ کسی مضمون میں دیگر زبانوں کے ربط انگریزی کے آرٹیکل سے کاپی کرکے لکھیں گے تو اس فہرست میں انگریزی صفحہ کا ربط نہیں آۓ گا بلکہ اسے خود لکھنا پڑتا ہے۔
  • کسی لفظ کا بریکیٹ میں ترجمہ لکھتے وقت اس زبان کا نام لکھنے کے بارے میں آپکی بات میں بہت وزن ہے کہ اگر انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان ہوئی تو پھر ہمیں اسکا نام بھی لکھنا مناسب ہوگا اور اسی لیۓ میں نے اسپر کافی سوچا ہے ، چند نکات درج ہیں
  1. میرے خیال میں سب سے زیادہ الفاظ ہمکو انگریزی کے ہیں لکھنے پڑیں گے ، اور بار بار انگریزی انگریزی کی تکرار میں الجھن ہے
  2. ہم صفحہ اول پر کسی جگہ اس بات کا تذکرہ لکھ سکتے ہیں کہ اگر لفظ انگریزی زبان کا ہے تو اسکے ساتھ انگریزی نہیں دیا جائیگا ، لیکن جب انگریزی کے علاوہ کسی زبان کا لفظ آجاۓ تو اس زبان کا نام واضع کردیا جائیگا۔
  3. لیکن صرف صفحہ اول پر یہ بات لکھنے سے نظرانداز ہونے کا اندیشہ بھی ہے اور صفحہ اول جیسی جگہ پر اس بات کا تذکرہ کرنا کچھ عجیب بھی لگتا ہے
  4. لہذا میں نے اس تذکرے کو مطلقہ مضمون کی ابتداء میں کرنے کی کوشش کی ہے ، اس کیلیۓ صرف ایک بار --- Template:مشکل الفاظ --- میں تھوڑی تبدیلی کرنی پڑی ہے اور اب مضمون کی ابتداء پر صرف { { بالائی } } لکھ کر اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسکی مثال آپ اس صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
  • اپنی آراء سے ضرور آگا کیجیۓ کا، انتظار رہے گا۔ { { بالائی } } کے متن میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی بتایۓ گا۔ وسلام۔ افراز


افراز صاحب میری راۓ میں بہتر یہی ہے کہ کسی بھی صفحہ میں جب کوئی انگریزی کا لفظ پہلی بار استعمال ہوتا ہے تو ساتھ میں بریکٹ میں اس کا متبادل دے دیں۔ مگر اگر کے باد چاہے جتنی دفعہ بھی آۓ کوئ ضرورت نہیں ہے لکھنے کی۔ باقی آپ صاجبان کی مرضی۔۔۔ :|
انگریزی وکی پیڈیا میں جو مشکل الفاظ/جن چیزوں کے صفحات موجود ہیں ان کا صرف ایک دفعہ ہی ریط دیا جاتا ہے۔
دوسرہ یہ کہ سب حضرات talk pages پر دستخط ضرور کیا کریں تاکہ یاداشت رہے کہ کون کیا بات کر رہا ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ اپنی بات لکھنے کہ بعد چار دفعہ ~~~~ ڈالیں۔ جیسے یہ ہے ----> سیف اللہ 17:49, 14 مئ 2006 (UTC)

نوازش

ترمیم

بہت دنوں بعد آج طبیعت کو اچھا محسوس کیا۔ تو وکیپیڈیا کی طرف عود کیا۔ اس دوران میں چند مضامین پر کام کرتا رہا ہوں لیکن وہ ابھی تک وکیپیڈیا پر شامل نہیں کیے۔ مجھے ان کی صحت کی طرف سے بھی کچھ خدشات ہیں۔

تو جناب افراز صاحب عرض یہ ہے کہ میری رائے میں اگر { { بالائی } } کو تمام مضامین سے حذف کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ وجہ یہ کہ اس کی تکرار ویکیپیڈیا کے پیشہ ورانہ معیار سے متصادم ہے۔ صفۂ اول کا نیا انداز بہت اچھا اور جازب نظر ہے۔ مجھے یقین ہے آپ اس میں { { بالائی } } کے متن کی مناسب جکہ بنا سکتے ہیں۔ میں نے { { بالائی } } کے کوڈ کو دیکھا ہے۔ چند فنی نقائص کی وجہ سے { { بالائی } } تمام مضمون کے فونٹ کو بڑا کر دیتا ہے جو کہ ان مضامین سے مختلف ہو جاتا ہے جو { { بالائی } } کے بغیر تحریر کیے گئے ہیں۔ ویسے اگر تمام مضامین کے معیاری فونٹ کو موجودہ سائز سے بڑھا دیا جائے تو بہتر ہے۔ بہت سے قارئین کو نئے یا اجنبی الفاظ پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

تاخیر سے جواب دہی پر معذرت خواہ ہوں۔

حیدر 00:19, 25 مئ 2006 (UTC)

بیرونی روابط کی درستی (جنوری 2021)

ترمیم

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے نیشن آف اسلام پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 00:46، 19 جنوری 2021ء (م ع و)

واپس "نیشن آف اسلام" پر