اس سے پہلے، "ناپ"، "پیمانہ"، measure کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ جبکہ scale کے لیے "میزان" ۔ --Urdutext 23:17, 29 جولا‎ئی 2009 (UTC)

  • جیسے آپ اور دیگر ساتھی مناسب سمجھیں ویسے ہی کر لیا جانا چاہیئے۔ میں اپنے محفوظات یہاں بیان کر دیتا ہوں۔
  1. انگریزی لفظ scale سے عموماً اردو میں پیمانہ ہی ذہن میں آتا ہے اور مدارس کے طلبہ تک میں یہی رائج ہے۔
  2. measure کا لفظ عام تصور میں ترازو سے قریب آتا ہے اور تولنے ، ناپنے اور میزان سے زیادہ قریب ہے۔
  3. پیمائش ، پیمانہ اور پیما کا لفظ اردو میں اس قدر متوع ہے کہ لاکھ کوشش کے باوجود وحدانیت قائم نہیں کی جاسکتی ، اس کی مثال آپ meter کے لیۓ پیما کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں؛ ادھر تماشہ یہ کہ خود meter بھی کوئی سیدھا لفظ نہیں جس کی مثال آپ بَحر (ضد ابہام) کے صفحے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
مذکورہ بالا بیان کے بعد میری ناچیز رائے میں مندرجہ ذیل متبادلات مناسب لگتے ہیں؛
  • scale = پیمانہ
  • measure = میزان
  • meter = (اگر سابقہ آئے) تو پیما

جیسا کہ عرض کیا کہ یہ احقر کے ذہن میں محفوظات ہیں؛ فیصلہ آپ لوگ کر لیجیے۔ اور برائے مہربانی فیصلہ ہونے تک اس موضوع کو نظر انداز نا کیجیے ورنہ ویکیپیڈیا کے معیار میں دوغلا پن جاری ہو جائے گا اور قارئِین کا اس پر اعتبار متزلزل کرنے کا موجب بنے گا۔ --سمرقندی 01:19, 30 جولا‎ئی 2009 (UTC)

واپس "پیمانیت" پر